اسلام آباد(پی پی آئی) سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں مردم شماری سے سیٹیں بڑھیں گی جس کا فائدہ ایم کیو ایم پاکستان کو پہنچ سکتا ہے اور اس سے پیپلز پارٹی کو نقصان ہوگا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ یہ قومی خوش قسمتی ہے کہ سب کا مردم شماری پر اتفاق رائے ہوا، سب کو معلوم تھا کہ مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں ہونی ہیں، سیاسی طور پر اگر اب کسی کو کوئی اور نعرہ زیادہ مناسب لگتا ہے تو لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو مردم شماری سے متعلق گلہ تھا شاید فائدہ بھی ان ہی کو پہنچ رہا ہے جبکہ کراچی میں سیٹیں بڑھیں گی جس کا پیپلز پارٹی کو نقصان کا احتمال ہے۔ ان کا کہنا تھا خیبر پختونخوا میں حلقہ بندیوں سے کچھ لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے، جن کو فائدہ پہنچ رہا ہے وہ چاہتے ہیں حلقہ بندیاں ہوں اور جن کو نقصان ہے وہ چاہتے ہیں ابھی نہ ہوں، آئین اور قانون کا تقاضا ہے کہ مردم شماری کی منظوری کے بعد اب حلقہ بندی ہونی چاہیے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا قوم کو علم ہے کہ ہم نے بڑی کوشش کی یہ معاہدہ تاخیر کا شکار بھی ہوا۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات بھی کیے، تقاضا بھی کیا اور ان کی منتیں بھی کیں، آئی ایم ایف سے تقاضا اور منتیں کرتے رہے کہ شرائط کو نرم کریں، معاہدہ ہو چکا تھا وہ کہتے تھے کہ ہمیں غرض نہیں کہ اس وقت وزیراعظم کا کیا نام تھا اور اب کیا ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا بڑی مجبوری کی حالت میں ہمیں معاہدے کی شرائط کی توثیق کرنا پڑی، معاہدے کی شرائط کی توثیق نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا،ہم نے ملک کو بہت بڑے خطرے سے بچایا ہے، اب تکلیف ہے تنگی ہے نگران حکومت سے کہا ہے کہ بجلی بل کو اقساط میں کیا جائے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا نگران حکومت سے کہا کہ سردیوں میں بجلی کے بل کم ہو جائیں گے لہذا ابھی بل کی قسطیں کی جائیں، جس کا 15 ہزار کا بل ہے وہ ابھی 15 نہیں دے سکتا 5 ہزار تو دے سکتا ہے، نگران حکومت قابل لوگوں پر مشتمل ہے امید ہے مشکل گھڑی میں قوم کو ریلیف دیں گے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے باہر جانے کی ڈیل کا مجھے علم نہیں، حافظ حمداللہ کے پاس اگر معلومات ہیں تو وہ اس بارے میں بات کر سکتے ہیں، اس سے پہلے بھی سیف ایگزٹ کے معاملات ہوئے اس میں احتیاط کرنا پڑتی ہے، کسی پر کیس ہے تو وہ چلنا چاہیے میرٹ اور قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے۔
پی سی بی کی جانب سے سیکیورٹی وفد بنگلہ دیش جائے گا : نجم سیٹھی
امریکن نیشنل باسکٹ بال : میامی ہیٹ نے پیلیکنز کو شکست دےدی
کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کیرئیر میں 400گول کا سنگ میل عبور کرلیا
کیلیفورنیا : فیفا ورلڈ کپ کیلئے امریکی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آغاز
لاس ویگاس :نیو فارمولاون ریس کی تیاریاں اپنے اختتام کو پہنچ گئیں
