پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی کا عرس مقدس کل منایا جائے گا

شرح سود میں 4 فیصد کمی کی جائے، 10سالہ اقتصادی روڈ میپ کی ضرورت ہے:گوہر اعجاز

 کراچی میں آج ہلکی  بارش کا امکان،آئندہ دنوں میں گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

جلاؤ گھیراؤ کیس میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے ورانٹ گرفتاری منسوخ

لینڈ مافیا کیخلاف اسٹیٹ بینک ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکینوں کا مظاہرہ

اوزون کے تحفظ کا بین الاقوامی دن 16 ستمبر کو منایا جائے گا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی کا عرس مقدس کل منایا جائے گا

کراچی(پی پی آئی) فاتح قادیانیت، مجدد عصرپیر سید مہر علی شاہ گولڑوی کا سالانہ عرس مقدس  جمعرات 5 ستمبر کو جامع مسجد گلزار گردیز نزد ایس ایم لاکالج ڈاکٹر ضیا  الدین روڈ پر مفتی سید شاہ حسین گردیزی کی زیر سرپرستی بعد نمازِ عشا منایا جائے گا۔ پی پی آئی کے مطابق عرس مبارک کی تقریب میں خواتین کے لیے پردہ کا انتظام ہے۔

مزید پڑھیں

شرح سود میں 4 فیصد کمی کی جائے، 10سالہ اقتصادی روڈ میپ کی ضرورت ہے:گوہر اعجاز

کراچی(پی پی آئی)سابق نگراں وفاقی وزیرگوہر اعجاز نے شرح سود میں 4 فیصد کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے اندر سود کی شرح کو 9 فیصد تک لانے کا ہدف بنانا چاہیے۔ سابق نگران وزیر تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگست میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد پر آگئی ہے اب اگلی مانیٹری پالیسی میٹنگ میں سود کی شرح کو 4 فیصد کم کرنا چاہیے اور رواں سال تک شرح سود 9 فیصد تک کا ہدف ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس سے سرمایہ کاری بینکوں کی جمع پونجی سے نکل کرکاروبار میں منتقل ہوسکے گی، تنخواہ دار طبقے اور برآمد کنندگان کو ٹیکس میں ریلیف فراہم کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ معیشت کے ہرشعبے کے لیے 10 سالہ اقتصادی روڈ میپ تیار کرنے کی ضرورت ہے، حکومت کو برآمدات میں اضافہ کے ذریعے اقتصادی استحکام حاصل کرنے پر توجہ دینی چاہیے کیوں کہ ہماری ترقی مزید اندرونی اور بیرونی قرضے لینے میں نہیں ہے۔گوہر اعجاز نے کہا کہ بجلی کے نرخوں کو تمام صارفین کے لیے 25 روپے فی یونٹ تک لانا چاہیے، آئی پی پیز کے ذریعے فراہم نہ کی جانے والی بجلی پر ٹیکس، کیپیسٹی کی ادائیگیوں کو ختم کرنا چاہیے، اس سے تمام رہائشی، تجارتی، صنعتی اور زرعی صارفین معیشت میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے۔

مزید پڑھیں

 کراچی میں آج ہلکی  بارش کا امکان،آئندہ دنوں میں گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

کراچی(پی پی آئی)محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر شہر قائد میں بادلوں کے برسنے کی پیشگوئی کردی۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق تھرپارکر میں ہلکی بارش شروع ہوئی ہے اور  بدھ کو مون سون ہوائیں حیدر آباد تک پہنچیں گی۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں بدھ سے ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے جبکہ مضافاتی علاقوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق سردار سرفراز نے کہا کہ آئندہ دنوں میں کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے، ستمبر میں درجہ حرارت میں ایک ڈگری اضافہ ہوتا ہے جبکہ ستمبر کا اوسط درجہ حرارت 33.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

جلاؤ گھیراؤ کیس میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے ورانٹ گرفتاری منسوخ

لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گری لاہور کی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان اور مغلپورہ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔انسداد دہشت گری لاہور کی عدالت میں 9 مئی کو تھانہ شادمان اور مغلپورہ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی جیل میں سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، عالیہ حمزہ عدالت میں پیش ہوئیں۔شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے۔ جج خالد ارشد نے کارروائی 9 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں

لینڈ مافیا کیخلاف اسٹیٹ بینک ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکینوں کا مظاہرہ

کراچی(پی پی آئی)اسٹیٹ بینک ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکینوں نے  لینڈ گریبر زاور اْسکے غنڈو ں کیخلاف اسٹیٹ بینک کلاس فور سیکٹر 71 گلزار ہجری میں احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ ایکشن کمیٹی  کے صدرراشد قریشی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ لینڈ گریبر اور  اس کے ساتھی مکینوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے  ہیں، پی پی آئی کے مطابق انھوں نے اعلی حکام بالخصوص قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ وہ  شریف شہریوں کوجرائم پیشہ افراد کی دھمکیوں کا نوٹس لے کر تحفظ  فراہم کریں۔

مزید پڑھیں

اوزون کے تحفظ کا بین الاقوامی دن 16 ستمبر کو منایا جائے گا

کراچی(پی پی آئی) دنیا بھر میں 16 ستمبر کو اوزون کی تہ کے بچاؤ کا دن منایا جا تا ہے۔ اوزون کا دن منانے کا مقصد تمام مخلوقات کے صاف اور صحت مند مستقبل کی لیے شعور، ذمہ داری اور عملی کام کو آگے بڑھانا ہیاوزون زمین کے گرد وہ تہ ہے جو سورج کی خطرناک الٹراوائلٹ شعاعوں کو نہ صرف زمین کی طرف آنے سے روکتی ہے بلکہ زمین پر اس کے نقصان دہ اثرات کا خاتمہ کرتی ہے۔ انھی خطرات کے بارے میں شعور پیدا کرنے کے لیے یہ دن منایا جا تا ہے۔

مزید پڑھیں