مظفرآباد 25 جون(پی پی آئی)آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر حملے کے باوجود وہ اہداف مکمل طور پر حاصل نہیں کیے جا سکے جو جنگ سے قبل طے کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں کا ایک مقصد ایران میں حکومت کی تبدیلی تھا جو تاحال ممکن نہیں ہو سکا، جبکہ دیگر مقاصد میں ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا، اس کی جوہری صلاحیت محدود کرنا اور میزائل ذخائر کو تباہ کرنا شامل تھے۔ ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے سردار مسعود خان نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ کے بعد نافذ سیزفائر کے دوران ان تمام امور کا تجزیہ جاری ہے کہ کون فریق کتنا کامیاب ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اسرائیل اپنے بعض محدود فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہوگا، تاہم مجموعی طور پر وہ غزہ کی صورت حال سے دنیا کی توجہ ہٹانے میں زیادہ کامیاب رہا ہے۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان حالیہ ملاقات غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدور کا دیگر ممالک کے فوجی سربراہان سے براہِ راست ملاقات کرنا ایک غیر معمولی واقعہ ہے اور اس ملاقات نے پاکستان کی سفارتی حیثیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب پاک-بھارت جنگ بندی کی صورت حال سامنے آئی ہے اور امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان کا مثبت انداز میں ذکر کیا اور مسئلہ کشمیر کو ایک بین الاقوامی تنازع کے طور پر تسلیم کیا، جو بھارت کے لیے باعثِ تشویش ہے۔ ۔سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت کی سب سے بڑی تشویش اس وقت یہ ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن انتظامیہ کے دوران امریکا اور بھارت کے تعلقات مضبوط تھے، مگر حالیہ تبدیلیوں نے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے۔
پاکستان، یورپ اور البانیہ کے مابین سیاسی روابط اور مذاکرات کے ایم او یو کی منظوری
سوسائٹی کے ہر شعبے کو ٹیکس اداکرنا ہوگا، اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا:وزیرخزانہ
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی
عمران اور ن لیگ مذاکرات پر تیار، اسٹیبلشمنٹ ماحول فراہم کرے، فواد چودھری
وزیر اعلیٰ اور مراد سعید میں رابطے کی خبربے بنیاد، صداقت نہیں بیرسٹر سیف
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آبادمیں ہو گا
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
آرٹس کونسل کراچی میں نوجوان کاروباری افراد میں ایوارڈز تقسیم
کراچی، 24 جون (پی پی آئی): سندھ حکومت نے 24 جون کو آرٹس کونسل کراچی میں منعقدہ ایک کانفرنس اور چھوٹے کاروباری نمائش میں نوجوانوں کے لیے نئے پروگراموں اور ایوارڈز کا اعلان کیا۔ نیشنل اسمبلی آف پاکستان فار یوتھ (نیپ فار یوتھ) اور محکمہ کھیل اور امور نوجوانان کے زیر اہتمام اس تقریب میں نوجوان ٹیلنٹ اور کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے صوبائی انتظامیہ کے عزم کا مظاہرہ کیا گیا۔
صوبائی سیکرٹری کھیل اور امور نوجوانان، علیم لاشاری نے صوبائی وزیر سردار محمد بخش خان مہر کی قیادت میں نوجوان کھلاڑیوں اور پیشہ ور افراد کے لیے بڑھتے ہوئے مواقع کا حوالہ دیتے ہوئے نوجوانوں کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی لگن پر زور دیا۔ ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے متعدد مقابلوں اور پروگراموں کا آغاز کیا گیا ہے۔
