یاسین ملک کی تیزی سے گرتی صحت کا  اقوام متحدہ نوٹس لے: لبریشن فرنٹ

مقبوضہ کشمیر سے ہزاروں میل دور بھارتی جیلوں میں مقیدکشمیری رہنماؤں کے اہلخانہ پریشان

سندھ: حالیہ بارشوں سے کاشتکاروں کو 86 ارب 86 کروڑ روپے کا نقصان

گلوکار حبیب ولی محمد کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

رواں  سال  سندھ میں نیگلیریا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آبادمیں ہو گا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

یاسین ملک کی تیزی سے گرتی صحت کا  اقوام متحدہ نوٹس لے: لبریشن فرنٹ

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند پارٹی چیئرمین محمد یاسین ملک کی تیزی سے گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے کہا کہ یاسین ملک کی صحت تیزی سے بگڑ رہی ہے اور گزشتہ دو ماہ کے دوران ان کے وزن میں نمایاں کمی ہوئی ہے اس تشویشناک صورتحال کے باوجود انہیں ضروری طبی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں حالانکہ جنیوا کنونشن اور دیگر بین الاقوامی معاہدوں پر دستخط کرنے والے تمام ممالک سیاسی قیدیوں کو ہر طرح کی طبی سہولت فراہم کرنے کے پابند ہیں لیکن بھارت ان معاہدوں کی کھلے عام دھجیاں اڑا رہا ہے۔۔

مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر سے ہزاروں میل دور بھارتی جیلوں میں مقیدکشمیری رہنماؤں کے اہلخانہ پریشان

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور رکن بھارتی پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو لکھے گئے خط میں دور دراز کی بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظر بندکشمیری رہنماؤں کو درپیش اہم مسائل پر  تشویش ظاہر کی ہے۔  بھارتی میڈیاکے مطابق انہوں نے  بیان کیا کہ بڑی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کو بغیر مقدمہ چلائے مقید رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کو رہا کیا جائے۔ آغا سید روح اللہ نے لکھاجو لوگ وادی کشمیر سے ہزاروں میل دور بھارتی جیلوں میں بند ہیں انکے اہلخانہ سخت پریشان ہیں کیونکہ وہ طویل سفر اور مالی دشواریوں کیوجہ سے اپنے پیاروں کیساتھ ملاقات کیلئے جانے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے وزیر داخلہ پر زور دیا کہ وہ نظر بندوں اور انکے اہلخانہ کو درپیش مشکلات کے خاتمے  اورنظر بندوں کی مشکلات کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں

سندھ: حالیہ بارشوں سے کاشتکاروں کو 86 ارب 86 کروڑ روپے کا نقصان

کراچی(پی پی آئی)سندھ میں حالیہ بارشوں سے کاشتکاروں کو 86 ارب 86 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ محکمہ زراعت سندھ نے بارشوں سے فصلوں کو ہونے والے نقصانات کے ابتدائی اعداد و شمار جاری کر دیے۔ پی پی آئی کے مطابق محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ صوبے میں حالیہ بارشوں سے 5 لاکھ 41 ہزار 351 ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئی ہیں، جس سے کاشتکاروں کو 86 ارب 86 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 2 لاکھ 93 ہزار 580 ایکڑ اراضی پر کھڑی کپاس کی فصل کو نقصان پہنچا، 35 ہزار 271 ایکڑ اراضی پر کھڑی چاول کی فصل کو مکمل اور 2 لاکھ 69 ہزار 16 ایکڑ اراضی پر کھڑی فصل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔53 ہزار 195 ایکڑ اراضی پر کھڑی کھجور کی فصل کو مکمل اور 32 ہزار 849 ایکڑ اراضی پر کھڑی فصل کو جزوی نقصان پہنچا ہے، جبکہ 26 ہزار 382 ایکڑ اراضی پر کھڑی گنے کی فصل کو مکمل اور 69 ہزار 689 ایکڑ پر کھڑی فصل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں

گلوکار حبیب ولی محمد کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

کراچی(پی پی آئی)گلوکار حبیب ولی محمد کی  بدھ 4ستمبر کو آٹھویں برسی ہے۔  وہ 4 ستمبر2014کو امریکا میں انتقال کرگئے تھے۔ معروف گلوکار حبیب ولی محمد کے ٹی وی، ریڈیو اور فلم کے لیے گائے ہوئے  نغمات آج بھی کانوں میں  رس گھول رہے ہیں۔گلوکار حبیب ولی محمد برما کے شہر رنگون میں پیدا ہوئے تھے۔ بعد ازاں ان کا خاندان ممبئی منتقل ہو گیا تھا۔ تقسیم کے بعد حبیب ولی محمد کراچی آگئے تھے۔انھیں غزل ’لگتا نہیں ہے جی مرا اجڑے دیار میں‘ گانے کے بعد بے حد شہرت ملی۔ ان کی گائی ہوئی مشہور غزلوں میں ’یہ نہ تھی ہماری قسمت،‘ ’کب میرا نشیمن اہلِ چمن، گلشن میں گوارا کرتے ہیں‘ اور ’آج جانے کی ضد نہ کرو،‘ شامل ہیں۔ ان کی یہ غزل نہایت مقبول ہوئی جو معین احسن جذبی کی تخلیق تھی، مرنے کی دعائیں کیوں مانگوں، جینے کی تمنّا کون کرے!حبیب ولی محمد کو بچپن سے ہی موسیقی بالخصوص قوالی سے گہرا لگاو تھا۔ انھوں نے بہت کم فلمی گیت گائے  البتہ ان کے گائے ہوئے متعدد ملّی نغمے بہت پسندکئے گئے۔حبیب ولی محمد کو نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

رواں  سال  سندھ میں نیگلیریا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی

کراچی(پی پی آئی)شہر قائد میں نیگلیریا وائرس سے دوسری ہلاکت کے بعد  سال رواں میں سندھ میں نیگلیریا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے ترجمان  نے تصدیق کی کہ ضلعی شرقی کے 19سالہ شمائم کو 21 اگست کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں 25 اگست کو نیگلیریا کی تصدیق ہوئی۔ پی پی آئی کے مطابق رواں سال نیگلیریا سے جاں بحق افراد میں سے 4 افراد کا تعلق کراچی جبکہ ایک کا حیدرآباد سے ہے۔

مزید پڑھیں

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آبادمیں ہو گا

اسلام آباد(پی پی آئی)ملک میں ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ 29 صفر کوسلام آبادمیں منعقد ہو گا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کریں گے،  پی پی آئی کے مطابق  ملک بھر میں شہادتوں کی بنیاد پر ر بیع الاول کے چاند کا اعلان کیا جائے گا۔،اجلاس میں علما، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور اسپار کو کے نمائندے شریک ہوں گے۔اس حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹیز کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے، ملک بھر میں نبی پاکﷺ کا جشن عید میلاد 12 ربیع الاول  کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں