اسلام آباد (پی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقہ اور صوبہ جل رہا ہے اورعوام جن سے امید لگائے بیٹھے ہیں ان کے پاس حالات سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں۔ پی پی آئی کے مطابق مستونگ میں حافظ حمد اللہ پر ہونے والے حملے میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ باجوڑ جلسے میں میرے 70 ساتھی شہید ہوئے اور مستونگ میں حافظ حمداللہ کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 12 آپریشن کیے گئے، قبائل نے گھربار چھوڑے، کہاں ہے امن و امان؟ قبائلی علاقہ اور صوبہ جل رہا ہے، ہم نے کوئی فرقہ وارانہ جنگ نہیں لڑی، نہ ہی کسی کا خون بہانا کبھی بھی جائز قرار دیا۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی محاذ پر اپنی لڑائی جاری رکھیں گے، عوام نے بھی اپنی سمت ٹھیک رکھنی ہے، عوام جن سے امید لگائے بیٹھے ہیں ان کے پاس حالات سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں، پاکستان کو منصوبہ بندی کے تحت دلدل میں دھکیلا گیا۔
مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جام شورو کا داخلہ ٹیسٹ 27اکتوبر کو ہو گا
آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریزکےلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان
دبئی میںشاہینوںکا بھرپور پریکٹس سیشن، کپتان اور کوچ فتح کیلئے پرعزم
چین :1118اونٹ سواروں نے ریس میں شرکت کرکے عالمی ریکارڈ بنادیا
یوایس انڈی کا ر ریس : نیوزی لینڈ کے سکاٹ ڈکسن نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا
کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے،ٹیسٹ سیریز جیتیں گے:سہیل تنویر
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ اس سال بھی2 مرحلوں میں منعقدہوگا
رائیونڈ (پی پی آئی) عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ اس سال بھی دو مرحلوں میں منعقدہوگا۔ پی پی آئی کے مطابق پہلے مرحلہ کا اجتماع 2 نومبر کو نماز عصر سے شروع ہوگا جبکہ دوسرے مرحلہ کے ا جتماع کی تاریخ 9نومبر مقرر کی گئی ہے اور یہ 9نومبر کو بعد نماز عصر شروع ہوگا۔
سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر قیادت پارلیمانی وفد کی جنیوا آمد
جنیوا (پی پی آئی)بین الپارلیمانی یونین کی دعوت پر پاکستانی سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار کی قیادت میں ایک وفد جنیوا پہنچا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، مظفر حسین شاہ اور کامران مرتضیٰ پر مشتمل یہ وفد ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے پبلک فورم میں شرکت کر رہا ہے۔ وفد نے یو این سی ٹی اے ڈی کے سیکرٹریٹ کا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
دنیا کے تقریباً 33کروڑ 30لاکھ بچے انتہائی غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور
کراچی (پی پی آئی) دنیا کے ہر 6بچوں میں سے ایک یعنی تقریباً 33کروڑ 30لاکھ بچے انتہائی غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف اور عالمی بینک نے مشترکہ تیار کردہ رپورٹ شائع کی ہے،پی پی آئی کے مطابق رپورٹ میں بین الاقوامی شرح غذائی قلت اور مفلسی کے شکار بچوں کا جائزہ لیا گیاہے۔ رپورٹ کے مطابق یومیہ 2.15ڈالر آمدن والے افراد کو مفلس قرار دیا گیا ہے۔ مفلس بچوں کی تعداد 2022 میں 2013کے مقابلے میں 13 فیصد کمی کے ساتھ 38 کروڑ 30لاکھ سے کم ہو کر 33کروڑ 30لاکھ ر ہوگئی ہے مفلسی کے شکار بچوں کی تعداد میں کمی کورونا وائرس کی وجہ سے طے شدہ ہدف یعنی 30کروڑ سے نیچے رہی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صحارائے افریقاکے بچے اس غربت کا سب سے بڑا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں دنیا کے مفلس ترین بچوں کے 40 فیصد کا تعلق اس علاقے سے ہے علاقے میں 2013میں غربت کے شکار بچوں کی تعداد 54.8 فیصدتھی جو 2022 میں بڑھ کر 71.1 فیصد ہو گئی ہے
تلاش کریں
خبریں

مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جام شورو کا داخلہ ٹیسٹ 27اکتوبر کو ہو گا
جام شورو: مہران یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے ڈائریکٹر ایڈمیشن نے اپنے ایک اعلامیہ میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہران یونیورسٹی جامشورو شہید ذوالفقار علی بھٹو خیرپور میرس کیمپس میں داخلے کے لئے جن امیدواروں نے فارم جمع کرائے تھے ان امیدواروں کوپری انٹری ٹیسٹ کی ایڈمٹ سلپ ان کے دیئے گئے ایڈریس پر بھیج دی گئی ہیں جن امیدواروں کو کسی وجہ سے ایڈمٹ سلپ نہ مل سکی ہو تو وہ بروز جمعہ 25اکتوبر2013 تک ڈائریکٹر ایڈمیشن کے دفتر سے دفتری اوقات کار میں ایڈمٹ سلپ حاصل کریں۔ ایڈمٹ سلپ کے بغیر کسی بھی طالب علم کو ٹیسٹ میں شریک نہیں کیاجائے گا۔پری انٹری ٹیسٹ 27اکتوبر2013 بروز اتوار کو مہران یونیورسٹی جامشورو میں ہو گا۔