کانفرنس میں نوجوانوں کی ترغیب اور چھوٹے کاروباری منصوبوں پر مبنی سیشنز شامل تھے۔ نیپ فار یوتھ کی بانی، عابدہ آغا نے تعلیمی اداروں اور این جی اوز کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کی قیادت کی۔ چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے ایک علیحدہ سیشن، جس کی میزبانی بھی محترمہ آغا نے کی، میں بریگیڈیئر کرار اور رکن صوبائی اسمبلی آصف موسیٰ جیسی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
اس تقریب میں ، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، ڈاکٹر معیزالدین پیرزادہ اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر عیسیٰ نے مستقبل کے نوجوانوں کے پروگراموں کے لیے مسلسل تعاون کا وعدہ کیا اور شرکاء میں تحائف تقسیم کیے۔
کانفرنس میں نوجوان کاروباری افراد نے اختراعی اسٹارٹ اپ تصورات بھی پیش کیے۔ کاروباری رہنماؤں نے پیش کیے گئے خیالات کے لیے تعریف کا اظہار کیا اور رہنمائی اور تعاون کے مواقع پیش کیے۔ امید افزا کاروباری افراد کو لاکھوں روپے کے انعامات سے نوازا گیا، جبکہ ڈاکٹر عیسیٰ نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لیے پانچ لاکھ روپے کی اضافی رقم مختص کی۔
نیپ فار یوتھ کے صدر، آغا شیرازی نے دیگر سرکاری عہدیداروں کے ساتھ اجتماع سے خطاب کیا اور محکمہ امور نوجوانان کی کوششوں کو سراہا۔ اس تقریب نے مختلف شعبوں میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے سندھ حکومت کے عزم کو اجاگر کیا
نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم پر زور
اسلام آباد، 24 جون (پی پی آئی) صوبائی سیکرٹری برائے کھیل اور نوجوانان، علیم لاشاری، نے نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا، صوبائی وزیر سردار محمد بخش خان مہر کی رہنمائی میں حالیہ مقابلوں کے ذریعے امید افزا کھلاڑیوں کی دریافت کا حوالہ دیا۔ بہت سے مقابلوں نے نوجوانوں کی ترقی کے نئے راستے پیدا کیے ہیں۔
عابدہ آغا، جو کہ این اے پی کی بانی ہیں، نے یونیورسٹیوں، کالجوں، تعلیمی اداروں اور این جی اوز کے نمائندوں کے ساتھ مل کر کانفرنس کے سیشن کی قیادت کی۔ مظہر رضوی کی میزبانی میں منعقدہ ایک یوتھ موٹیویشن سیشن میں نمایاں شخصیات جیسے کہ ڈاکٹر معز الدین پیرزادہ، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، اور دیگر عہدیداران جن میں رزاق پردیسی، شہزیب رئیس، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، اور دانیال گھنچی شامل تھے، نے شرکت کی۔ آغا کی میزبانی میں منعقدہ چھوٹے کاروباری اداروں پر ایک علیحدہ سیشن میں بریگیڈیئر کرار، صوبائی اسمبلی کے رکن آصف موسیٰ، ڈاکٹر ناصر مصطفیٰ، مرجان مشہدی اور جاوید ورسو شامل تھے۔
ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے نوجوانوں کی سرگرمیوں کے لیے مسلسل تعاون کا وعدہ کیا اور شرکاء میں تحائف تقسیم کیے۔ این اے پی کے صدر آغا شیرازی، ایڈیشنل سیکرٹری برائے امورِ نوجوانان اسد اسحاق، ڈپٹی ڈائریکٹر برائے امورِ نوجوانان سید محمد حبیب اللہ، نوازش علی، جاوید صدیق مٹی والا، سردار احمد گجر، اور فیضان عباس سمیت دیگر مقررین نے نوجوانوں کی ترقی کے پروگراموں کی تعریف کی۔
نوجوان شرکاء نے اسٹارٹ اپ کے جدید تصورات پیش کیے، جنہیں قائم کاروباری رہنماؤں سے مثبت رائے اور تعاون کے وعدے موصول ہوئے۔ لاکھوں روپے کے انعامات دیے گئے، اور ڈاکٹر عیسیٰ نے ٹیلنٹ کی تلاش کے اقدام کے لیے مزید 500,000 روپے کے گرانٹ کا اعلان کیا
اسلامی یونیورسٹیای آفس سافٹ ویئر کی تربیت دے کر مکمل طور پر ڈیجیٹل، کاغذ سے پاک انتظامیہ کی طرف تیزی سے منتقلی کو تیز کر رہی ہے
