ایشزسیریز: آسٹریلیا نے پہلے روز 8وکٹوں کے نقصان پر 273رنز بنالیے

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنزکے انتخابات کاشیڈول جاری کردیا گیا

جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ہاکی ٹیم کی بھر پورتیاریاں جاری

پی سی بی نے لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن کے دفاتر کو سیل کرادیا

بھارت میں شیڈول جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

ہانگ کانگ آئندہ سال ٹینس کے پہلے ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

ایشزسیریز: آسٹریلیا نے پہلے روز 8وکٹوں کے نقصان پر 273رنز بنالیے

برسبین:  ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلیا نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 273رنز بنا لئے، بریڈ ہیڈن78 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ اورآسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ برسبین میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور صرف12 رنز پر کرس راجرز ایک رن بنا کر اسٹورٹ براڈ کی گیند پر کیچ آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اسٹورٹ براڈ نے تباہ کن بولنگ کراتے ہوئے آسٹریلین بلے بازوں کو کریز پر زیادہ دیر نہ ٹکنے دیا۔ ایک وقت پر آسٹریلیا کے132رنز پر چھ کھلاڑی آوٹ ہو چکے تھے کہ ٹیم کی باگ ڈور مچل جانسن اور بریڈ ہیڈن نے سنبھالی اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعے کو246 تک پہنچا دیا۔ دونوں بیٹسمینوں نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں114 رنز جوڑے۔ بالآخر اسٹورٹ براڈ نے آسٹریلوی بلے بازوں کی پارٹنر شپ کو توڑا اور جوہنسن کو بولڈ کر دیا۔ جوہنسن نے 64رنز اسکور کئے۔ پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر273 رنز بنا لئے ہیں۔ بریڈ ہیڈن 78 اور ریان ہیرس چار رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے پانچ اور اینڈرسن نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

مزید پڑھیں

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنزکے انتخابات کاشیڈول جاری کردیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈنے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنزکے انتخابات کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق کراچی کے ساتوں زونز کے انتخابات پچیس اور چھبیس نومبرکو ہوں گے۔ دادوایسوسی ایشن کے الیکشن اس کے اگلے روزنیاز اسٹیڈیم حیدرآباد رکھے گئے ہیں۔ جبکہ مدت پوری ہونے کے سبب کراچی ، بہاول پور، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، راول پنڈی اورفاٹا کی باڈی کوتحلیل کردیا گیا ہے۔ جبکہ تین ضلعی باڈی قصور، راول پنڈی اور فیصل آباد کوبھی توڑا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ہاکی ٹیم کی بھر پورتیاریاں جاری

لاہور: جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دوسرے مرحلہ لاہور میں جاری ہے،کوچز کے بیانات میں تضاد، ہیڈ کوچ ٹورنامنٹ جیتنے کے دعویدار جبکہ معاون کوچ نے ٹاپ فور میں جگہ بنانے کو ہدف قرار دیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورمیں منیجر کم چیف کوچ منظور الحسن سینئر کی نگرانی میں جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوا جس میں انتیس ممکنہ کھلاڑی شریک ہیں۔ کھلاڑیوں کو صبح اور شام کے سیشن میں فزیکل فٹنس اور ہاکی کی بھرپور ٹریننگ کرائی جارہی ہے۔ ہیڈ کوچ کہتے ہیں کہ ان کا ہدف جونیئر ورلڈ کپ جیتنا ہے۔ کوچ دانش کلیم کے مطابق ایشین چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے بارہ جونیئر کھلاڑیوں کی واپسی سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے کیونکہ ان کا مورال ہائی ہے،اس کے باوجود ورلڈ کپ جیتنے کے بجائے ٹاپ فور میں آنا ان کا پہلا ہدف ہے۔ جونیئرورلڈ کپ کیلئے اٹھارہ رکنی قومی جونئیر ٹیم کا اعلان پچیس نومبر کو ہوگا،میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی اسکواڈ دو دسمبر کو بھارت جائے گی جہاں نئی دہلی میں چھ دسمبر سے ورلڈ کپ شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں

