فاران ایجوکیشنل نیٹ ورک کے زیر اہتمام 6 ستمبر کو مقابلہ تقاریر منعقد ہو گا

 الیکشن جعلی ہوا، اسمبلیاں بھی جعلی ہیں،مولاناعبدالغفورحیدری

خرابی موسم  کے باعث اسلام آباد کی فلائٹ کو لاہور اتار لیا گیا

محسن نقوی نے امن وامان اور کرکٹ کا بیڑہ غرق کردیا، استعفیٰ لیا جائے: اسد قیصر

کے پی ٹی سے جام صادق پل تک ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہ

ٹریفک چالان کی مد میں کراچی والوں سے 1.2 ارب روپے وصول

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

فاران ایجوکیشنل نیٹ ورک کے زیر اہتمام 6 ستمبر کو مقابلہ تقاریر منعقد ہو گا

کراچی(پی پی آئی)فاران ایجوکیشنل نیٹ ورک اور اور موسیٰ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 6 ستمبر کو آل کراچی یوم دفاع مقابلہ تقاریر بابا لان، سعید آباد میں صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک منعقد ہو گا۔ مقابلہ دو کیٹیگریز پر مشتمل ہو گا: جونیئر کیٹیگری (جماعت سوم  سے ششم) اور سینئر کیٹیگری (جماعت ہفتم سے دہم)۔ شرکاء کو 2 منٹ 30 سیکنڈ سے 3 منٹ تک وقت دیا جائے گا۔ پی پی آئی کے مطابق  یہ بات محمد شکیل راؤ (ڈائیریکٹر فاران ایجوکیشنل نیٹ ورک) نے بتائی۔مقابلے کا موضوع “دفاع وطن ایک قرض، ایک فرض” اور “سرحدی دفاعی لائن ہماری ریڈ لائن” ہوگا۔  اول پوزیشن پر 5ہزار، دوسری پر3ہزار اور تیسری پر2ہزار روپے  انعام دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں

 الیکشن جعلی ہوا، اسمبلیاں بھی جعلی ہیں،مولاناعبدالغفورحیدری

اسلام آباد(پی پی آئی)جمعیت علما  اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم نے سخت مؤقف لیا ہے اور اس پر قائم ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے ساتھ کوئی قابلِ ذکر بات نہیں ہوئی۔الیکشن جعلی ہوا ہے، اسمبلیاں جعلی ہیں۔ جب تک اس پر بات نہیں ہوگی ہم کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں؟

مزید پڑھیں

خرابی موسم  کے باعث اسلام آباد کی فلائٹ کو لاہور اتار لیا گیا

کراچی (پی پی آئی)موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے اسلام آباد جانیوالی نجی فلائٹ کو لاہور کی جانب موڑ دیا گیا۔چیئرمین قائمہ کمیٹی سول ایوی ایشن نوابزادہ افتخاراحمد کا کہنا ہے کہ جہاز میں خاتون اول رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری سوار تھیں، نوید قمر، قادر پٹیل، فاروق ستار، ن لیگ، ایم کیوایم کے اراکین قومی اسمبلی  بھی طیارے میں سوار تھے۔نوابزادہ افتخار کا کہنا ہے کہ اللّٰہ پاک کے کرم سے تمام مسافر محفوظ ہیں، جہاز نے محفوظ لینڈنگ کی، موسم کی خرابی سے فلائٹ کا رخ موڑا گیا تھا۔۔

مزید پڑھیں

محسن نقوی نے امن وامان اور کرکٹ کا بیڑہ غرق کردیا، استعفیٰ لیا جائے: اسد قیصر

اسلام آباد(پی پی آئی) تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہے کہ محسن نقوی کا احتساب ہونا چاہیے اور اگر استعفیٰ نہ دے تو ان سے لیا جائے، اس نے امن وامان اور کرکٹ کا بیڑہ غرق کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا مولانا  فضل الرحمان اس وقت حکومت کی طرف جائیں گے اگر وہ حکومت کی طرف گئے تو اپنا سیاسی نقصان کریں گے۔اسد قیصر نے کہا کہ نور عالم خان پر فضل الرحمان سے بات ہوئی ان سے تحفظات کا اظہار کیا ہے، مولانا نے نور عالم سے بات کی ہے، مولانا نے کہا ہے اگر کوئی بل ہمارے خلاف لائیں گے تو مخالفت کریں گے۔

مزید پڑھیں

کے پی ٹی سے جام صادق پل تک ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی)سندھ حکومت نے کراچی پورٹ ٹرمینل (کے پی ٹی) سے جام صادق پل تک ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کا 45 واں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، مشیر لائیو اسٹاک، چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی پورٹ ٹرمینل سے جام صادق پل تک ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا ایکسپریس وے 12.5 کلومیٹر اوپر بنے گا باقی نیچے ہوگا۔مراد علی شاہ نے محکمہ بلدیات کو پی پی پی یونٹ کے ساتھ منصوبے کو آخری شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ روڈ کے پی ٹی ٹرمینل تا جام صادق پل کے پاس ملیر ایکسپریس وے سے ملے گا، کے پی ٹی سے جام صادق پل تک پورٹ کی ہیوی ٹریفک کو موٹروے تک راستہ مل جائے گا، پی پی پی موڈ پر یہ سندھ حکومت اپنے وسائل سے سڑک بنائے گی، منصوبے کی پوری الائمنٹ بناکر دی جائے۔

مزید پڑھیں

ٹریفک چالان کی مد میں کراچی والوں سے 1.2 ارب روپے وصول

کراچی(پی پی آئی)ٹریفک پولیس نے گزشتہ ایک سال کے دوران ٹریفک کی مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے کی مد میں کراچی کے عوام سے ایک ارب 29 کروڑ روپے وصول کرلیے۔رپورٹ کے مطابق سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی 2023 سے 2024 میں جولائی کے آخر تک 20 لاکھ سے زائد کراچی والوں کو ٹکٹ جاری کیے گئے اور جرمانے کی کل رقم ایک ارب 29 کروڑ 48 لاکھ 86 ہزار اور 450 روپے رہی۔جرمانے کی کل قم سے میں سے شہریوں نے ایک ارب 19 کروڑ روپے ادا کر دیے ہیں جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 114,142 کو 100 ملین روپے سے زائد جرمانے ادا کرنا باقی ہیں۔صرف رواں سال یعنی جنوری سے جولائی تک ٹریفک پولیس نے 9 لاکھ 92 ہزار 576 چالان کیے جن کی رقم 69 کروڑ 98 لاکھ 13 ہزار 650 روپے بنتی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ٹریفک پولیس چالان کی کل رقم کا 30 فیصد اور باقی 70 فیصد صوبائی حکومت کے پاس جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ٹریفک پولیس کو ایک ارب 29 کروڑ روپے میں سے 360 ملین شیئر مل سکتے ہیں۔ 30 فیصد رقم میں سے 15 فیصد ٹریفک پولیس افسران کے لیے نقد ملتے ہیں، جبکہ باقی رقم سامان کی خریداری کے لیے ہے۔

مزید پڑھیں