نیویارک(پی پی آئی) پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کو دنیا کے 100 بااثرافراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام ٹائم میگزین کی 2024 کی عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شائع کیا گیا ہے۔پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی ٹیم کی قیادت سے قبل ڈاکٹر شہزاد نائیجیریا میں انسدادپولیو پروگرام کے ٹیکنیکل ایڈوائزر رہ چکے ہیں، ان کی کوششوں ے نائیجیریا کو 2020 میں پولیوفری قرار دیا گیا تھا۔ پی پی آئی کے مطابق ڈاکٹرشہزاد بیگ واحدپاکستانی ہیں جنہیں اس فہرست میں شامل کیاگیا ہے۔
Next Post
دنیا کے صرف 2 ممالک میں پولیو وائر س موجود،پاکستان اور افغانستان شامل
Sat May 4 , 2024
کراچی(پی پی آئی) پاکستان میں پولیو کے خاتمے کا خواب تاحال تعبیر نہیں پا سکا ہے، اس وقت دنیا کے صرف 2 ممالک ایسے ہیں جہاں پولیو وائرس کی منتقلی کے عمل پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے،پی پی آئی کے مطابق ان میں پاکستان اور افغانستان شامل ہیں۔