پی سی بی نے لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن کے دفاتر کو سیل کرادیا

لاہور: لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کو سیاست سے پاک کرنے کے لئے پی سی نے ریکارڈ قبضے میں لے کر دفاتر کو سیل کردیا ۔ پی سی بی نے گزشتہ روزایل سی سی اے کی عبور کمیٹی کو تحلیل کیا تھا ،جس کے بعد بھی ایل سی سی اے گراﺅنڈ میں واقع ایسوسی ایشن کے دفاتر میں سیاسی سرگرمیاں جاری تھیں ۔جس کے پیش نظر پی سی بی نے پولیس کے ذریعے دفاتر کو خالی کرواکر تمام ریکارڈ کو اپنے قبضے میں لے لیا اور دفاتر کو غیر معینہ مدت کے لئے سیل کردیا ۔اطلاعات کے مطابق پولیس کاروائی کے وقت سابق امپائر میاں اسلم ،الیاس مغل ،مبشر نذر اور شاہد حامد بٹ ایل سی سی اے گراﺅنڈ کے دفاتر میں موجود تھے جنہیں پولیس نے وہاں سے نکل جانے کا حکم دیا ۔واضح رہے کہ ایل سی سی اے کے انتظامی امور انتخابات تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک ذاکر خان کے پاس رہیں گے ۔

مزید پڑھیں

بھارت میں شیڈول جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

نئی دہلی: آئندہ ماہ بھارت میں شیڈول جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی ۔ہاکی کا میگا ایونٹ 6سے 15دسمبر تک نئی دہلی میں کھیلا جائے گا ۔ ہاکی انڈیا (ایچ آئی ) کے جاری شدہ بیا ن کے مطابق ایونٹ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوچکی ہے اور جو شائقین ایک ٹکٹ خریدیں گے وہ پورے دن میں ہونے والے تمام میچوں کو دیکھنے کے اہل ہوں گے ۔شائقین کی ہاکی کے کھیل میں دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹوں کی کم رکھی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹکٹ خرید سکیں ۔ دس روزہ ایونٹ میں دنیا بھر سے 16ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی ۔

مزید پڑھیں

ہانگ کانگ آئندہ سال ٹینس کے پہلے ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ آئندہ سال ستمبر میں ٹینس کے پہلے ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا ۔دوہفتوں تک جاری رہنے والے ایونٹ کا انعقاد وکٹوریہ پارک کے سر سبز مقام پر کیا جائے گا ۔میگا ایونٹ میںعالمی رینکنگ کے ٹاپ ٹین کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا ،جبکہ تقریباًدولاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے ۔ہانگ کانگ ٹینس ایسوسی ایشن کے ترجمان ٹام ریڈ کے مطابق ہانگ کانگ میں اب تک ڈبلیوٹی اے ایونٹ کا انعقا د نہیں ہوا ہے ،اور یہ ہانگ کانگ کی ٹینس تاریخ کا یادگار ایونٹ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ میگا ایونٹ میں چین کی مناسب نمائندگی کے ساتھ ساتھ مقامی اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا ۔ہانگ کانگ کی نمبر ون ٹینس کھلاڑی ژانگ لنگ نے میگا ایونٹ کے انعقاد پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھر میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے مقابلہ کرنا ان کا ایک پرانا خواب تھا جو کہ سچ ہونے جارہا ہے ۔اس سے قبل 2002میں ہانگ کانگ ایک اے ٹی پی اوپن ایونٹ کی میزبانی کرچکاہے۔ ٹینس کلاسک کے نام سے ایک نمائشی ایونٹ میں دنیا کے ٹاپ ٹینس کھلاڑی ہانگ کانگ میں ایکشن دکھا چکے ہیں جن میں روجر فیڈرر اور وینس ولیمز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں