کراچی (پی پی آئی)تحریک منہاج القرآن کا 43 واں یوم تاسیس پاکستان سمیت دنیا بھر میں منگل کو انتہائی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ تپی پی آئی کے مطابق نظیمات، عہدیداران و کارکنان کراچی میں بھی یوم تاسیس پر تقاریب اور سیمینارز کا انعقاد کریں گے۔
کیون پیٹرسن کی اہلیہ ڈومینک کارک سے ٹوئٹر پر جھگڑنے لگیں
آکلینڈ ٹیسٹ : بھارت کو فتح کے لئے 320رنز درکار
تیز ترین چینی خاتون ایتھلیٹ سرمائی اولمپکس سے دستبردار ہوگئیں
عامر سہیل کا پی سی بی میڈیکل پینل کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار
سینئرز ٹینس چیمپئن شپ :پاکستان کے رشید ملک بنکاک پہنچ گئے
اینڈی مرے روٹر ڈیم ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
اسٹاک مارکیٹ 6 سال بعد 50 ہزار پوائنٹس سے متجاوز، 273 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (پی پی آئی)مثبت ملکی معیشت کے اشارے ملنے لگے ہیں، پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 273 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کی بدولت 6 سال بعد 100 انڈیکس 50 ہزار کی سطح عبور کر گیا ہے۔یاد رہے کہ ا سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 601 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 238 پوائنٹس اضافے سے 49731 پر بند ہوا۔
اولمپک گیمز 2028 میں کرکٹ سمیت 5 نئے کھیل شامل کرنے کی حتمی منظوری
ممبئی(پی پی آئی)انٹرنیشنل اولپمک کمیٹی (آئی او سی) کی منظوری کے بعد کرکٹ اور فلیگ فٹ بال سمیت 5 کھیلوں کو لاس اینجلس گیمز 2028 میں شامل کر لیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ممبئی میں منعقدہ انٹرنیشنل اولپمک کمیٹی کے اجلاس میں لیکروس، اسکواش اور بیس بال-سافٹ بال کی بھی 2028 کے گیمز کے لیے منظوری دی گئی۔انٹرنیشنل اولپمک کمیٹی کے قوائد و ضوابط کے مطابق ہر میزبان شہر اپنے گیمز کے ایڈیشن کے لیے متعدد کھیل شامل کرنے کی درخواست کرسکتا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ان 5 کھیلوں کو شامل کرنے کی منظوری انٹرنیشنل اولپمک کمیٹی کے ایگزیکیوٹو بورڈ کے اجلاس میں دی گئی تھی تاہم آج کے اجلاس میں اس کی حتمی منظوری دی گئی۔انٹرنیشنل اولپمک کمیٹی میں ماڈرن پینٹاتھلون کو بھی شامل کرنے کی منظوری دی گئی، تاہم ٹوکیو اولپمکس میں پیش آنے والے واقعے کے باعث گھڑ سواری اس فہرست سے ہٹا دی گئی ہے جہاں ایک کوچ نے گھوڑے کو مارا تھا۔کمیٹی کے اجلاس میں ویٹ لفٹنگ بھی اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی کے بعد گیمز میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی، تاہم دونوں کھیلوں کو عارضی طور پر لاس اینجلس گیمز سے باہر رکھا گیا تھا۔باکسنگ کو شامل کرنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور اس پر زیر التوا معاملہ مزید پیش رفت کے بجائے روک دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ تقریباً ایک صدی بعد کرکٹ اولپمک گیمز میں شامل ہوگئی تھی اور 1900 کے گیمز میں کرکٹ کھیلی گئی تھی۔
پاکستانی شہری کو امریکا سے برازیل ملک بدری کا سامنا
نیویارک(پی پی آئی)امریکی میں نیویارک کے امیگریشن حکام نے برازیل میں مطلوب پاکستانی شہری کو بدعنوانی کے جرم میں قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنے کے لیے گرفتار کر لیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق نیویارک انفورسمنٹ اینڈ ریموول آپریشنز (ای آر او) سروس نے بتایا کہ 32 سالہ پاکستانی شہری اور برازیل کے مستقل رہائشی کو کوئنز میں اس کے گھر کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔امریکی محکمہ انصاف سے منسلک محکمے نیویارک انفورسمنٹ اینڈ ریموول آپریشنز سروس نے مشتبہ شخص کا نام نہیں بتایا، تاہم وہ اپنی ملک بدری سے متعلق زیر التوا کارروائی جاری رہنے تک زیر حراست رہے گا۔
تلاش کریں
خبریں

کیون پیٹرسن کی اہلیہ ڈومینک کارک سے ٹوئٹر پر جھگڑنے لگیں
(February 8, 2014)
لندن: سابق انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن کی پاپ اسٹار اہلیہ جیسیکا ٹیلر اپنے شوہر کے خلاف بعض باتیں پھیلانے پر سابق انگلش فاسٹ بالر ڈومینک کارک سے ٹوئٹر پر الجھ پڑیں۔ واضح رہے کہ سابق پیسرنے دعویٰ کیا تھا کہ تجربہ کار کھلاڑی کو کپتان الیسٹر کک سے ایشز سیریز کے سڈنی ٹیسٹ کے دوران جھگڑے کی وجہ سے برطرف کیا گیا ہے۔

