یوم دفاع باسکٹ بال بوائز نمائشی میچ میجر عزیز بھٹی الیون نے جیت لیا

حالات اس قدر سنگین ہیں کہ کچھ اسکولوں میں قومی ترانہ تک نہیں پڑھا جاتا:مولانا فضل الرحمان

مستونگ میں سینئر صحافی نثار لہڑی قتل،ملزمان فرار، گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے

بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ 2024، 11، 12 ستمبر کو ہانگ کانگ میں منعقد ہوگی

امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی پاکستان کاکس کے نئے چیئرمین منتخب

 پاکستان کا دارلحکومت اسلام آباد نہیں، لاہور ہے: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

یوم دفاع باسکٹ بال بوائز نمائشی میچ میجر عزیز بھٹی الیون نے جیت لیا

کراچی (پی پی آئی)کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان باسکٹ بال ایونٹس 15 روزہ تقریبات کے سلسلے میں T.M.C صدر کے تعاون سے منعقد ہونے والے بوائز باسکٹ بال میچ میں میجر راجہ عزیز بھٹی شہید الیون نے لانس نائیک محمد محفوظ الیون نشان حیدر الیون کو 48-54 پوائنٹس سے شکست دیکر جیت لیا جبکہ ایک روزہ کوچنگ کورس میں 20 گرلز اور بوائز کھلاڑیوں نے شرکت کی ٹاؤن میونسپل صدر کے وائس چیئرمین عبدالرحمن موتی والا مہمان خصوصی تھے جنھوں نے انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر میونسپل کمشنر نور حسن جوکھیو، ڈائریکٹر پارک محمد عاصم ڈائریکٹر اسپورٹس آصف عظیم، تقریبات کمیٹی کے چیئرمین غلام محمد خان اور دیگر شخصیات موجود تھیں،

مزید پڑھیں

حالات اس قدر سنگین ہیں کہ کچھ اسکولوں میں قومی ترانہ تک نہیں پڑھا جاتا:مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(پی پی آئی)جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سینئرسیاسی قیادت کو سائیڈلائن کیا جارہاہے،سیاستدانوں کو بااختیاربناکرمعاملات ان کے حوالے کریں، کیا حکومت کے پاس اختیار ہے کہ کوئی فیصلہ کرسکے؟ہم مفاد کی جنگ نہیں بلکہ پروکسی جنگ لڑرہے ہیں،حالات اس قدر سنگین ہیں کہ کچھ اسکولوں میں پاکستان کا ترانہ نہیں پڑھا جاتا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آگے بڑھیں اور بلوچستان میں جاکر لوگوں سے بات کریں،مو،جب ریاست ناکام ہوجاتی ہے توہم جاکر صورتحال کو کنٹرول کرتے ہیں،ہم اپوزیشن میں ہیں لیکن ملک کو ضرورت پڑی تو حاضر ہیں،کوئی مشکل چیزیں نہیں ہیں اگر ہم سنجیدگی سے بیٹھ کر بات کریں، اختر مینگل نے اسی وجہ سے استعفیٰ دیا کہ پارلیمنٹ کا کوئی کردارنہیں، بلوچستان کی صورتحال سنگین ہے، ایک ہی دن 4،5 جگہ پر حملے کیے گئے،مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سب چیزیں اپنے اندر سمیٹنا اور سارے معاملات کے لیے فیصل آباد کا گھنٹا گھر بن جانا یہ شاید ایک خواہش ہوسکتی ہے مگر یہ مسئلے کا حل نہیں۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور سیاسی قائدین کو ملک کے لیے غیر ضروری سمجھنے سے زیادہ بڑی حماقت کوئی نہیں، لکی مروت کا علاقہ مسلح قوتوں کے قبضہ میں ہے، وہاں کوئی کام نہیں ہوسکتا، حالات کی سنگینی کا اندازہ اس سے لگائیں کہ کچھ علاقوں میں آج اسکولوں اور کالجوں میں پاکستان کا ترانہ نہیں پڑھا جاسکتا، پاکستان کا جھنڈا نہیں لہرایا جاسکتا، یہاں تک صورتحال خراب ہوگئی ہے۔، ہم پراکسی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ ہمارے مفادات کی جنگ نہیں، عالمی قوت اس کا فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں

مستونگ میں سینئر صحافی نثار لہڑی قتل،ملزمان فرار، گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے

مستونگ (پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کلی گلکنڈ کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے سراوان پریس کلب کے عہدیدار اور نیوز ایجنسی آن لائن سے وابستہ صحافی نثار احمد لہڑی جاں بحق ہوگئے۔ پی پی آئی کے مطابق  سراوان پریس کلب کے ممبر و سینئر صحافی نثار احمد لہڑی بدھ کی صبح مستونگ میں واقع اپنے زیر تعمیر مکان کی طرف جارہے تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا، وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،۔ پولیس نے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا  کہ قتل کا واقعہ زمین کا تنازع ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

مزید پڑھیں

بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ 2024، 11، 12 ستمبر کو ہانگ کانگ میں منعقد ہوگی

ہانگ کانگ(پی پی آئی)بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ 2024، مشترکہ طور پر HKTDC اور HKSARG کے زیر اہتمام، 11 اور 12 ستمبر کو ہانگ کانگ میں منعقد ہوگا۔ اس سال بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ کی 9ویں سالگرہ منائی گئی۔سمٹ ایک اعلیٰ بین الاقوامی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جو بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ساتھ کاروباری تعاون کو فروغ دیتا ہے۔ یہ بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ساتھ اور اس سے آگے کے ممالک اور خطوں کے سینئر سرکاری عہدیداروں اور کاروباری رہنماؤں کو کثیر جہتی تعاون کے بارے میں بصیرت کا تبادلہ کرنے اور ٹھوس کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لیے اکٹھا کرتا ہے۔بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے اہم رکن کے طور پر، پاکستان ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مزید پڑھیں

امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی پاکستان کاکس کے نئے چیئرمین منتخب

واشنگٹن(پی پی آئی) امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی پاکستان کاکس کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں، انہوں نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ ٹام سوازی  کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کومزید مستحکم بنانے کیلئے کوشاں رہوں گا۔ پی پی آئی کے مطابق  چیئرمین پاکستان کاکس ٹام سوازی کا کہنا ہے کہ پاکستان کاکس کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے انتہائی پْرجوش ہوں، ٹام سوازی سے ڈیموکریٹس وفد نے ملاقات کی اور ان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ چیئرمین پاکستان کاکس ٹام سوازی اسی سال نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

مزید پڑھیں

 پاکستان کا دارلحکومت اسلام آباد نہیں، لاہور ہے: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

پشاور(پی پی آئی) خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے سمندر پار پاکستانی سالانہ 10 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ فراہم کرتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ کے پی میں نیپرا کے تحت ریگولیٹری اتھارٹی اور ٹرانسمیشن لائن پر کام کررہے ہیں۔۔بجلی براہ راست صنعتوں کو دینگے تاکہ یہاں پر صنعتیں قائم ہو۔صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا دارلحکومت اسلام اباد نہیں بلکہ لاہور ہے۔آئی ایم ایف نے پنجاب حکومت کی سبسڈی پر اعتراض اٹھا یاہے اورسبسڈی واپس لینے کا کہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے سب سے سستی بجلی اور پانی فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں