دبئی (پی پی آئی)پاکستان نے بلائنڈ کرکٹ ٹی 20 سیریز کے افتتاحی میچ میں روایتی حریف بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پی پی آئی کے مطابق پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیمیں ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں دبئی میں مدمقابل تھیں جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ بھارت کو بیٹگ کی دعوت دی۔بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 212 رنز بنائے۔جواب میں پاکستان نے 213 رنز کا ہدف 19.2 اوررز میں حاصل کیا،بدر منیر کی ناقابل شکست سنچری نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے 63 گیندوں پر 129 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 23 فروری کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ مذکورہ سیریز سہ ملکی ایونٹ تھا جس میں سری لنکن ٹیم بھی شامل تھی لیکن لنکن ٹیم کو این او سی نہ ملنے پر ایونٹ کو پاک، بھارت سیریز میں تبدیل کر دیا گیا۔
Latest from Blog
لاہور(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان
لندن(پی پی آئی) برطانیہ میں اگلے تعلیمی سال سے حصول تعلیم کے لیے جن غیر ملکی
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں قومی
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں
کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے کیچ، تربت اضلاع میں ڈینگی کی وبا پھیلنے سے 14 افراد
راچی(پی پی آئی)خام غذائی اشیا کی برآمدات اپریل میں 23.19 فیصد بڑھ کر 57 کروڑ ڈالر
لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل 28 مئی کے اجلاس میں نوازشریف کو
لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے سابق صدر شہباز شریف کو قائم مقام صدر
کوئٹہ(پی پی آئی) کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید عبدالاحد نے بلوچستان
کوئٹہ (پی پی آئی)آل پاکستان مائنز اینڈ منرل ایسوسی ایشن (اے پی ایم ایم اے) کے