حضرت مجدد الف ثانی ؒ کاعرس29 اگست کوسرہند شریف بھارت میں شروع ہوگا

ڈسٹرکٹ لاہور میں 26 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

یوم نیلہ بٹ شایان شان طریقہ سے کل منایا جائے گا

کوئٹہ میں پراپرٹی ٹیکس کا نظام ڈیجیٹل،گاڑیوں کیلئے اسمارٹ کارڈ متعارف

پی آئی اے، میو اسپتال اورجنرل اسپتال بھی لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مقروض

عمران تصادم نہیں چاہتے، 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرینگے، علی امین گنڈا پور

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

حضرت مجدد الف ثانی ؒ کاعرس29 اگست کوسرہند شریف بھارت میں شروع ہوگا

کراچی(پی پی آئی)حضرت مجدد الف ثانی ؒ کاعرس29 اگست کوسرہند شریف بھارت میں شروع ہوگااور 04 ستمبر تک جاری رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان میں بھی سلسلہ مجددیہ کے عقیدت مند عرس مقدس کا اہتمام کرتے ہیں

مزید پڑھیں

ڈسٹرکٹ لاہور میں 26 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

لاہور(پی پی آئی)پنجاب حکومت نے حضرت داتا گنج بخش ہجویری المعروف داتا صاحب کے سالانہ عرس کے موقع پر ڈسٹرکٹ لاہور میں 26 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیاہے۔پی پی آئی کے مطابق یہ تعطیل نوٹیفکیشن کے مطابق 26 اگست 2024 کولاہور میں مقامی سطح پر ہوگی اورڈسٹرکٹ لاہور سے منسلک تمام دفاتر بند رہیں گے۔چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری سے سیکشن افسر عادل عمر نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں

یوم نیلہ بٹ شایان شان طریقہ سے کل منایا جائے گا

مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی) ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی  24اگست کو نیلہ بٹ کے مقام پر لاکھوں کشمیری اکٹھے ہو کر اس عزم کا عہد کرینگے کہ نیلہ بٹ کے مقام سے شروع ہونیوالی تحریک کو ہر صورت کامیابی دلانے گے اور مضبو ط و مستحکم پاکستان کے لیے کشمیری کسی قربانے سے گریز نہیں کرینگے۔یوم نیلا بٹ کی تقریب میں مسلم کانفرنس خواتین ونگ  بھی بھرپور شرکت کرے گی۔ اور24اگست کو نیلہ بٹ کے مقام پر عوام کا جم غفیر سے ثابت کر دیگا کہ مسلم کانفرنس ہی تحریک آزادی کی ضامن ہے. مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں مسلم کانفرنس کی یوم نیلہ بٹ کو شایان شان طریقہ سے منانے  کی تیاریاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں

کوئٹہ میں پراپرٹی ٹیکس کا نظام ڈیجیٹل،گاڑیوں کیلئے اسمارٹ کارڈ متعارف

کوئٹہ(پی پی آئی) کوئٹہ میں پراپرٹی ٹیکس کے نظام کو ڈیجیٹل کردیا گیا ہے۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کا کہنا ہے شہری گھر بیٹھے جائیداد کا پراپرٹی ٹیکس معلوم اور ادائیگی کرسکتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق بلوچستان کے دیگر شہروں کے پراپرٹی ٹیکس کے نظام کوبھی ڈیجیٹل کیاجائیگا،گاڑیوں کیلئے جلد اسمارٹ کارڈ بھی متعارف کرارہے ہیں۔

مزید پڑھیں

پی آئی اے، میو اسپتال اورجنرل اسپتال بھی لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مقروض

لاہور(پی پی آئی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے 26 کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے، چیئرمین میونسپل کمیٹی قصور آفس 21 کروڑروپے کا نادہندہ ہے۔چیئرمین میونسپل کمیٹی اسٹریٹ لائٹ قصور 18 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،جنرل اسپتال لاہور کے ذمہ 16کروڑ روپے واجب الادا ہیں،ٹی ایم او راوی ٹاؤن کے ذمہ 14کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔اسی طرح ٹی ایم اوداتا گنج بخش ٹاؤن 13کروڑروپے کا نادہندہ ہے، اس کے علاوہ میو اسپتال کا آئی وارڈ بھی 10کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔

مزید پڑھیں

عمران تصادم نہیں چاہتے، 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرینگے، علی امین گنڈا پور

تحریک انصاف کا جلسہ ملتوی ہونے سے متعلق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا بیان آ گیا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تصادم نہیں چاہتے، انہوں نے حکم دیا کہ  ترنول کے مقام جلسہ نہیں کرنا، بانی پی ٹی آئی نے ایک بار پھر آئین اور قانون کی پاسداری کی، آئین و قانون پر عمل درآمد کرنا سب پر فرض ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی جب چاہیں گے جلسہ ہو گا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو بھرپور جلسہ کرنا ہے، جلسہ اب 8 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد کریں گے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود آج ترنول میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا تھا جبکہ مقامی انتظامیہ نے جلسہ روکنے کیلئے جگہ جگہ کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دیئے تھے۔

مزید پڑھیں