سعودی کے صوبہ حائل میں آج اور 5 اگست کو یوم سورج منایا جائے گا

ریاض(پی پی آئی)حائل کے گورنر شہزادہ عبد العزیز بن سعد بن عبد العزیز نے ہر سال 5 مئی اور 5 اگست کو یوم سورج قرار دیا ہے۔یہ وہ دن ہیں جن میں سورج جبل اجا میں واقع سوراخ سے گزرتا نظر آتا ہے۔واضح رہے کہ حائل میں واقع جبل اجا قدیم زمانے کی رصد گاہ ہے جہاں چوٹی پر موجود سوراخ سے سورج کی شعاعیں سال میں دو مرتبہ 5 مئی اور 5 اگست کو گزرتی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق یہ مظاہرہ مذکورہ تاریخوں میں شام 5 بجے  ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ہی 5 اگست کو قدیم بابلی کلینڈر کا نیا سال شروع ہوتا تھا۔اسی طرح کل 5 مئی کو بھی سوراخ سے سورج کا عبور ہوگا اور قدیم زمانے میں یہ علامت اناج کے اگنے کی تھی جس کے تین ماہ بعد یعنی 5 اگست کو سال کے 365 دن مکمل ہوتے تھے۔ اسی دن رات کو آسمان میں شعری نامی ستارہ چمکنے لگتا تھا۔خیال رہے کہ اس مظاہرے کو دیکھنے کے لییسیاح جبل اجا کا رخ کرتے ہیں جہاں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوتا ہے۔

Latest from Blog