یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب

حقیقی بھائیوں کی بازیابی کا کیس, عدالت کا نادرا کو شوکاز نوٹس

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کیس میں عدالت ایف آئی اے رپورٹس پر برہم

تحریک انصاف 9 مئی کے واقعات میں ملوث نہیں,عمران کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو گا، عمر ایوب

ملاقاتوں پر پابندی کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سندھ سرکار کا اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے 138 لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب

لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی و دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے۔ پی پی آئی کے مطابق  لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ن لیگ کا دفتر جلانے، کلمہ چوک میں کنٹینر نذر آتش کرنے اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید، شاہ محمود قریشی اور اعجاز چودھری کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما ؤں کے وکلا دلائل کیلئے عدالت پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر  دلائل طلب کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں

حقیقی بھائیوں کی بازیابی کا کیس, عدالت کا نادرا کو شوکاز نوٹس

کراچی(پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے 2 سگے بھائیوں کی بازیابی کے کیس میں رپورٹ جاری نہ کرنے پر نادرا کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے 2 سگے بھائیوں سمیت 6 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی،دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسران کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا اور جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے تفتیشی افسرکو جھاڑ پلا دی۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے پر لوگ پریشان ہیں، عدالت آنا بند ہوگئے ہیں، اس وقت بہت الارمنگ صورتحال ہے۔ عدالت نے 2 شہریوں معاذ اور طلحہ سے متعلق رپورٹ جاری نہ کرنے پر نادرا کو شوکاز نوٹس جاری کردیا اور کمشنر کراچی، آئی جی سندھ اور سی آئی اے سے بھی رپورٹ طلب کر لی۔ سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری زبیر سے متعلق تمام صوبوں اور ملک بھر کی جیلوں سے رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے شہریوں کے کوائف اخبارات اور عوامی مقامات پر چسپاں کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔ بعدازاں عدالت نے لاپتہ شہری زبیر سمیت دیگر کی ٹریول ہسٹری چار ہفتوں میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کیس میں عدالت ایف آئی اے رپورٹس پر برہم

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائی کورٹ نے عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کے خلاف کارروائی کی درخواست پر اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ شہری راضی نامہ کر لیتے ہیں اور کیسز آ گے نہیں چلتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق  لاہور ہائی کورٹ میں عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کے خلاف کارروائی کی درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، جسٹس عالیہ نیلم نے سماعت کی،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹس پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ عدالت کو بتا دیں کہ آپ تفتیش کر سکتے ہیں یا نہیں؟ ہم کسی اور کو تفتیش کی ہدایت کر دیتے ہیں، عدالت اس کیس کو انتظار میں رکھ رہی ہے، آپ مشورہ کر کے عدالت کو بتا دیں۔

مزید پڑھیں

تحریک انصاف 9 مئی کے واقعات میں ملوث نہیں,عمران کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو گا، عمر ایوب

اسلام آباد(پی پی آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو گا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت جن لوگوں کے ملٹری ٹرائل کر رہی ہے وہ سب سیاسی قیدی ہیں، تحریک انصاف 9 مئی کے واقعات میں ملوث نہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے اختر مینگل سے کہا ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں، اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان آگ میں جل رہا ہے کسی کو فکر نہیں، لوگوں کی آنکھیں نکال کر انہیں عبرت کا نشان بنایا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ملک اور جمہوریت کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں چینی اور گندم اسکینڈل میں براہ راست محسن نقوی ملوث ہیں۔ مہنگائی اور کرپشن اپنے عروج پر ہے حکومت کا کوئی مستقبل نہیں۔

مزید پڑھیں

ملاقاتوں پر پابندی کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل انتظامیہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیوں کو نہ ملنے دینے کے معاملے پر سماعت کی۔ عدالت نے جیل انتظامیہ کی 18 جولائی کے عدالتی حکم پر نظر ثانی کی متفرق درخواست اور بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جیل انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت  کی درخواست کو 13 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ پی پی آئی کے مطابق  جیل انتظامیہ کی جانب سے ا سٹیٹ کونسل عمر چوہدری ایڈووکیٹ نے بانی پی ٹی آئی اور جیل انتظامہ کے د رمیان طے شدہ ایس او پیز کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت تیرہ ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں

سندھ سرکار کا اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے 138 لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی) سندھ حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے  ایک ارب 99 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار کی لاگت سے138 لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیاہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سمری منظور کرلی، سمری 2 ستمبر 2024 کو منظورکی گئی، محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے خط ارسال کردیا۔ خط میں فوری طور پر رقم محکمہ بورڈ آف ریونیو کے اکاؤنٹ اے 09501 میں منتقل کرنے کی سفارش کی گئی، افسران کیلئے گاڑیاں خریدنے کیلئے  رقم رواں مالی سال 2024 اور 2025کے بجٹ میں مختص کردی گئی تھی۔ واضح رہے کہ 138 لگڑری گاڑیاں محکمہ بورڈ آف ریونیو خریدے گا جو بعد میں اسسٹنٹ کمشنرز کو فراہم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں