ملک میں معیاری تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے:شعیب احمد صدیقی

کراچی:کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی و سماجی ترقی اور خو شحالی کے لئے معیاری تعلیم بہت ضرور ی ہے۔ اس کے بغیر جدید ترقی اور جدیددنیا کے تقا ضے پو رے کر تے ہوئے آگے بڑھنا ممکن نہیں ۔ وہ آئی بی اے میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہیومن ریسورسز ، ہیلتھ کئیر مینجمنٹ اور سپلائی چین اہم ترقی کے ذرائع ہیں ان کے بغیر معاشی استحکام اور اداروں کی بہتر اور جدید مینجمنٹ کا کو ئی تصو رممکن نہیں ۔انھوں نے کہا کہ آئی بی اے بین الاقوامی شہرت یافتہ ادارہ کی حیثیت سے ملک اور تعلیمی شعبہ کی زبر دست خدمت کر رہا ہے۔ یہاں حا صل کے طلبہ نے معیاری تعلیم کی وجہ سے ملک کی کمپنیوں اور اداروں کو بین االاقوامی اداروں کے بر ابر لا کھڑا کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ناقص اور غیر معیاری ہیلتھ کئیر مینجمنٹ کی شکایات بڑھ رہی ہیں ان شکایات کو دور کر نے کے لئے یہاں بہتر اور معیار ہیلتھ کئیر مینجمنٹ بہت ضروری ہے تاکہ صحت کے شعبہ میں ناقص دیکھ بھال اور علاج سے متعلق شکا یات دور ہوں اور اس کے باعث بڑی تعداد میں ضائع ہو نے والی انسانی جانوں کو بچا یا جا سکے،انھوں نے کہا کہ ہمارے نو جوانوں کو مستقبل کے تقا ضوں کے مطابق تعلیم اور تربیت حا صل کر نے کے مواقع کی ضرورت ہے،زیادہ سے زیادہ طلبہ کو یہ مواقع ملنے چاہئیں۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ پروگرام سے جو طلبہ فارغ التحصیل ہوں گے ان سے ملکی کمپنیوں کو مطلوب بہترین صلاحیت رکھنے والے انسانی وسائل دستیاب ہوں گے۔جس سے ان کمپنیوں کی عالمی سطح کی انسانی وسائل کی ضررویات پوری ہوں گی۔تقریب سے آئی بی اے کے سینٹر برائے ایگزیکٹیو ایجوکیشن کے سربراہ ڈاکٹر اظہار حسین نے بھی خطاب کیا ۔ بعد ازاں کمشنر کراچی نے کیک کاٹ کر ڈپلومہ پروگراموں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈپلومہ پروگراموں کی فیکلٹی ارکان بھی مو جو د تھے۔

Latest from Blog