لاہور(پی پی آئی)دورہ بنگلہ دیش کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کیمپ 14اکتوبر سے غنی انسٹی ٹیوٹ گراونڈ لاہور میں لگے گا،پی پی آئی کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم 20اکتوبر کو بنگلہ دیش کیلئے روانہ ہوگی۔
سعید اجمل کو پی سی بی نے کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا
میرپور خاص میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سلسلہ طویل ہو گیا
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والی خاتون کا مقدمہ درج
میرپور خاص میں پانی کی سپلائی معطل ، پینے کے پانی کی قلت
چیئرمین حیدر آباد بورڑ پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ کا امتحانی مراکز کا دورہ
جماعةالدعوة کے تحت سندھ بھر میں اصلاح معا شرہ خطبات کا اہتمام
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سندھ میں موجودغیر قانونی‘ افغان باشندوں کو ملک بدری سے قبل کراچی، سکھر میں رکھنے کا فیصلہ
کراچی(پی پی آئی)حکومت سندھ نے غیر قانونی افغان تارکین وطن کی ملک بدری سے قبل ٹھہرانے کے لیے کراچی اور سکھر میں ’رہائشی مراکز‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ داخلہ سندھ میں ہونے والے اجلاس میں سندھ سے غیر قانونی افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی نگرانی کے لیے سول اور فوجی نمائندوں پر مشتمل اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق کہ فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی تارکین وطن کا ڈیٹا سندھ پولیس کی اسپیشل برانچ جمع کرے گی، اور انٹیلی جنس ایجنسیاں اس عمل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں گی۔ذرائع نے مزید کہا کہ 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد تمام غیر ملکیوں کو افغانستان واپس روانہ کرنے کے لیے چمن بارڈر پر پہنچانے سے قبل ان کی چھان بین کی جائے گی۔
سندھی ادبی سنگت اور گرہوڑ ادبی فورم کے تحت ایوب خاصخیلی کے ساتھ شام آج منائی جائے گی
ہنگورنو(پی پی آئی) سندھی ادبی سنگت اور گرہوڑ ادبی فورم کے تحت سندھی کے منفرد سفرنامہ نگار، مترجم اور کلام فیض احمد فیض کے حافظ محمد ایوب خاصخیلی کے ساتھ ایک شام ہفتہ 14اکتوبر کوسہ پہر 3بجے گورنمنٹ ہائی اسکول ہنگورنو میں منائی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق سندھی ادبی سنگت اور گرہوڑ ادبی فورم نے ادب دوست حلقوں نے شرکت کی اپیل کی ہے۔
غیر قانونی تارکین وطن کو ہر صورت ملک بدر کرنے کا فیصلہ، 16 اکتوبر کو جائزہ اجلاس طلب
کراچی (پی پی آئی) حکومت سندھ نے فیصلہ کیا گیاہے کہ تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ہر صورت ملک بدر کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کو سندھ میں کسی بھی صورت میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے 16 اکتوبر کو اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
تلاش کریں
خبریں

سعید اجمل کو پی سی بی نے کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا
(April 12, 2014)
لاہور: پاکستان کر کٹ ٹیم کے مایہ ناز اور آئی سی سی کے ٹاپ اسپنر سعید اجمل کو پا کستان کر کٹ بورڑ نے کاوئنٹی میں حصہ لینے سے روک دیا ۔ اسٹارآف اسپنر سعید اجمل کو روکنے کے باعث کاونٹی ٹیم ووسٹر شائر سے ان کا معاہدہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال سعید اجمل کواین او سی جاری نہیں کی جس کے باعث وہ انگلینڈ نہیں جاسکے،جبکہ کاونٹی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ لیتھر ڈیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بوڑڈ نے یقین دہانی کے باوجود سعید اجمل کو کاونٹی میں شرکت کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا، تاہم کاونٹی کے تیسرے راونڈ میں سعید اجمل کی شمولیت کا امکان ہے۔ کاونٹی کا دوسرا راونڈ کا آغازاور ووسٹرشائر کی ٹیم کاپہلا میچ آج ہو گا۔

