ن لیگ کی رکن خیبرپختونخوااسمبلی صوبیہ شاہد تمام کمیٹیوں سے مستعفی

انتخابات حق خود ارادیت کا ہرگز نعم البدل نہیں، پروفیسر عبدالغنی بٹ

محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی شرح منافع میں کمی کر دی

مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا

 تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار

پاکستان کاکس کے نو منتخب چیئرمین ٹام سوازی سے پاکستانی سفیر رضوان سعید کا رابطہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

ن لیگ کی رکن خیبرپختونخوااسمبلی صوبیہ شاہد تمام کمیٹیوں سے مستعفی

پشاور(پی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کی خیبرپختونخوااسمبلی میں خاتون ایم پی اے صوبیہ شاہد نے تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیگی رکن اسمبلی نے استعفیٰ کے متن میں کہا ہے کہ امتیازی سلوک کے خلاف احتجاجاً تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دیتی ہوں.ان کاکہنا تھا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی میں خواتین کو  مساوی نمائندگی نہیں دی گئی،2018کی حکومت میں بھی 2خواتین کو شامل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

انتخابات حق خود ارادیت کا ہرگز نعم البدل نہیں، پروفیسر عبدالغنی بٹ

 سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہجموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے کہا ہے کہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی سنگینوں کے سائے میں ہونے والے انتخابا ت کی کوئی اخلاقی اور قانونی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی یہ انتخابات حق خودارادیت کا نعم البدل ہیں۔پروفیسر بٹ نے کہا کہ اس طرح کے انتخابات سے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے بھی  پاس قرارداد میں میں کہا ہے کہ جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کو ریاست کی متنازعہ حیثیت کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے وہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد میں ہی مضمر ہے تنازعہ کشمیر کی وجہ سے نہ صرف جنوبی ایشیا میں امن وترقی کی راہیں مسدود ہیں بلکہ عالمی امن کو بھی اس سے شدید خطرات لاحق ہیں۔

مزید پڑھیں

محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی شرح منافع میں کمی کر دی

لاہور(پی پی آئی)محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی شرح منافع میں کمی کر دی۔  پی پی آئی کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24کیلئے سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ میں منافع کی شرح 13.97فیصد کر دی گئی ہے،مالی سال 2022-23 میں جی پی فنڈ 14.22 فیصد تھا محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبہ کے کمشنرز،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز کو مراسلے جاری کر دیئے۔

مزید پڑھیں

مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا

اسلام آباد(پی پی آئی)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق خط میں وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام کو ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف  مختلف بینکوں کی اپیلوں کو جلد نمٹانے کی اپیل کی گئی ہے۔خط میں کہا گیا کہ وفاقی شرعی عدالت کے گزشتہ سال کے فیصلے میں مالیاتی نظام کو پانچ سال کے اندر سود سے  پاک کرنے کا حکم دیا گیا تھا فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے تاکہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے اقدامات اٹھائے۔خط کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ ختم نبوت کے حوالے سے آپ کا آخری مختصر فیصلہ لائق تحسین ہے تاہم تفصیلی فیصلہ جلدی جاری کرنے سے مسلمانان پاکستان پوری طرح مطمئن ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں

 تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار

اسلام آباد(پی پی آئی)اے این ایف کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ترجمان کے مطابق اے این ایف نے تازہ کارروائی میں گوجرہ روڈ جھنگ پر واقع 2 تعلیمی اداروں کے قریب سے ملزم گرفتار کر کے 46 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کر لیں، گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ترجمان نے بتایا کہ دیگر کارروائیوں میں 27 کلو سے زائد منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار کئے گئے، کارروائیاں لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور شکارپور میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 26 کلو 400 گرام چرس، ایک کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کارروائی میں 53 ہیروئن بھرے کیپسولز بھی برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں

پاکستان کاکس کے نو منتخب چیئرمین ٹام سوازی سے پاکستانی سفیر رضوان سعید کا رابطہ

واشنگٹن(پی پی آئی)امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے نو منتخب چیئرمین ٹام سوازی سے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر رضوان سعید کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات، دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا، سفیر پاکستان نے ٹام سوازی کو مبارکباد پیش کی۔ یاد رہے کہ سابق چیئرمین شیلاجیکسن لی کے انتقال کے بعد ٹام سوزی نے کاکس کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، پی پی آئی کے مطابق  ڈیموکریٹ رہنما ٹام سوزی نیویارک سے2017سے رکن کانگریس ہیں۔ شیلا جیکسن لی سیلاب،زلزلے سمیت ہرناگہانی آفت میں پاکستان کی مدد کیلئے پیش پیش رہیں، انہیں حکومت پاکستان نے ہلال پاکستان کے اعزاز سے بھی نوازا تھا۔

مزید پڑھیں