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریزکےلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان
نئی دہلی: آسٹریلیا کے خلاف چار ون ڈے میچوںکے لئے بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، آسٹریلیا کے ہاتھوں درگت بننے والے فاسٹ باﺅلر ایشانت شرما بھی ٹیم میں شامل ہیں۔بھارت کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر آئندہ چار ایک روزہ میچوں کے لیے ابتدائی تین میچز کے اسکواڈ کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں درگت بننے والے فاسٹ بولر ایشانت شرما بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ آسٹریلیا نے بھارت کو تیسرے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے 23 اکتوبر کو رانچی میں کھیلا جائے گا۔

دبئی میںشاہینوںکا بھرپور پریکٹس سیشن، کپتان اور کوچ فتح کیلئے پرعزم
دبئی: ٹیسٹ کرکٹ نمبر ون ٹیم کو شکست دینے کے بعد قومی شاہینوں نے دوسرے میچ میں بھی تیاریوں کے لیے کمر کس لی۔ دبئی میں بھرپور پریکٹس سیشن کے بعد قومی ٹیم کے کپتان اور کوچ نے فتح کے عزم کا اظہار کیا۔دبئی میں قومی کرکٹرز نے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور کے زیر نگرانی چار گھنٹے کا طویل ٹریننگ سیشن کیا جس میں بیٹنگ بولنگ اور خاص کر فیلڈنگ کی بھرپور ٹریننگ کی۔ قومی کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پرجوش اور جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کو شکست دے کر پہلی بار جنوبی افریقہ کو کلین سویپ شکست دیں گے۔ دوسری جانب ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور بھی سیریز جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔ کوچ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیسٹ نمبر ون ٹیم کم بیک کر سکتی ہے لیکن ان کی کوشش ہو گی کہ اچھا کھیل کر سیریز اپنے نام کریں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں کنڈیشنز دیکھ کر ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ ہو گا۔ دونوں ٹیمیں 23 اکتوبر کو سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں دبئی کے میدان میں اتریں گی۔

چین :1118اونٹ سواروں نے ریس میں شرکت کرکے عالمی ریکارڈ بنادیا
شنگھائی: شمال مغربی چین میں1118اونٹ سواروں نے ریس میں ایک ساتھ شرکت کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ چین میں دنیا کا سب سے بڑا اونٹوں کا ریس مقابلہ ہوا جس میں ایک ہزار ایک سو اٹھارہ اونٹوں نے پانچ ہزار میٹر رقبے پر مشتمل ریس میں حصہ لیا۔ صحرائی جہازوں کی اس شاندار ریس کو دیکھنے کے لیے ہزاروں سیاح بھی یہاں پہنچے۔ شنگھائی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ہیڈ کواٹرز کے ڈائریکٹر نے ریس کی انتظامیہ کو سند سے نوازا۔

یوایس انڈی کا ر ریس : نیوزی لینڈ کے سکاٹ ڈکسن نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا
کیلیفورنیا: امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں یو ایس انڈی کار ریس میں ڈرائیورز کی شاندار پرفارمنسسز،آسٹریلیا کے ول پاور نے فائیو ہنڈرڈ ریس جیتی تو نیوزی لینڈ کے ڈرائیور سکاٹ ڈکسن نے چیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔کیلیفورنیا میں سیزن کی انڈی کار ریس میں ڈرائیورز کی شاندار اور جارحانہ ڈرائیونگ کے مظاہرے دیکھنے کو ملے،برق رفتاری کے ساتھ سفر طے کرتے ہوئے کئی ڈرائیورز کی گاڑیوں کو حادثوں کا سامنا کرنا پڑا۔دو ڈرائیورز تو دیوار سے ٹکرانے کے بعد معمولی زخمی بھی ہوئے،ایونٹ میں شامل آسٹریلین ڈرائیور ول پاورکی عمدہ اور شاندار ڈرائیونگ کے باعث وہ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوئے لیکن کار ریس چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر پچیس پوائنٹس کی نمایاں برتری کے ساتھ کیوی ڈرائیور سکاٹ ڈکسن نے ٹائٹل اپنے نام کیا،نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سیریز کے تیسرے ٹائٹل کا اعزاز حاصل ہوا۔

کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے،ٹیسٹ سیریز جیتیں گے:سہیل تنویر
دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔ مثبت حکمت عملی کے ساتھ کھیلیں گے تو سیریز میں ضرور کامیابی ملے گی۔ دبئی اور پاکستان کی کنڈیشنز ایک جیسی ہیں۔قومی کھلاڑیوں کو وہاں مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آل راوندر نڈر سہیل تنویرکا کہنا تھا کہ جیت کیلئے پرعزم ہیں اور انشااللہ ٹیسٹ سیریز جیت کر قوم کو تحفہ دینگے۔