چولستان جیپ ریلی میں غیر ملکی ڈرائیوروں کو مدعو کرنے کا فیصلہ
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
افسروں کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا معاملہ،وزارت پاور ڈویژن نیسمری تیار کر لی
لاہور(پی پی آئی)لیسکو سمیت پاور سیکٹر کے تمام افسروں کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔ وزارت پاور ڈویژن نے مفت بجلی دینے کی بجائے ماہانہ 9 ہزار سے 38 ہزار روپے ادائیگی کرنے کی سمری تیار کر لی،وزارت پاور ڈویژن نے مفت سپلائی کے خاتمے پر مختلف تجاویز پر مبنی سمری تیار کی ہے،مفت سپلائی کے خاتمے یا الاؤنس میں تبدیلی کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ دستاویزات کے مطابق نیپرا نے مفت سپلائی ختم کرکے الاؤنس دینے کی تجویز دیدی، فنانس ڈویژن نے مفت سپلائی مکمل طور پر ختم کرنیکی تجویز دی، وزارت آبی وسائل نے تمام تجاویز کو مسترد کر دیا، سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور نے فری سپلائی کی رقم تنخواہوں میں شامل کرنیکی تجویز دی۔ دستاویزات کے مطابق گریڈ 17 کے افسروں کو 450 یونٹس کی بجائے 9397 روپے ادا کئے جائینگے،گریڈ 18 کے افسروں کو 600 یونٹس کی جگہ 13700 روپے ادائیگی کی جائیگی،گریڈ 19 کے افسروں کو 880 یونٹس کی بجائے 23070 روپے دیئے جائینگے،گریڈ 20 کے افسروں کو 1100 یونٹس کی بجائے 30818 روپے ادا کئے جائینگے۔ گریڈ 21 کے افسروں کو 1300 یونٹس کی جگہ 37862 روپے ادا کئے جائینگے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے پاور کی تجویز کو مضبوط قرار دیا گیا ہے۔
لاہورمین دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے 6 سکواڈ تشکیل
لاہور(پی پی آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ اور ضلعی حکومت کی ہدایت پر سموگ سے بچاؤ کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن مزید کردیا گیا ہے۔سیکرٹری آرٹی اے کی سربراہی میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے گاڑیوں کے خلاف 6 سکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں۔گزشتہ رات سیکرٹری آر ٹی اے اور ان کا عملہ نے رات گئے تک دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کرکے انہیں بھاری جرمانے بھی کیے۔سیکرٹری آر ٹی اے کا کہنا تھا کہ لوگوں کی صحت ان کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے سموگ کی روک تھام کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیٹوں سے فون پر بات کر سکتے ہیں:عدالت نے اجازت دیدی
اسلام آباد(پی پی آئی)سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دیدی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل عمیر نیازی اور شیراز احمد کے ذریعے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی درخواست دائر کی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون یا واٹس ایپ پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے اٹک جیل کو والد سے بیٹوں کی ٹیلیفون پر بات کرانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی
تلاش کریں
خبریں

