وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،وزیر خزانہ کے دورہ امریکاپر بریفنگ ایجنڈہ میں شامل

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے جمعہ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں ملکی داخلی اور معاشی صورتحال پر مشاورت ہو گی،پی پی آئی کے مطابق کابینہ کو وزیر خزانہ دورہ امریکا اور آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق آگاہ کریں گے،وزیر داخلہ ملکی داخلی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ کابینہ اجلاس میں اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی جائے گی،اقتصادی رابطہ کمیٹی فیصلوں کی توثیق بھی دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مبینہ مغوی سعودی خاتون کراچی سے بازیاب، ملزم زیرِ حراست

Thu Apr 25 , 2024
کراچی(پی پی آئی)اسلام آباد سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی سعودی خاتون کو کراچی سے بازیاب کروا لیا گیا ہے، جبکہ مقدمے میں نامزد ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 سے ایک سعودی خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کیا تھا، جس کا مقدمہ اسلام آباد میں تعینات سعودی سفارتی عملے کے ایک […]