اسلام آباد، 24 جون (پی پی آئی) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اپنے افسران اور افرادی قوت کے لیے جامع ای آفس سافٹ ویئر کی تربیت دے کر مکمل طور پر ڈیجیٹل، کاغذ سے پاک انتظامیہ کی طرف تیزی سے منتقلی کو تیز کر رہی ہے۔ یونیورسٹی کے افسران کے لیے ایک کلیدی تربیتی پروگرام آج ایڈمنسٹریشن بلاک کے کونسل ہال میں منعقد ہوا، جس کی قیادت ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن سسٹمز (DIS) کے ڈائریکٹر جناب ذوالقرنین ہاشمی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیومن ریسورس مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ (HRM&D) جناب عدیل اکبر نے کی۔ انہوں نے سافٹ ویئر کی فعالیتوں اور فوائد کا خاکہ پیش کیا، دستاویزات کی نقل و حرکت، فائل کی نگرانی اور بین شعبہ جاتی خط و کتابت میں بہتری پر زور دیا۔
یہ ڈیجیٹل تبدیلی نائب صدر (ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس) پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن کی زیر قیادت ہے، جو انتظامی طریقہ کار میں تکنیکی ترقی کے اہم کردار پر زور دیتے ہیں۔ یونیورسٹی کی سینئر شخصیات موجود تھیں، جن میں سید نوید احتشام، ڈائریکٹر آف اکیڈمکس اینڈ امتحانات، جناب عتیق الرحمن چغتائی، ڈائریکٹر HRM&D، ڈاکٹر ندیم احمد، ڈائریکٹر IPD، ڈاکٹر عاصمہ منصور، انچارج (P&PR)، جناب نور حسین، انچارج فنانس، جناب عامر اشتیاق، انچارج پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، اور محترمہ نوشین سید، ایڈیشنل ڈائریکٹر اکیڈمکس اینڈ امتحانات شامل ہیں۔ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے عملے اور افسران بھی تربیت میں شامل ہوئے۔
ان تعلیمی نشستوں کا مقصد محکموں کو مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقے سے کام کرنے، کاغذ کے استعمال کو کم کرنے اور شفافیت، کارکردگی اور تعاون کو بڑھانے کے لیے تیار کرنا ہے۔ یہ جدیدیت یونیورسٹی بھر میں موثر وسائل کے انتظام کے ذریعے اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کے لیے DIS کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ کا مقصد مضبوط آئی ٹی انفراسٹرکچر اور سپورٹ کے ساتھ تعلیمی اور کاروباری کاموں کو بااختیار بنانا ہے، جو “کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ اور لاگت کو کم سے کم” کے اپنے اصول کو برقرار رکھتا ہے۔
اس سے قبل، مختلف محکموں، جیسے فنانس، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، اکیڈمکس، خریداری، اور پروٹوکول اینڈ پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ، نے نئے پلیٹ فارم کو مربوط کرنے اور ادارے کی ڈیجیٹلائزیشن کی کوششوں میں حصہ ڈالنے کے لیے اسی طرح کی تربیت میں حصہ لیا
تلاش کریں
خبریں
پاکستان، یورپ اور البانیہ کے مابین سیاسی روابط اور مذاکرات کے ایم او یو کی منظوری
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان، یورپ اور البانیہ کی وزارت خارجہ کے مابین سیاسی روابط اور مذاکرات کے ایم او یو طے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق یہ منظوری وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی گئی۔
سوسائٹی کے ہر شعبے کو ٹیکس اداکرنا ہوگا، اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا:وزیرخزانہ
اسلام آباد(پی پی آئی)وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاجروں کو ٹیکس چھوٹ نہیں دے سکتے۔ آئی ایم ایف کو ٹارگٹڈ سبسڈی پر اعتراض نہیں ہے، بی آئی ایس پی کے ذریعے مستحق طبقے کو سبسڈی دی جاسکتی ہے، رواں ہفتے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت ہوگی اور ملک بھر میں یکساں پالیسی نافذ ہوگی۔میڈیا سے گفتگومیں انکا کہنا تھا کہ وفاقی سیکرٹری خزانہ بھی صوبائی سیکرٹری سے بات چیت کریں گے جب کہ اسی مہینے صوبوں سے مل کر قومی مالیاتی معاہدہ تیار کیا جائے گا، بیرونی فنانسگ کا 2 ارب ڈالر کا گیپ ہے، اسے پورا کرنے کے لیے ایڈوانس سطح پربات چیت جاری ہے، کمرشل لون کے لیے اس وقت معاہدہ ہونا ضروری ہے۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف ڈیجیٹلائزیشن اور انفورسمنٹ سے پورا کریں گے، اس وقت ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں جب کہ تاجروں کو ہر سہولت دیں گے اور ان کے جائز مطالبات مانیں گے مگر تاجروں پر عائد ٹیکس واپس لینے کا مطلب ہیکہ ٹیکس تنخواہ دار اور مینوفیکچرنگ سیکٹر سے لیا جائے، ایسا نہیں ہوسکتا، سوسائٹی کے ہر شعبے کو ٹیکس اداکرنا ہوگا کیونکہ اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی
