شاہ عبدالطیف بھٹائی کے281 ویں 3 روزہ عرس کا آغاز

7 ستمبر کو یوم ختم نبوت بطور جشن طلائی پر جوش انداز میں منایا جائے گا

تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

اسٹیج اور فلم اداکارہ فیروزہ علی کی گاڑی پر فائرنگ،کوریوگرافر زخمی

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک ’میزائل شاہین ٹو‘ کا کامیاب تجربہ

مینڈیٹ چور ٹولہ ملک کو تقسیم کی طرف لے جا رہا ہے: بیرسٹر سیف

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے281 ویں 3 روزہ عرس کا آغاز

بھٹ شاہ(پی پی آئی)عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے281 ویں 3 روزہ عرس کامنگل سے آغاز ہو گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزار پر چادر چڑھا کر عرس کا افتتاح کیا،انہوں نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور ان کا صوفیانہ کلام بھی سنا۔پی پی آئی کے مطابق  شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پرصوبے بھر میں سندھ حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کیا تھا اس لئے تمام سرکاری و نجی دفاتر بند رہے۔

مزید پڑھیں

7 ستمبر کو یوم ختم نبوت بطور جشن طلائی پر جوش انداز میں منایا جائے گا

کراچی(پی پی آئی)7 ستمبر کو یوم ختم نبوت  بطور جشن طلائی پر جوش انداز میں منایا جائے گا۔عقیدہ ختم نبوت فورم کے سربراہ محمد انور پٹنی نے کہاہے  کہ لاکھوں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم عقیدہ ختم نبوت کے خلاف کسی قسم کی کوئی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے د یں گے۔ انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت  منایا جائے گا۔  پی پی آئی کے مطابقمحمد انور پٹنی نے کہاکہ اس موقع پر عاشقان رسول ﷺختم نبوت کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کرنے کا عہد کریں گے۔

مزید پڑھیں

تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

کراچی(پی پی آئی)تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق کارباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تبادلہ مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر20 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 25 پیسے ہو گئی۔ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 45 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، اسٹاک ایکسچینج کے 100 نڈیکس میں 65 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 77 ہزار 896 کی سطح پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں

اسٹیج اور فلم اداکارہ فیروزہ علی کی گاڑی پر فائرنگ،کوریوگرافر زخمی

لاہور(پی پی آئی)لاہور میں دوموٹرسائیکل سواروں نے ا سٹیج اورفلم کی اداکارہ فیروزہ علی کی گاڑی پر فائرنگ کردی، نتیجے میں گاڑی میں موجود کوریوگرافر توصیف شاہ بازو میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے،جنہیں سرگنگا رام ہسپتال منتقل کردیاگیااوروہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، جبکہ اداکارہ محفوظ رہیں۔فیروزہ علی تھیٹرمیں ڈرامہ کرنے کے بعد واپس گھرجارہی تھیں کہ سبزہ زارکے علاقے ایس بلاک  میں ان کی گاڑی پردو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی  دونوں ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرارہوگئے۔ پی پی آئی کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ جائے وقوعہ کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج  اورویڈیوز حاصل کر رہے ہیں۔ دوسری طرف اداکارہ فیروزہ علی نے بیان دیاہے کہ گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو نہیں جانتی۔

مزید پڑھیں

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک ’میزائل شاہین ٹو‘ کا کامیاب تجربہ

|اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ کے مطابق پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک ’میزائل شاہین ٹو‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ تربیتی لانچ کا مقصد ٹروپس کی تربیت، مختلف تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق کا جائزہ لینا تھا، اس کا مقصد بہتر درستگی اور بہتر بقا کے لیے شامل مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا بھی تھا، سائنسدانوں نے اس تاریخی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ تربیتی لانچ کا مشاہدہ اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک تنظیموں کے انجینئرز کے سینئر افسران نے کیا، ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن نے سائنسدانوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ صدر مملکت ا?صف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارکباد دی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں

مینڈیٹ چور ٹولہ ملک کو تقسیم کی طرف لے جا رہا ہے: بیرسٹر سیف

پشاور(پی پی آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور ٹولہ ملک کو ایک اکائی کے بجائے تقسیم کی طرف لے جا رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ملک میں سستی بجلی خیبر پختونخوا پیدا کر رہا ہے، خیبرپختونخوا کی سستی بجلی وفاق ہمیں مہنگے داموں بیچ رہا ہے، جو صوبہ سستی بجلی پیدا کر رہا ہے اسے بجلی اور بلوں میں ریلیف سے محروم رکھا گیا، وفاق خیبرپختونخوا کے بجلی کے اربوں کے بقایاجات ادا کرے، مینڈیٹ چور خیبر پختونخوا کے بقایا جات پر سانپ بن کر بیٹھا ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مینڈیٹ چور کے فیصلوں سے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی مزید بڑہے گا۔

مزید پڑھیں