بھاری بھرکم ٹیکس اور بڑھتی مہنگائی سے تعمیراتی شعبے کو شدید دھچکا

بانی پی ٹی آئی قوم کی خاطر جیل میں ہیں، ڈٹے رہیں گے: سلمان اکرم راجہ

مینگل کا استعفیٰ آپ کی حکومت پر عدم اعتماد ہے: علی محمد خان

استعفیٰ واپس نہ لینے کا اصولی فیصلہ، اختر مینگل دبئی روانہ

ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

عمران نے کہا ہے سب اپنے حق کیلئے باہر نکلیں: علیمہ خان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

بھاری بھرکم ٹیکس اور بڑھتی مہنگائی سے تعمیراتی شعبے کو شدید دھچکا

کراچی(پی پی آئی)بھاری بھرکم ٹیکس اور بڑھتی مہنگائی سے تعمیراتی شعبے کو شدید دھچکا لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے گزشتہ اور امسال کے 2 ماہ کا تقابلی جائزے پر مشتمل اعدادو شمار جاری کیے ہیں،  جس میں واضح طور پر نظر آتا ہے کہ سیمنٹ کی مقامی فروخت اور ایکسپورٹ میں نمایاں کمی آئی ہے،اگست 2024 میں سیمنٹ کی مجموعی  فروخت میں 25.68فیصد کمی دیکھی گئی ہے ، پی پی آئی کے مطابق رواں مالی سال دو ماہ کی سیمنٹ  ایکسپورٹ 11.61 لاکھ ٹن رہیجو گزشتہ مالی سال اسی مدت  ایکسپورٹ 11.81 لاکھ ٹن سے 1.65 فیصد کم ہے،گزشتہ 12ماہ سے سیمنٹ کی مقامی مارکیٹ میں مسلسل منفی رجحان دیکھا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں

بانی پی ٹی آئی قوم کی خاطر جیل میں ہیں، ڈٹے رہیں گے: سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی(پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم ووٹ کی طاقت سے آگے بڑھیں گے ڈیل نہیں کریں گے، 16 جماعتوں کو حکومت دینے کا نظام آگے نہیں بڑھے گا۔ پی پی آئی کے مطابق  اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قوم کی خاطر جیل میں ہیں، وہ قوم کی خاطر لڑتے رہیں گے، عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ یزیدیت کے سامنے ڈٹے رہیں گے، خان نے کہا ہے کہ سنگجانی کے جلسے میں پہنچیں، کوئی نہ سمجھے کہ اس جلسے کو روکا جا سکے گا، 16 جماعتوں کو حکومت دینے کا نظام آگے نہیں بڑھے گا،انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں آج تک فئیر الیکشن نہیں ہوا، سندھ میں بھی لوگوں سے زمین کھیینچی جارہی ہے، پاکستان کے عوام پر ہونیوالے ظلم کے خلاف لڑیں گے۔

مزید پڑھیں

مینگل کا استعفیٰ آپ کی حکومت پر عدم اعتماد ہے: علی محمد خان

 راولپنڈی(پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہمارا 8 ستمبر کا جلسہ بھرپور اور پر امن ہو گا، ہر ضلعے میں درخواست جمع کروائیں گے کہ پنجاب بھر اور دیگر حصوں سے آنے والے کارکنان کو روکا نہ جائے۔ رہنما پاکستان تحریکِ انصاف علی محمد خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ8 ستمبر کے جلسے پر بانی پی ٹی آئی پر امید ہیں، 22 اگست کے جلسے پر بانی پی ٹی آئی نے دل پر پتھر رکھ کر جلسہ منسوخ کیا تھا،۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے جلسے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہمارا 8 ستمبر کا جلسہ بھرپور اور پر امن ہو گا، 65 کی جنگ میں صرف فوج نہیں قوم بھی لڑی تھی، آپ کہتے تھے مہنگاِئی ختم ہو گی بے روزگاری ختم ہو گی کیا یہ سب آپ نے کیا، مینگل کا استعفیٰ آپ کی حکومت پر عدم اعتماد ہے۔

مزید پڑھیں

استعفیٰ واپس نہ لینے کا اصولی فیصلہ، اختر مینگل دبئی روانہ

 کراچی(پی پی آئی)سردار اختر مینگل نے استعفیٰ واپس نہ لینے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل دبئی کیلئے روانہ ہو گئے، وہ کچھ دن دبئی میں ہی قیام کریں گے، استعفیٰ واپس لینے سے متعلق اخترمینگل کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن اراکین مجھ منانے میں توانائیاں صرف نہ کریں، حکومت نے منانا ہے تو بلوچستان کی عوام کو منائے، ہمارے پڑھے لکھے بلوچ نواجوانوں کی ناراضگی ریاستی زیادتیاں ہیں۔  ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اختر مینگل نے کہا کہ اگر بلوچ نوجوان دہشتگرد ہے تو پھر ریاستی ادارے بھی دہشت گرد ہیں، حکومت بلوچ بیٹیوں، خواتین، بزرگوں اور بچوں کی ناراضگی ختم کرے۔

مزید پڑھیں

ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

سوات) پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی زیر زمین گہرائی 104کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ پی پی آئی کے مطابق  زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں

عمران نے کہا ہے سب اپنے حق کیلئے باہر نکلیں: علیمہ خان

اسلام آباد(پی پی آئی)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم 8ستمبر کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے،8فروری کا ہی سونامی ہے جو 8 ستمبر تک پہنچ چکا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ مہینے بدل گئے ہیں لیکن ایک ہی وقت آگیا ہے، فروری شروعات تھی اب اگلا مرحلہ آگیا ہے، ہم 8 ستمبر کو اپنے حق کیلئے کھڑے ہوں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے سب اپنے حق کیلئے نکلیں۔  پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملک مزید مشکلات میں جانے والا ہے، یہ اپنا لائف سٹائل ختم نہیں کر رہے، ہم نے ان کے لائف سٹائل کا خرچہ برداشت کرنا ہے؟ تمام خواتین نے 8 ستمبر کو ضرور نکلنا ہے۔

مزید پڑھیں