پاکستانی ڈاکٹر غزہ میں فلسطینیوں کی مدد کے لئے پہنچ گئے

غزہ(پی پی آئی)خدمت کے جذبے سے سرشار پاکستانی نژاد امریکن گائناکالوجسٹ ڈاکٹر حنا چیمہ اور آرتھوپیڈک ڈاکٹر خواجہ اکرام غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے میں مصروف ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ڈاکٹر خواجہ اکرام کا کہنا تھا کہ غزہ میں زخمیوں کی سب سے بڑی تعداد بچوں کی ہے، وہاں میلوں تک امدادی ٹرک کھڑے ہیں مگر امداد کو غزہ میں جانے نہیں دیا جارہا۔ڈاکٹر حنا چیمہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کو اس وقت سب سے زیادہ جنگ بندی کی ضرورت ہے، شکر گزار ہوں کہ میرے پاس امریکا واپسی کاموقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شعبہ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹرشہزاد بیگ 100 بااثرافراد کی فہرست میں شامل

Sat May 4 , 2024
نیویارک(پی پی آئی) پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کو دنیا کے 100 بااثرافراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام ٹائم میگزین کی 2024 کی عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شائع کیا گیا ہے۔پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی ٹیم کی قیادت سے قبل ڈاکٹر شہزاد  نائیجیریا میں  انسدادپولیو پروگرام […]