سینکڑوں وفاقی ملازموں کوصوبائی محکموں میں ایڈ جسٹ کرنے کا فیصلہ

لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار

 تحریک انصاف کا پنجاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

زائد المیعاد شناختی کارڈز پرجاری سمزکی بندش شروع صارفین کو تجدید کا مشورہ

اپر کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ، بس پر ملبہ گرنے سے 3 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

پاکستان کی بھارتی وزیرتجارت پیوش گوئل کوشنگھائی تنظیم اجلاس میں شرکت کی دعوت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

 سینکڑوں وفاقی ملازموں کوصوبائی محکموں میں ایڈ جسٹ کرنے کا فیصلہ

 کراچی(پی پی آئی)حکومتی اخرجات میں کمی لانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ فارمولہ کے تحت وفاقی محکموں کے سینکڑوں ملازموں کو ملازمین کو صوبائی محکموں میں ایڈ جسٹ کیا جائے گا۔سرپلس ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک  دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں متاثرہ ملازمین کو سرپلس پول  اور دوسرے مرحلے میں دوسرے محکموں میں بھیجا جائے گا۔ پی ڈبلیو ڈی سمیت بند کیے جانے والے اداروں کے ملازمین کو مالیاتی پیکج دیا جائے گا۔  

مزید پڑھیں

لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار

لاہور(پی پی آئی)لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، اب تک سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاون میں 47ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔گلبرگ،فیروزپورروڈ،تاجپورہ،فرخ آباد،اقبال ٹاون،مال روڈ پربھی بارش سے موسم سہانا ہوگیا، محکمہ موسمیات  نے اگلے تین روز تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں

 تحریک انصاف کا پنجاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف  نے  عوامی رابطہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز پنجاب سے کیا جائے گا، پنجاب کے مختلف شہروں کے لئے عوامی رابطہ مہم کا شیڈول آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  22 ستمبر کو لاہور مینار پاکستان پر جلسے سے پہلے کارکنان کو متحرک کیا جائے گا۔ پی پی آئی کے  ذرائع کے  مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے ہدایات جاری کر دی گئیں۔

مزید پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پرجاری سمزکی بندش شروع صارفین کو تجدید کا مشورہ

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی سمز کی بندش کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیاہے۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق 2017 سے پہلے زائد المیعاد شناختی کارڈز پرجاری سمز بندکی جا رہی ہیں، پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور منسوخ ہونیوالے شناختی کارڈز پر جاری  69 ہزار سے زائد غیرقانونی سمز بند کی گئیں۔پی ٹی اے کے مطابق نادرا سے حاصل ہونیوالے ڈیٹا کی بنیاد پر غیرقانونی سمز کو بند کیا جارہا ہے، پی پی آئی کے مطابق  تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا، موبائل سمز کی بندش سے قبل صارفین کو آگہی پیغامات بھجوائے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں

اپر کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ، بس پر ملبہ گرنے سے 3 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

اپر کوہستان(پی پی آئی)اپر کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ  کے باعث مسافر بس پر ملبہ گرنے سے تین مسافر جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو زرائع کے مطابق شاہراہ قراقرم اپر کوہستان میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئی، پی پی آئی کے مطابق ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، چار مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک مسافر کا تعلق پنڈی سے، ایک مسافر کا گلگت بلتستان سے جبکہ جاں بحق ہونے والا  تیسرا مسافر پاکستان آرمی کا جوان ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان کی بھارتی وزیرتجارت پیوش گوئل کوشنگھائی تنظیم اجلاس میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے تجارت اجلاس میں شرکت کیلئے بھارتی وزیرتجارت و صنعت  پیوش گوئل کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزیرتجارت کو ایس سی او وزرائے تجارت اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ ارسال کردیا۔ بھارتی وزیرتجارت پائیش گوییل کو دعوت نامہ سفارتی چینلز کے ذریعے بھیجا گیا۔شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے تجارت اجلاس 12 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا، ایس سی او رکن ممالک کے وزرا تجارت و معاشی امور اجلاس میں شریک ہوں گے۔۔ذرائع کے مطابق وزارتی اجلاس کی تجاویز حکومتی سربراہی اجلاس میں منظوری کیلئے پیش ہوں گی، ایس سی او تنظیم  کا حکومتی سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جاچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں اس سال اکتوبر میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دیگر مصروفیات کی وجہ سے کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں