ملتان (پی پی آئی) شیخ الاسلام حضرت غوث بہا ؤالدین زکریا ملتانی کے عرس کے آخری روز 25 اگست جمعہ کو ضلع بھر میں عام تعطیل ہو گی، پی پی آئی کے مطابق اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ملتان نے  باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

ملتان(پی پی آئی)سلسلہ ادریسہ محمدیہ کے روحانی پیشوا الشیخ حافظ محمد امین بن عبد الرحمن انتقال  فرما گئے ہیں۔ نمازِجنازہ (A-381) شاہ رکن عالم کالونی ملتان کی جامع مسجد الحافظ محمد امین بن عبد الرحمن میں ادا کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق ان کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ […]

بھٹ شاہ  (پی پی آئی)آفاقی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒکے 280ویں تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات 14صفر کو شروع ہوں گی اور 16سفر تک جاری رہیں گی۔ پی پی آئی کے مطابق گورنر سندھ  کامران خان ٹیسوری پہلے دن تقریب کا افتتاح کریں گے جبکہ اختتامی تقریب میں […]

حیدرآباد(پی پی آئی) صوبہ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آبادمیں جان بچانے والی 40 سے زائد ادویات کی قلت کے باعث مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق دل، شوگر، بلڈ پریشر، کینسر اور مرگی سمیت کئی بیماریوں کی ادویات حیدرآباد،جامشورو،ٹنڈوالہیار اور ٹنڈومحمد خان و مٹیاری اضلاع […]

کراچی (پی پی آئی) پاکستان ریلوے نیٹ ورک پر چلنے والی متعدد مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا ہے جبکہ بیشتر ٹرینوں کی ایئر کنڈیشن کلاسز میں  اے سی سسٹم دوران سفر کام کرنا چھوڑ  جاتے ہیں  […]

خضدار(نامہ نگار) مینگل قبائل کے گڑھ وڈھ میں گزشتہ دوماہ سے حالات کشیدہ ہیں،سرکاری  اورتعلیمی ادارے بند نیزوڈھ میں بازار و گلی  کوچوں میں ہو کا عالم ہے۔ مسلح جتھوں  نے وڈھ شہر اور اسکے مضافات میں سیکڑوں مورچے قائم کر کے وڈھ کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ فائرنگ […]

گوجر خان(پی پی آئی) مذہبی سکالر اور روحانی شخصیت پروفیسر احمد رفیق اختر کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں۔ نماز جنازہ صندل روڈ والی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی  جس میں عزیزواقارب سمیت بڑی تعداد میں معززین شہر اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔پی پی آئی کے مطابق پروفیسر احمد […]

گلگت (پی پی آئی) الیکشن ٹربیونل نے وزیر پلاننگ گلگت بلتستان فتح اللہ خان کو نااہل قرار دے دیاہے۔پی پی آئی کے مطابق گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے جمیل احمد کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ وزیر پلاننگ فتح اللہ کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے سے اسمبلی رکنیت ختم […]

کہوٹہ (نمائندہ جنگ) کہوٹہ اور راولپنڈی کو آزاد کشمیر سے ملانے والی مصروف شاہراہ کہوٹہ آزاد پتن روڈ سون کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہو گئی۔ مسافر گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگنے سے مردو خواتین اور بچے  پریشان ہیں۔پی پی آئی کے مطابق  حال ہی میں تعمیر […]

  گلگت بلتستان /مظفر آباد(پی پی آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن، رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم (ڈربس) آئندہ ماہ شروع کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق موبائل فون مینوفیکچررز نے اندازہ لگایا ہے […]