جمعیت علمااسلام کی گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس کل مینار پاکستان پر منعقد ہوگی

کتاب کلچر کے فرغ کیلئے تجاویز طلب،زیادہ سے زیادہ اقدامات کئے جائیں:امین الحق

کنڈی پرچی پر گورنر بنے، ان کو ابھی تک یقین نہیں آرہا: گنڈاپور

پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت منظور کر لی

میزان بینک اور ماسٹرکارڈ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پاکستان پہنچ گئے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

جمعیت علمااسلام کی گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس کل مینار پاکستان پر منعقد ہوگی

لاہور(پی پی آئی)جمعیت علمااسلام(ف) کے تحت گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس ہفتہ 7 ستمبر کو مینار پاکستان  پر منعقد کی جائے گی جس کے لیے جمعیت علما  اسلام کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں دعوتی کیمپس لگ گئے ہیں۔ نیز ترجمان جے یو آئی پنجاب کے مطابق  ملک کے مختلف اضلاع  سے قافلے ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لئے لاہور روانہ ہوگئے ہیں،  پی پی آئی کے مطابق  گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس میں مولانا فضل الرحمٰن، مفتی محمد تقی عثمانی، قاری حنیف جالندھری،علامہ ساجدمیر، لیاقت بلوچ اوردیگررہنما شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں

کتاب کلچر کے فرغ کیلئے تجاویز طلب،زیادہ سے زیادہ اقدامات کئے جائیں:امین الحق

کراچی (پی پی آئی) امین الحق نے اْردو سائنس بورڈ قومی ورثہ وثقافت ڈویژن کے بْک ایمبسیڈر سید سلطان خلیل کیساتھ کراچی ائیرپورٹ کی بْک شاپ کا دورہ کیا۔ پی پی آئی کے مطابق ممبر قومی اسمبلی امین الحق نے سلطان خلیل سے اْن کے تجربہ کی بنیاد پر تجویز بھی مانگی کہ حکومت کو کیا اقدام کرنے چاہیے کہ جس سے کتاب کلچر کو عام کیا جاسکے۔ امین الحق نے کہاکہ فروغ کتاب پر اس قدر کام ہو نا چاہئے کہ بہتر طور پر افراد کی رہنمائی کرسکے۔ سلطان خلیل نے بتایا کہ بہت جلد اسلام آباد یا کراچی میں  اعلیٰ سطحی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

کنڈی پرچی پر گورنر بنے، ان کو ابھی تک یقین نہیں آرہا: گنڈاپور

پشاور(پی پی آئی)  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، ملک کا نظام بے نقاب ہوگیا، مزید بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ ہوگا اور ہر صورت ہوگا، اعتماد کے ووٹ کیلئے حاضر ہوں، یہ پرچی پر گورنر بن گئے ہیں ان کو ابھی تک گورنر بننے پر یقین نہیں آرہا، یہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، ان کو عدالت میں جواب دینا ہوگا۔پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے یہ بے بنیاد ایف آئی آرز ہیں، ورکر سے لے کر ہمارے لیڈر تک زیادتیاں ہو رہی ہیں، میں بذات خود ایک این او سی ہوں، ان کو بتاؤں گا این او سی کیا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت منظور کر لی

پشاور(پی پی آئی)پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں عدالتی احکامات پر گرفتاری سے بچنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت منظور کر لی، پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ درخواست کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں سے رجوع کریں، کسی بھی مقدمے میں درخواست گزار کو گرفتار نہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج شائستہ خان کنڈی نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، عدالت نے ایس ایچ او بہارہ کہو کو حکم دیا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے تاہم عدالتی احکامات کے باوجود علی امین گنڈا پور کو آج عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا۔ اس کے علاوہ علی امین گنڈاپور نے جوڈیشل مجسٹریٹ کیآرڈر کے خلاف سیشن عدالت اسلام آباد سے بھی رجوع کیا ہے۔

مزید پڑھیں

میزان بینک اور ماسٹرکارڈ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ

 کراچی(پی پی آئی)میزان بینک اور ماسٹر کارڈ نے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کی تجدید کا اعلان کیا ہے۔  بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفسیرعامر علی اور ماسٹرکارڈ کے ریجنل صدر جے کے خلیل نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔  شراکت داری کا مقصد میزان بینک کے ڈیبٹ کارڈ زپورٹ فولیو کو بڑھانا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق  اس موقع پر  بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی،  بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس سید افتخار الحق سمیت دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ بھی موجودتھی۔

مزید پڑھیں

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پاکستان پہنچ گئے

لاہور(پی پی آئی)سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار پاکستان پہنچ گئے۔ جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار گزشتہ شب لاہور ایئرپورٹ پہنچے جبکہ انہوں نے ستمبر میں پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔ پی پی آئی کے مطابق  اس موقع پر جسٹس (ر) ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ میں پاکستان واپس آ گیا ہوں، سوشل میڈیا پر الزامات جھوٹے ہیں، کوئی جواب نہیں دوں گا۔

مزید پڑھیں