فروغ تجارت کے کیلئے کراچی میں بزنس پارکس قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی (پی پی آئی) وفاقی حکومت نے تجارت کے فروغ کیلئے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی بزنس پارک قائم کرنے کا فیصلہ کیا  ہے،ملکی برآمدات میں اضافے  میں بزنس پارک  کے قیام سے مدد ملے گی۔پی پی آئی کے مطابق کراچی کے ایکسپورٹرز اور تاجروں کی نمائندہ تنظیموں سے وفاقی حکومت نے مشاورت کیلئے رابطہ کیا ہے تاکہ عالمی تجارتی رابطوں کو مستحکم کیا جا سکے، اس مقصد کیلئے بڑے شہروں اور نوری آباد، ٹنڈو آدم، کوٹری، دھابے جی اور گھوٹکی میں بھی بزنس پارک قائم کرنے کا پلان ہے۔

Latest from Blog