پنشن پر10فیصد ٹیکس قبول نہیں،ای او بی آئی پنشنرز فورم

کراچی(پی پی آئی)ای او بی آئی پنشنرز فورم نے پنشن پر10فیصد ٹیکس کے آئی ایم ایف کے مطالبے کو  انتہائی غلط اور نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بوڑھے اور بیمار پنشنرزپریہ ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالا جائے، ہم تو پہلے ہی مہنگائی سے تنگ ہیں، ہمیں ملنے والے 10ہزار روپے میں سے آدھے سے زائدتو ادویات پر خرچ ہو جاتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ای او بی آئی پنشنرز فورم نے کہا کہ ہمارا مطالبہ  تو یہ ہے کہ موجودہ ای او بی آئی پنشن10ہزار روپے کم ہے اس میں پنشن میں 2 سو فیصد اضافہ کیا جائے۔ہم نے اپنی جوانیاں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے صرف کی ہیں ہمیں بڑھاپے میں خوار نہ کیا جائے۔جان لیوا مہنگائی کے دور میں جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیاہے۔

Latest from Blog