اسلام آباد(پی پی آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اور سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ اسمبلی ہماری آواز کو نہیں سنتی تو اس اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
عمران اور ن لیگ مذاکرات پر تیار، اسٹیبلشمنٹ ماحول فراہم کرے، فواد چودھری
اسلام آباد(پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور مسلم لیگ ن مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو چاہیے ماحول فراہم کرے۔ پی پی آئی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹھے وزیراعظم اور دیگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے بکریاں لگتے ہیں، آپ نے کہا کہ پارٹی ختم ہوجائے گی، 8 فروری کو لوگوں نے بغیر انتخابی نشان کے ووٹ دیا،انہوں نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی فارن پالیسی تنہا ہے، ہم چائنہ سے فاصلہ کر کے بیٹھ گئے ہیں، پاکستان کو ایک روپیہ بھی قرض نہیں مل رہا، ہم نے آئی ایم ایف کے پاس معیشت گروی رکھ دی، آپ نے مائنس بانی پی ٹی آئی کے چکر میں سب کچھ تباہ برباد کردیا۔پاکستان میں ایک ہی تجربہ چل رہا ہے کہ عمران خان کو مائنس کر کے ملک چلانا ہے، عمران خان کے بغیر پاکستان نہیں چل رہا،فواد چودھری نے کہا ہے کہ سارے مسائل کا حل یہ ہے کہ گرینڈ سیاسی ڈائیلاگ کیا جائے، لوگوں کو اٹھانے یا بندوق سے مسائل حل نہیں ہوتے۔
وزیر اعلیٰ اور مراد سعید میں رابطے کی خبربے بنیاد، صداقت نہیں بیرسٹر سیف
پشاور(پی پی آئی)پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید کی انتظامی معاملات میں مداخلت کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کی وضاحت آگئی ہے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور مراد سعید میں رابطے کی خبر میں صداقت نہیں، مراد سعید کے پی کے انتظامی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کر رہے۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ کے پی کے معاملات پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا مکمل اختیار ہے، شکیل خان کے معاملے پر وزیر اعلیٰ نے مراد سعید سے کوئی بات نہیں کی، شکیل خان سے متعلق فیصلہ گڈ گورننس کمیٹی رپورٹ کے تناظر میں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ عاطف خان سے متعلق بھی وزیراعلیٰ کا مراد سعید سے کوئی رابطہ نہیں، مخالفین غلط خبریں پھیلا کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آبادمیں ہو گا
اسلام آباد(پی پی آئی)ملک میں ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ 29 صفر کوسلام آبادمیں منعقد ہو گا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کریں گے، پی پی آئی کے مطابق ملک بھر میں شہادتوں کی بنیاد پر ر بیع الاول کے چاند کا اعلان کیا جائے گا۔،اجلاس میں علما، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور اسپار کو کے نمائندے شریک ہوں گے۔اس حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹیز کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے، ملک بھر میں نبی پاکﷺ کا جشن عید میلاد 12 ربیع الاول کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