آکلینڈ ٹیسٹ : بھارت کو فتح کے لئے 320رنز درکار
(February 8, 2014)
آکلینڈ: آکلینڈ ٹیسٹ کا تیسرا روز بلے بازوں کے لیے تباہ کن رہا، مجموعی طورپر 17 وکٹیں گرگئیں۔ بھارت کے202 پر آﺅٹ ہونے کے بعد کیوی ٹیم105رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ایڈن پارک آکلینڈ میں بھارت نے اپنی پہلی نا مکمل اننگ 130 رنز چار وکٹ پر شروع کی۔ بقیہ 6 کھلاڑی اسکور میں72 رنز کا اضافہ کرسکے۔ اور پوری ٹیم 202 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ روہیت شرما 72 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیل ویگنرنے چارجبکہ ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساوتھی نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پہلی اننگز میں301 رنز کی برتری حاصل کرنے کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگزمیں صرف 105رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ روس ٹیلر نے41 رنز بنائے۔ محمد شامی اور ایشانت شرما نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ ظہر خان نے دو بلے بازوں کو میدان بدر کیا۔ جب ہفتہ کے روز کھیل ختم ہوا تو بھارت نے ایک وکٹ پر87 رنز بنالیے تھے۔ شےکھر دھون 49 اور چیتشور پجارا22رنز پر ناٹ آﺅٹ ہیں۔ بھارتی ٹیم کو میچ میں فتح کے لیے مزید320 رنز کی ضرورت ہے۔

تیز ترین چینی خاتون ایتھلیٹ سرمائی اولمپکس سے دستبردار ہوگئیں
(February 8, 2014)
سوچی: چین سے تعلق رکھنے والی دنیا کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ یوجینگ کولہے میں چوٹ کی وجہ سے سوچی سرمائی اولمپکس سے دستبردار ہوگئیں ۔ 28سالہ یوجینگ نے ایڈلر ایرینا میں خواتین کی 500میٹر اور 1000میٹر کی دوڑ میں حصہ لینا تھا ۔ انٹرنیشنل اسکیٹئنگ یونین کے ترجمان کیبالکو نے تصدیق کی ہے کہ یوجینگ زخمی ہونے کے باعث مقابلے میں حصہ نہیں لیں گی ۔

عامر سہیل کا پی سی بی میڈیکل پینل کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار
(February 8, 2014)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ اور چیف سلیکٹر عامرسہیل نے پی سی بی کے میڈیکل پینل پر تحفظات کا اظہار کردیا ۔قومی ٹیم کے اکثر کھلاڑیوں کے فٹنس لیول کے حوالے سے چیف سلیکٹر شدید تحفظات کا شکار ہیں ۔ذرائع کے مطابق عامر سہیل پی سی بی کے میڈیکل پینل سے ناخوش ہیں ۔عامر سہیل کا خیال ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ جنوبی افریقا کے دوران زخمی ہونے والے کھلاڑیوں کو بھی تک بہتر طریقے سے ٹریٹ نہیں کیا گیا ہے ۔چیف سلیکٹر نے میڈیکل پینل کوہدایت کہ ہے کہ ان فٹ اور زخمی کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیں تاکہ ایشیا کپ کی ٹیم کو حتمی شکل دی جاسکے ۔

سینئرز ٹینس چیمپئن شپ :پاکستان کے رشید ملک بنکاک پہنچ گئے
(February 8, 2014)
بنکاک: پاکستان کے سابق ڈیوس کپ چیمپئن اور قومی ٹینس ٹیم کے کوچ رشید ملک آئی ٹی ایف سینئرز ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے بنکاک پہنچ گئے ۔12فروری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑیوں کے درمیان مینز سنگلز اور مینز ڈبلز کے مقابلے ہوں گے ۔پاکستان کے رشید ملک مینز سنگلز 45کیٹگری اورمینز ڈبلز کیٹگری میں قسمت آزمائی کریں گے ۔مینز ڈبلز میں رشید ملک بھارتی کھلاڑی پوان جین کے ہمراہ ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

اینڈی مرے روٹر ڈیم ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے
(February 8, 2014)
روٹر ڈیم: انگلش ٹینس اسٹار اینڈی مرے وائلڈ کارڈ انٹری ملنے کے بعد آئندہ ہفتے روٹر ڈیم میں اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے ۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر رچرڈ کرایسک کے مطابق ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے سے گزشتہ ہفتے رابطہ کیا گیا تھا اور مرے نے اپنے کوچ ایون لینڈ ل کے مشورے کے بعد ایونٹ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ۔