میرپور خاص میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سلسلہ طویل ہو گیا
(April 12, 2014)
میر پور خاص: میر پور خاص میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ سے معاملہ سنگین صور ت حال اختیار کر گیا۔حیسکو میرپورخاص کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہاگیا ہے کہ 13 اپریل کو ہالا روڈ پر 220کے وی لائن کی مرمت کی جائے گی جس کی وجہ سے میرپورخاص شہر میںآج اتوار کو صبح 7 بجے بجلی بند کر دی جائے گی جو کام مکمل ہونے کے بعد کھولی جائے گی، دوسری جانب شہر کے تاجر حلقوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروباری سر گرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں، عوام کاکہنا ہے کہ ہم بل کی ادائیگیاں بھی وقت پر کرتے ہیں جبکہ بل کی ادائیگی میں تاخیر پر حیسکو کی جانب سے جرمانے کا پہاڑ توڑ دیا جاتا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ میرپورخاص واپڈا مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے اور حکمران تماشا دیکھنے میں مصروف عمل ہیں ،انھوں نے مطالبہ کیا کہ خدارا میرپورخاص شہر کی عوام کے مسائل حل کئے جائیں اور بجلی کے نظام کو درست کیا جائے تاکہ میرپورخاص کی عوام میں پھیلی بے چینی دور ہو سکے ۔

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والی خاتون کا مقدمہ درج
(April 12, 2014)
میرپورخاص: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون کے قتل کا مقدمہ پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کے خلاف مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میںٹاﺅن پولیس نے درج کرلیا۔گزشتہ روز ٹاﺅن تھانے کی حدود میں کمشنر ہاﺅس کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے رکشہ پر سوار کوٹ غلام محمد کی رہائشی 55 سالہ خاتون نصیبہ چانڈیو کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،ٹاﺅن پولیس نے مقتولہ نصیبہ کے شوہر کانسٹیبل محمد عثمان چانڈیو کی مدعیت میں سنگین جرائم کے الزامات میں محکمہ پولیس سے برطرف اہلکار ذوالفقار عرف کالا ،زبیر بھٹی ،پولیس اہلکار میرحسن اور غلام علی کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم پولیس اہلکار میر حسن کو گرفتار کر لیاگیا ،جبکہ ایک ملزم ذوالفقار عرف کالا اس سے قبل بھی لوگوں کو بلیک میل کرنے ،اغواءکرنے اور نجی ٹارچر سیلوں جیسے سنگین نوعیت کے الزامات کے تحت محکمہ پولیس سے برطرف کیا جاچکا ہے اور اب بھی وہ میرپورخاص کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے روپوش ہے ۔

میرپور خاص میں پانی کی سپلائی معطل ، پینے کے پانی کی قلت
(April 12, 2014)
میرپور خاص: میر پورخاص شہر میںبلدیہ اور پبلک ہیلتھ حکام کی جانب سے پانی کی سپلائی بندکرنے پر پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق شدید گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی انتظامیہ کی جانب سے پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا کر دی گئی ہے ،شہر کے مختلف علاقوں حمید پورہ کالونی ،عید گاہ روڈ ،ہیراآباد ،تھامس آباد سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہونے کے باعث شہری پینے کے پانی کو ترس گئے ہیں جبکہ مساجد میں بھی پینے کے پانی کی فراہمی بند ہونے کے باعث نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

