گیتی داس سے چلاس تک سڑک شدید برفباری کے باعث غیر فعال

گلگت بلتستان (پی پی آئی) گلگت بلتستان میں جگلوٹ -اسکردو روڈ، بھاری لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند ہوگیا تھا، اسٹرٹیجک روڈ کی بحالی کے لیے  عملہ بھاری مشینری کے ساتھ مصروف عمل ہے۔ترجمان این ایچ اے کے مطابق گیتی داس سے چلاس تک سڑک شدید برفباری کے باعث غیر فعال ہے۔پی پی آئی کے مطابق البتہ  گلگت بلتستان میں بقیہ این ایچ اے روڈ نیٹ ورک ٹریفک کے لئے پوری طرح فعال ہے۔

Latest from Blog