پنجاب بھر میں فحش ڈانس اور بیہودہ حرکات کرنیوالی اسٹیج ڈانسرز،تھیٹر مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن

لاہور(پی پی آئی)محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب بھر میں ا سٹیج ڈراموں میں فحش اور بیہودہ حرکتیں کرنے والی 18 ڈانسرز پر پابندی عائد کر تے ہوئے فن اور ثقافت کے نام پر فحاشی  کو فروغ دینے والے تھیٹر مالکان اور اداکاروں /ڈانسرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع  کردیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پہلے مرحلے میں، محکمہ داخلہ نے پنجاب آرٹس کونسل (پی اے سی) کی سفارش پر 18 اسٹیج ڈانسرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے اور انہیں اپنی حرکتوں کا جواز پیش کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی۔ دوسرے مرحلے میں سٹیج ڈراموں کے نام پر فحاشی اور عریانی پھیلانے پر محکمہ داخلہ کی جانب سے صوبے بھر میں ڈانسرز پر پابندی عائد کر دی گئی۔  پنجاب آرٹس کونسل کی ٹیمیں تمام تھیٹرز میں ڈراموں کو مانیٹر کر رہی ہیں اور جہاں بھی غیر اخلاقی پرفارمنس پائی گئی اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Latest from Blog