قصیم (پی پی آئی) سعودی عرب کے قصیم ریجن کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود بن عبدالعزیز نے اپنے دفتر میں مملکت میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا خیرمقدم کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل نے سفیر پاکستان کو قصیم ریجن میں خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے خوشگورار قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔گورنر قصیم نے سعودی حکومت اور پاکستان کے درمیان گہرے اور قریبی تعلقات کا بھی ذکر کیا۔ملاقات میں خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حکومتی سست روی کے سبب پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم ہونےکاامکان
کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں سپریم کورٹ کاعبوری حکم نامہ جاری
پاسپورٹ کی مدت دس سال کی جائے : کراچی چیمبر آف کامرس
پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین گیمزمیں شرکت مشکوک ہوگئی
سعید اجمل نے تیز ترین 150وکٹوں میں ریکارڈ قائم کردیا
ٹنڈو محمد خان: جئے سندھ متحدہ محاذ کی اپیل پر مکمل ہڑتال
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سپریم کورٹ بار کونسل چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو اگلے ہفتے الوداعی عشائیہ دے گی
اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کو الوداعی عشائیہ دے گی۔سپریم کورٹ بار کی جانب سے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو الوداعی عشائیہ 13 ستمبر کو دیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق بار کی طرف سے سپریم کورٹ جج کی ریٹائرمنٹ پر عشائیہ دینے کی روایت ہے، جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو چیف جسٹس کے منصب سے ریٹائرڈ ہوں گے۔واضح رہے کہ نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو حلف اٹھائیں گے۔
نواز شریف 15 اکتوبر کو عام پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے
لندن/لاہور (پی پی آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف 15 اکتوبر کو عام پرواز کے ذریعے لندن سے روانہ ہوکر پاکستان پہنچیں گے اور وہ لاہور ایئرپورٹ پر اتریں گے۔پی پی آئی کے مطابق ان کی صاحبزادی اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز ان کے استقبال کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے اسلام اباد کے بجائے لاہور آنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ان کی وطن واپسیعام پرواز سے ہوگی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کے لئے ٹاسک سونپ دیا ہے، مریم نواز استقبالی معاملات کی نگرانی کر رہی ہیں، اور تنظیمی عہدیداران کو استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے صارفین پریشان
سانگھڑ (پی پی آئی)سانگھڑ اورنواحی دیہات میں بجلی کی مرمت کا بہانہ بنا کر کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھنا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں شہریوں نے بتایا کہ لوڈ شیڈنگ اور مختلف علاقوں میں بجلی کی مرمت کے کام کے بہانے سے روزانہ آٹھ سے دس گھنٹے تک بجلی بند رکھی جاتی ہے جس کی وجہ سے جہاں گھریلو امور بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق اندرون سندھ اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے،سانگھڑمیں آٹھ سے دس گھنٹے اور مختلف علاقوں میں 16 سے18 گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہری عاجز آگئے ہیں اور شدید مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ وہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فی الفور ختم کریں۔
تلاش کریں
خبریں

حکومتی سست روی کے سبب پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم ہونےکاامکان
(October 31, 2013)
کراچی: پاکستانی حکومت کی سست روی کے آگے ایران نے بھی گھٹنے ٹیک دیئے، ایران گیس پائپ لائین منصوبہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے، تہران نے طوالت کے باعث گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا اشارہ دے دیا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیر پیٹرولیم بجان نامدار کا کہنا ہے کہ تہران نے اسلام آباد کے ساتھ اربوں ڈالر کے گیس پائپ لائن معاہدے کی منسوخی پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا، پاکستان کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدہ ختم کیا جا سکتا ہے، تاہم انھوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا، معاہدے کے تحت آئندہ سال سے ایران پاکستان کو یومیہ دو کروڑ پندرہ لاکھ کیوبک میٹر گیس برآمد کرے گا، واضح رہے پاکستان کی گذشتہ حکومت نے ایران کے ساتھ ساڑھے سات ارب ڈالر گیس پائپ لائن معاہدہ کیا تھا، لیکن موجودہ حکومت میں یہ معاہدہ ایک بار پھر سرد خانے کی نذر ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ تیئیس سال سے منصوبے پر کوئی خاص پیش رفت بھی نہ ہوسکی، ادھر وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے بھی اسی سلسلے میں ہونے والا اپنا دورہ تہران منسوخ کردیا۔

کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں سپریم کورٹ کاعبوری حکم نامہ جاری
(October 31, 2013)
اسلام آباد: کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں سپریم کورٹ نے عبوری حکم نامہ جاری کردیا ۔عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ کراچی کو اسلحہ سے پاک کئے بغیر قیام امن ممکن نہیں ہے۔سپریم کورٹ نے کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں عبوری حکم جاری کرتے ہوئے گزشتہ تین سال کے دوران کراچی پورٹ اورڈرائی پورٹ پرآنے والے اسلحے کی رپورٹ طلب کرلی ہے،عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ شعیب سڈل کمیشن کل تک رپورٹ پیش کرے کہ کتنے کنٹینرغائب ہوئے اوراس میں کتنا اسلحہ تھا ،حکم میں کہا گیا کہ چیئرمین ایف بی آر نے شعیب سڈل کمیشن کے باوجود اسلحے کی روک تھام کیلئے اقدام نہیں کئے، کراچی کو اسلحے سے پاک کئے بغیرامن ومان سے متعلق اقدامات کو برقراررکھا ناممکن ہوگا، اسلحے سے علاوہ کسٹمزحکام کی ملی بھگت سے پیٹرول ایران سے لایا جاتا ہے، اسمگل شدہ اشیاءسندھ اوربلوچستان کی مارکیٹوں میں کم قیمت پردستیاب ہیں۔عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ کسٹمز انٹیلی جنس افسرمحمد ریاض نے تسلیم کیا کہ شہرمیں اسلحہ موجود ہے،شہرمیں غیرقانونی اسلحے کی برآمدگی میں خاطرخواہ کامیابی نہیں ملی،کالے دھن سے حاصل ہونے رقم بدامنی میں استعمال ہوتی ہے۔