پی سی بی کی جانب سے سیکیورٹی وفد بنگلہ دیش جائے گا : نجم سیٹھی
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ قومی ٹیم نے اگر ایشیاءکپ میں شرکت نہ کی تو پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ کے پوائنٹس نہیں ملیں گے۔دبئی روانگی سے قبل لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا نیا کوچ پاکستانی ہوگا۔ ڈیو واٹمور نے دو سال بہت اچھا کام کیا ہے اور کافی محنت کی ہے۔ اس بار قومی کوچ کو تعینات کریں گے۔ ایشیاءکپ میں شرکت کے حوالے سے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک سیکورٹی وفد بنگلہ دیش میں سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لیے بنگلہ دیش جائے گا اور پھر رپورٹ پیش کرے گا۔ اس رپورٹ کی روشنی میں ایشیاءکپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ سیکورٹی کی بنا پر قومی ٹیم کی ایشیاءکپ میں شرکت کو روک دے۔

امریکن نیشنل باسکٹ بال : میامی ہیٹ نے پیلیکنز کو شکست دےدی
میامی: امریکی نیشنل باسکٹ بال میں میامی ہیٹ نے پیلیکنز کو شکست دے دی۔ میامی میں کھیلے گئے میچ میں میامی ہیٹ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے25 پوانٹس سے پیلیکنز پر فتح حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سےلی بورن جیمز نے 32 پوائنٹس سکور کرتے ہوئے ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ اس فتح کے ساتھ میامی ہیٹ کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن بھی مزید بہتر ہو گئی ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کیرئیر میں 400گول کا سنگ میل عبور کرلیا
لزبن: پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کیریئر میں 400 گول کا سنگ میل طے کر لیا ۔ کرسٹیانو رونالڈو نے یہ تمام گول مجموعی طور پر کلب فٹ بال اور اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیلے جانے والی میچوں میں کئے۔ انھوں نے اپنی اس جیت کو پرتگال کے معروف سابق فٹ بالر یوسیبیو کے نام کیا جو دو روز قبل انتقال کر گئے تھے۔ کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے یہ گول سیٹا ویگو کلب کے خلاف کیے۔ یہ میچ ریال میڈرڈ نے تین صفر سے جیتا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے یوسیبیو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” میں اپنے یہ دونوں گول یوسیبیو کے نام کرتا ہوں لیکن درحقیقت یہ گول آپ ہی نے کیے ہیں۔ آپ ہمیشہ میرے دل میں رہے ہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اب تک کے بہترین کھلاڑیوں میں ایک کو کھویا ہے۔ یوسیبیو نے اپنے کیریئر میں 733 گول سکور کئے اورکرسٹیانو رونالڈو نے انھیں سب کے لیے ایک مثال قرار دیا۔کرسٹیانو رونالڈو مانچیسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 2008 میں بھی بیلن ڈی اور کا اعزاز جیت چکے ہیں۔رونالڈو 2009 میں آٹھ کروڑ پاﺅنڈ کا معاوضہ پا کر ریال میڈرڈ کا حصہ بنے تھے۔ یہ رقم اس زمانے میں ریکارڈ تھی۔ اس کلب کے لیے انھوں نے اب تک 203 گول کیے ہیں۔ رونالڈو 2009 میں تین پریمئیر لیگ، ایک چیمپئن لیگ، ایک ایف اے کپ، دو لیگ کپ اور ایک فیفا کا ایک عالمی کلب ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ رونالڈو کی کامیابی سپین میں بھی جاری رہی جہاں انھوں نے 2010، 2011 اور 2012 کے دوران چیلسی کے باس ہوزے مورینو کی قیادت میں کوپا ڈیل رے اور لا لیگا کپ بھی جیتا تھا۔

کیلیفورنیا : فیفا ورلڈ کپ کیلئے امریکی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آغاز
کیلیفورنیا: امریکا میں فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے تربیتی کیمپ شروع ہوگیا۔برازیل میں رواں سال دنیا کے سب سے بڑے میگا ایونٹ فٹبال ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہرکارسن میں تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا ہے۔امریکی فٹبال ٹیم کے کوچ جورگن کلن مانس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر سے تربیتی سیشن میں 26کھلاڑیوں کو فٹبال ورلڈ کپ کے لیے بلایا گیا ہے، جس میںسے 23 کھلاڑیوں کومنتخب کرکے برازیل بھیجا جائے گا۔کوچ کہنا تھا کہ ان کی ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ثابت کردے گی کہ ان کی ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے۔

لاس ویگاس :نیو فارمولاون ریس کی تیاریاں اپنے اختتام کو پہنچ گئیں
لاس ویگاس: امریکی ریاست نیویڈا میں نیو فارمولاون ریس کی تیاریاں اپنے اختتام کو پہنچ گئیں۔ دنیا بھر سے شامل ہونے والے ڈرائیورز کا جوش و خروش بھی قابل دید تھا۔ ایف آئی اے فار مولاون ای چیمپئن شپ سیریز کی باقاعدہ رونمائی کی گئی۔ اس موقع پر انجینئرز اور ڈرائیورز سمیت شائقین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ الیکٹرک کار ریس میں فار مولا ون کے مقبول اور سابق ڈرائیورز بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ اس ریس میں دس ٹیموں کے بیس ڈرائیورز حصہ لے رہے ہیں۔ خصوصی ریس کے لیے مختلف شہروں میں فارمولا ون کی طرز کے انٹرنیشنل ٹریک بنائے گئے ہیں۔

چولستان جیپ ریلی میں غیر ملکی ڈرائیوروں کو مدعو کرنے کا فیصلہ
بہاولپور: نویں چولستان جیپ ریلی 2014میں غیر ملکی ڈرائیوروں کو مدعو کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس ضمن میں نویں چولستان جیپ ریلی میں ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کھلاڑیوں کو مدعو کیا جارہا ہے ۔پنجاب ٹورازم کارپوریشن ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کو دعوت نامے بھیجے جارہے ہیں ۔بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد سے اس سال چولستان جیپ ریلی میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے جائیں گے ۔
