جے یو آئی کسی کے ساتھ نہیں، ہم صرف عوام کیساتھ ہیں: حافظ حمداللہ

فزیکل تھراپی کا عالمی دن  8 ستمبر کو منایا جائے گا

ملک دیوالیہ ہوچکا، معیشت تباہی کی جانب گامزن ہے، ڈاکٹر قیصر بنگالی

بابا گرو نانک کی تعلیمات پر مبنی پنجابی فلم ’ارداس‘ آئندہ ماہ ریلیز ہو گی

ڈکیتی اور راہزنی  میں ملوث گینگ کا سرغنہ  3 کارندوں سمیت گرفتار

پاکستان ا سٹیل، پی آئی اے سیاسی بھرتیوں سے تباہ ہوئے، سینیٹر ہمایوں مہمند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

جے یو آئی کسی کے ساتھ نہیں، ہم صرف عوام کیساتھ ہیں: حافظ حمداللہ

اسلام آباد(پی پی آئی) جے یو آئی  کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی کسی کے ساتھ نہیں، ہم صرف عوام کیساتھ ہیں۔پی ٹی آئی کے فیصلہ کن قوت بانی ہیں،پی ٹی آئی رہنماؤں کے مؤقف الگ ہیں،میڈیا سے گفگو میں حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ایشو ٹو ایشو ساتھ دینے کی بات ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں

فزیکل تھراپی کا عالمی دن  8 ستمبر کو منایا جائے گا

کراچی(پی پی آئی) فزیکل تھراپی کا عالمی دن ہر سال 8 ستمبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ یہ دن لوگوں کو تندرست اور توانا رکھنے میں فزیو تھراپسٹ کے اہم کردار کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔  پی پی آئی کے مطابق  ورلڈ کنفیڈریشن فار فزیکل تھراپی (WCPT) نے 1996 میں ہر سال 8 ستمبر کو فزیکل تھراپی کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا  تھاجو کہ بین الاقوامی سطح پر فزیوتھراپی کمیونٹی کی یکجہتی کی علامت ہے۔ یہ دن فزیو تھراپسٹ کے اپنے مریضوں  کی مدد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں

ملک دیوالیہ ہوچکا، معیشت تباہی کی جانب گامزن ہے، ڈاکٹر قیصر بنگالی

 معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہوچکا، معیشت تباہی کی جانب گامزن ہے لیکن اسلام اAباد میں کسی کو اس پر پریشانی نہیں۔دو روز قبل وفاقی حکومت کی کفایت شعاری کمیٹی سے مستعفی ہونے والے قیصر بنگالی نے کہا ہے کہ میں 10 سال سے اخراجات اور امپورٹس کو کم کرنے کی باتیں کررہا ہوں، مسائل کا حل اداروں کو بند کرنے میں نہیں۔ڈاکٹر قیصر بنگالی کا کہنا تھا کہ احتجاجی ملازمین کی حمایت کرتا ہوں، وزیراعظم کو کہا تھا کہ ادارے بند کیے جائیں لیکن ملازمین کو نہ نکالا جائے۔ انڈسٹریوں کو چلانے کے لیے ضروری ہے کہ ٹیکس کم کیا جائے جبکہ اس کے علاوہ پالیسی ریٹ بھی کم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت غیر ملکی کمپنیاں پاکستان چھوڑ کر جارہی ہیں،۔ کوئی ہمیں قرض نہیں دے رہا، ہم ادارے بیچنا چاہتے ہیں لیکن کوئی خریدنے کے لیے تیار نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی سے ناراض نہیں، جو کچھ کہہ رہا ہوں یہ حقیقت ہے، میں اپنا استعفیٰ واپس نہیں لوں گا۔

مزید پڑھیں

بابا گرو نانک کی تعلیمات پر مبنی پنجابی فلم ’ارداس‘ آئندہ ماہ ریلیز ہو گی

لاہور(پی پی آئی)  پنجابی فلم ارداس اکتوبر میں سینماؤں کی زینت بنے گی۔ فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کر لئے, فلم آئندہ ماہ ریلیز کی جائے گی، فلم کی کاسٹ میں گپی گریوال، گرپیت گھگھی، مینڈی ٹھکر اور ایمی ورک سمیت دیگر فنکار شامل ہیں، فلم کو خصوصی طور پر سکھ برادری کے لئے ریلیز کیا جائے گا۔ پی پی آئی کے مطابق فلم کی کہانی بابا گرو نانک کی تعلیمات پر مبنی ہے۔

مزید پڑھیں

ڈکیتی اور راہزنی  میں ملوث گینگ کا سرغنہ  3 کارندوں سمیت گرفتار

 کراچی(پی پی آئی)پاکستان رینجرز (سندھ) اور ڈسٹرکٹ سنٹرل پولیس نے نیو کراچی سے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ  منہاج عرف مینو اور تین کارندوں مزمل  عرف ببن،  طلحہ اوراحسن عرف جادو کو گرفتار کر لیا گیا۔دوران تفتیش  ملزم منہاج عرف مینو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی 60  سے زائدوارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔  ملزمان  چھینے گئے موبائل فونزکے  IMEI نمبر ز تبدیل کر کے نیو کراچی موبائل مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان ا سٹیل، پی آئی اے سیاسی بھرتیوں سے تباہ ہوئے، سینیٹر ہمایوں مہمند

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف  کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیل اور پی آئی اے سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے تباہ ہوئے۔۔ انہوں نے کہا کہ جو آج ہورہا ہے اس کی تاریخ 1980 سے شروع ہوتی ہے، اس کے بعد 2 سیاسی جماعتوں کی باریاں لگتی رہیں۔آج پاکستان کی فی کس آمدنی 1700 ڈالر ہے، 1980والی گروتھ جاری رہتی  تو فی کس آمدنی 3 ہزار ڈالر ہوتی۔ پی پی آئی کے مطابق  ہمایوں مہمند نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کے زمانے میں ایک دفعہ جی ڈی پی 7 تک پہنچی تھی، بہت ساری چیزیں ایسی ہیں، جو ڈکٹیٹرشپ کرسکتی ہے، سیاست نہیں کرسکتا۔

مزید پڑھیں