ڈپٹی اسپیکرخیبرپختونخوا کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج

درآمدی گاڑیوں کی ٹیکس وصولی میں ریکارڈ اضافہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حساس اداروں کے آس پاس جنرل عاصم منیر کے پوسٹرز نے ہلچل مچادی

اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس،علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

خیبرپختونخوا حکومت مکمل ناکام، گنڈاپور اعتماد کا ووٹ لیں: فیصل کنڈی

اسلام آباد ہائی کورٹ   سے سابق ایم این اے علی وزیر کی ضمانت منظور

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

 ڈپٹی اسپیکرخیبرپختونخوا کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج

اسلام آباد(پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے ثریا بی بی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ ڈپٹی اسپیکر کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نامعلوم شخص نے مؤکلہ کے خلاف اثاثے چھپانے کی درخواست دی۔ نامعلوم درخواست گزار کا نادرا یا کسی اور ذریعے سے کوئی ڈیٹا نہیں ملا۔ نامعلوم درخواست گزار کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران بھی درخواست گزار کبھی پیش نہیں ہوا۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کی جانب سے عدم پیروی پر کیس ڈسچارج کر دیا۔

مزید پڑھیں

درآمدی گاڑیوں کی ٹیکس وصولی میں ریکارڈ اضافہ

کوئٹہ(پی پی آئی)پاکستان کسٹمز کی جانب سے تفتان میں گزشتہ تین ماہ کے دوران درآمدی گاڑیوں کی ٹیکس وصولی میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔گزشتہ سال صرف 0.55 بلین روپے جبکہ اس سال 1.35 بلین روپے ٹیکس کی مدمیں وصول کیے گئے،گزشتہ سال 7994 گاڑیوں کے اندراج کے بعد 5.5 بلین روپے ٹیکس کی مدمیں وصول کیے گئے جبکہ رواں سال صرف 8090 گاڑیوں کے اندراج کے بعد 9.6 بلین روپے وصول ہوئے۔

مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حساس اداروں کے آس پاس جنرل عاصم منیر کے پوسٹرز نے ہلچل مچادی

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حساس اداروں کے آس پاس پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے پوسٹرز آویزاں نے ہلچل مچادی۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حساس اداروں کے آس پاس جنرل عاصم منیر کے پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے۔بھارتی ریلوے سٹیشن اور ہائی سیکورٹی زون والے علاقوں، سری نگر جموں شاہراہِ پر بھی میں پوسٹرز آویزاں کئے گئے۔حریت کانفرنس رہنما زاہد اشرف نے کہا کہ یہ پوسٹرز سٹوڈنٹس یوتھ فورم نے آویزاں کئے ہیں۔پوسٹرز کو ہائی سیکیورٹی زون میں دیکھ کر قابض بھارتی فوج اور بھارتی اداروں میں ہلچل مچادی، پوسٹرزکو دیکھ کر بھارتی پولیس اور فورسز کی دوڑیں لگ گئیں ہیں۔پوسٹرز 6 ستمبر پاکستان کے ڈیفنس ڈے کی مناسبت سے آویزاں کئے گئے ہیں زاہد اشرف حریت رہنما نے بتایا کہ پوسٹرز پر تحریر 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان، کشمیریوں کو اس بات کا یقین دلاتا ہے کہ پاکستان اتنا طاقتور ہے کہ وہ بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرے گا۔

مزید پڑھیں

اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس،علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وزیراعلیٰ علی امین کیخلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے،وکیل علی  امین نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی طبی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی اور علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا حکومت مکمل ناکام، گنڈاپور اعتماد کا ووٹ لیں: فیصل کنڈی

پشاور(پی پی آئی)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے اعتماد کا ووٹ لینے کا بھی مطالبہ کر دیا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے کہا کہ میں نے عدالت میں کہا ہے ہماری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے کی 26یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز نہیں ہیں،  جب تک میں بیٹھا ہوں کسی یونیورسٹی کی زمین فروخت نہیں ہوسکتی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چار بار اسمبلی اجلاس معطل ہوچکا ہے، وزیراعلیٰ اسمبلی جانے سے کترا رہا ہے، لگ رہا ہے کہ وزیراعلیٰ اعتماد کھوچکا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعتماد کا ووٹ لے لیں، میرے مطابق وزیراعلیٰ کے پاس صوبے میں اکثریت نہیں، میرا خدشہ ہے کہ سرکاری عدم اعتماد وزیراعلیٰ کے اوپر نہ جائے۔ گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ  مجھے سمری پر دستخط کرنے میں کوئی جلدی نہیں، سمری آئی ہے اس پر پاؤں نہیں رکھونگا، کسی قانونی ماہرین سے مشاورت نہیں کی، مجھے لوگ ٹیلی فون کر رہے ہیں کہ کیا ہوا سمری کا؟,ان کاکہنا تھا کہ کابینہ میں کیوں ردوبدل کیا جارہا ہے قوم کو بتایا جائے، اگر یہ ممبران کرپٹ ہیں یا پھرنا اہل ہیں تو قوم کو بتایا جائے، کابینہ میں ردوبدل کیوں کیا جارہا ہے تحقیقات کی جارہی ہیں، فٹ بال میچ کی طرح کابینہ میں کیوں تبدیلی کی جارہی ہے، سمری پر دستخط کرنے میں ابھی بہت وقت ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائی کورٹ   سے سابق ایم این اے علی وزیر کی ضمانت منظور

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ایم این اے علی وزیر کی ضمانت منظور کر لی۔ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ضمانت منظور کی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی وزیر کو 25 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ علی وزیر کی جانب سے وکیل عطا اللّٰہ کنڈی عدالت میں پیش ہوئے۔ پی پی آئی کے مطابق  سابق ایم این اے علی وزیر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے وہ اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد انہوں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مزید پڑھیں