چیئرمین حیدر آباد بورڑ پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ کا امتحانی مراکز کا دورہ
(April 11, 2014)
حیدر آباد: چیئر مین ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد پروفیسرانجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے ویجلنس ٹیم کے ممبران بورڈ آف گورنرزکے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ تعلیمی بورڈ کی ویجیلینس ٹیم 5 طلبہ و طالبات کو نقل کرتے ہوئے اور ایک ایمپرسونیشن پکڑا اور کئی طلبہ وطالبات سے موبائل فون بھی برآمد کرلئے، ٹیم نے تین ممتحن کو امتحانی عمل سے علیحدہ کیا ۔چیئرمین پروفیسرانجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نقل کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے نقل دیمک کی طرح ہمارے مستقبل کو نقصان پہنچا رہا ہے ،ویجیلنس کمیٹیاں بغیر کسی تفریق اوردباﺅ کے ایسے امیدواروں کو جو متبادل امیدوار یا نقل کر رہے ہیں ان کو کاپی کیس کررہی ہیں ،اور اب ایف آئی آر بھی درج کی جارہی ہے ،تعلیمی بورڈ روزانہ امتحانی پرچہ شروع ہونے سے اختتامی وقت تک مسلسل انٹرنل، ایکسٹرنل اور دیگر عملے سے رابطے میں رہتا ہے۔ ویجیلنس کمیٹیوں کی کارکردگی بھی مزید بہتر بنا ئی ہے ،208امتحانی سینٹرز پر ایک دن میں کئی ٹیمیں جاتی ہیں اب تک ویجیلنس کمیٹیوں نے نقل کے خاتمے کے لئے موثر کردار ادا کیا ہے۔امتحانی عمل میں شامل تمام عملہ ایک دوسرے سے مکمل تعاون کر رہا ہے ،انھوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈ حیدرآباد امتحانات کو پرامن بنانے کے لئے انتظامیہ سے پہلے ہی دفعہ 144 کی سفارش کرچکا ہے۔ جہاں بھی حساس مراکز ہیں اور امتحانی عملے کو شکایت ہوتی ہے ضلعی انتظامیہ سے مسئلہ حل کر لیا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ آج مجموعی طورحیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تحت دس اضلاع حیدرآباد، دادو، بدین، جامشورو، نواب شاہ، مٹیاری ، ٹھٹھہ ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار اور سجاول میں کل 208امتحانی مراکز میں45 ویجیلنس ٹیموں نے 91کاپی کیس پکڑے،اور15 جعلی امیدوار کو بھی پکڑاجو کہ اصل امیدواروں کی جگہ پرچہ حل کررہے تھے ، اس موقع پر 3 ممتحن کو غیر ذمہ دار قرار دیتے ہوئے امتحانی ذمہ داریوں سے فوری سبکدوش کردیا گیا۔

جماعةالدعوة کے تحت سندھ بھر میں اصلاح معا شرہ خطبات کا اہتمام
(April 11, 2014)
حیدرآباد: حیدر آباد سمیت اندرون سندھ میں جما عةالدعوة کے تحت اصلاح معاشرہ خطبات کا اہتمام کیا گیا۔ حیدرآباد ، ٹنڈوآدم ، گولارچی، میرپورخاص، شہدادپور ، ٹنڈوالہ یار اور دیگر شہروں میں خطباءنے اصلاح معاشرہ کے حوالہ سے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کیا۔ امیر جماعة الدعوةسندھ فیصل ندیم مرکز المحمدیہ ، صوبائی ناظم دعوةحافظ محمد انور نے مرکز سعد بن معاذ ، ساجد سلفی نے مرکز القادسیہ ٹنڈوآدم ، مرکز حسین بن علی شہدادپور میں محمد عاصم نے خطبات جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔ خطباءنے اصلاح معاشرہ پر اپنی تقاریر میں اجتماعیت کو انفرادیت پر ترجیح دینے اور قوانین اسلام کا عملی زندگی میںنفاذ پر زور دیا ۔انھوں نے کہا کہ حدوداللہ کی پامالی نے اللہ کی ناراضی کو دعوت دی ہے۔ اگر ہم اپنی زندگیوں اور معاشروں کو قوانین اسلام کے تابع کرلیں تو انتشارانہ ماحول کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ صبر اور شکرزندگی کو برکتوں سے مالامال کردیتے ہیں۔ معاشرہ میں موجودہر شخص اگر اپنے ذمہ حقوق العبادکوپوری ذمہ داری سے ادا کرے تو ہمارے آدھے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ ایک دوسرے کے لئے قربانی کا جذبہ اخوت ، بھائی چارے کو جنم دیتا ہے جس سے معاشرے اور ملک مضبوط ہوتے ہیں۔ ملک و قوم کی مضبوطی سے دشمنان ملت کی سازشیںبھی ناکام ہوتی ہیں۔مقررین نے ملک کو موجودہ حالات کی اصلاح میں صحت مند معاشرہ کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انفرادی مفاد کی حفاظت سے معاشروں میں عدم تحفظ جنم لیتا ہے۔ہمیں انفرادیت پر اجتماعیت کو فوقیت دینی چاہئیے۔ معاشرہ میں موجود جب ہر فرد ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے ایک دوسرے سے جڑا ہوگا باہمی نفرت کو جگہ نہی ملے گی۔ محبت کے پھیلاﺅ سے فرداً فراً ، گلی گلی، محلہ محلہ اور شہروں اور صوبوں کے درمیان محبت بڑھے گی۔ اور جب ہر فرد ایک دوسرے سے جڑ جائے گا تواس کے مقابلہ میں لسانی و صوبائی تعصب کو جگہ نہی ملے گی ۔