پاسپورٹ کی مدت دس سال کی جائے : کراچی چیمبر آف کامرس
(October 31, 2013)
کراچی: کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاسپورٹ کی مدت پانچ سے بڑھا کر دس سال کرنے کی تجویز پیش کر دی۔ایوان صنعت و تجارت کراچی کے صدر عبداللہ ذکی نے وفاقی وزارت داخلہ کو تجویز دی ہے کہ پاسپورٹ کی مدت پانچ سال کے بجائے دس سال کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ نئے پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کے دوران درپیش مشکلات سے تاجر برادری اور عوام کو مشکلات سے نجات دلائی جائے، پاسپورٹ کی مدت مدت ختم ہونے کے بعد تجدید میں پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ نے پاسپورٹ کی مدت پانچ سے بڑھا کر دس سال کی، لیکن موجودہ حکومت نے اسے مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کی مدت میں اضافے سے شہریوں اور تاجروں کو فائدہ ہوگا۔

پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین گیمزمیں شرکت مشکوک ہوگئی
(October 31, 2013)
لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین گیمزمیں شرکت مشکوک ہوگئی۔ ڈیڈ لائن گزرگئی، پی اواے کی یاد دہانی کے باوجود پی ایچ ایف نے کوئی جواب نہ دیا۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق آئندہ سال ستمبرمیں چین میں ہونے والے ایشین گیمزمیں ہاکی ٹیم کی شرکت کی ڈیڈ لائن گزرگئی لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن نے گیمزمیں شرکت کی تصدیق نہیں کی۔ پی اواے حکام کے مطابق انہوں نے پی ایچ ایف کویاددہانی کیلئے دومرتبہ خط بھیجے لیکن فیڈریشن نے کوئی جواب نہیں دیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم ایشین گیمزکے ہاکی ایونٹ کی دفاعی چیمپئین ہے۔ پاکستان نے دوہزارآٹھ کے ایشین گیمزمیں ملائیشیا کوشکست دیکرگولڈ میڈل جیتا تھا۔ آئی اوسی کی تسلیم شدہ پی اواے اورحکومتی پی اواے کے درمیان جاری تنازع کے باعث قومی ٹیم 2014کے کامن ویلتھ گیمزسے پہلے ہی باہرہوچکی ہے۔

سعید اجمل نے تیز ترین 150وکٹوں میں ریکارڈ قائم کردیا
(October 31, 2013)
شارجہ: پاکستا ن کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے ون ڈے کیرئیر میں 150 وکٹیں حاصل کرلیں۔آف اسپین بولنگ سے جادوگر کا لقب پانے والے سعید اجمل نے ون ڈے کیرئیر میں بھی اپنا زور بازو دکھا دیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے 93 ویں ون ڈے کو ایک سو پچاس وکٹوں کے ریکارڈ کے ساتھ یادگار بنا دیا۔ قومی باولر نے جنوبی افریقی بلے باز وائن پارنیل کو شکار کر کے 150 وکٹوں کا کارنامہ انجام دیدیا۔ سعید اجمل ون ڈے کیرئیر میں تیز ترین 150وکٹیں مکمل کرنے والے چھٹے کھلاڑی بن گئے۔ اس ریکارڈ بک میں وہ چوتھے پاکستانی بولر ہیں جس میں سرفہرست “دوسرا” کے موجد ثقلین مشتاق ہیں۔ جادوگر آف سپنر نے 2008 میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا، سعید اجمل کی بہترین کارکردگی 2013 میں بھارت کے خلاف 24 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔

ٹنڈو محمد خان: جئے سندھ متحدہ محاذ کی اپیل پر مکمل ہڑتال
(October 30, 2013)
ٹنڈو محمد خان: جئے سند ھ متحدہ محا ز کی اپےل پر ضلع ٹنڈو محمد خان مےں مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی گئی۔ ہڑتا ل کے با عث تما م تجا رتی مراکز شاہی بازار ، بان بازار ، چاندنی چوک ، پاکستانی چوک، اناج منڈی، سبزی منڈی ، اسٹےشن روڈ سمےت تما م تجا رتی مراکز مکمل طور پر بند رہے جبکہ سڑکو ں پر ٹرےفک بھی معمول سے کم رہا جس کے باعث مسافر وں کو پر ےشانی کا سا منا اٹھانا پڑا ،ہڑتال کے باعث اسکولوں مےںبھی طلبہ و طالبات کی حا ضری کم رہی،ہڑتال کے باعث سندھ ےو رنےوسٹی کے تحت ہو نے والے پر چے بھی ملتوی کر دےے گئے ، ہڑتا ل کے مو قع پر ضلع بھر مےں سےکورٹی کے سخت انتظاما ت کئے گئے تھے ، ضلع ٹنڈو محمد خان کے دےگر علا قے بلڑی شا ھ کر ےم ،ٹنڈ و غلا م حےد ر ، شےخ بر کےو ، ملا کا تےا ر ، موےا ، سمےت دےگر علا قو ں مےں بھی ہڑتا ل رہی ۔