ٹنڈوالہ یار(پی پی آئی)ضلع ٹنڈوالہ یار کی یونین کونسل دھینگانوں وذڈار کو گوٹھ چندرو مئیو راجپوت میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی مذکورہ دیہات میں درجنوں بچے خسرے کی لپیٹ میں ہیں،جن میں سے5 بچے چل بسے ان مٰں تین بہن بھائی بھی شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق دوبچوں کوتشویش ناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے مرنے والوں میں 5سالہ اقرابنت اشرف 4سالہ عاشق ولد اشرف 5سالہ اشفاق ولد اشرف 3سالہ آصف ولد یامین 3 سالہ عدنان ولد اصغر شامل ہیں۔
Next Post
جماعت اسلامی پنجاب آج کسانوں کے مطالبات کی حمایت میں دھرنے دے گی
Mon Apr 29 , 2024
لاہور(پی پی آئی)جماعت اسلامی 30 اپریل کو پنجاب میں کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنے دیگی۔جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا کہ منگل 30 اپریل کو پنجاب بھر کی شاہراہوں پر جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنے دے گی۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک اور آئی ایم […]
