چین-سی ای ای سی نمائش وسطی و مشرقی یورپ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرے گی

117 واں کینٹن میلہ “تاریخ کا بہترین تجارتی ماحول کلیدی شعبوں میں کاروباروں کو بڑھاوا دیتا ہوا”

سی ایس اے گروپ نے فلنٹ شائر، برطانیہ کے معروف ہوارڈن بزنس پارک میں پرخطر مقامات کے لیے جدید تجربہ گاہ کھول لی

نوبیا نے اپنا پہلا حاشیے سے پاک پرچم بردار اسمارٹ فون نوبیا زیڈ9 جاری کردیا

چلی میں بڑے پیمانے کے شمسی توانائی منصوبوں پر سووینٹکس اور جے اے سولر تعاون کریں گے

نیسلے، مائنڈشیئر اور میاؤچین کا چین کی معروف ترین نجی ڈی ایم پی بنانے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

چین-سی ای ای سی نمائش وسطی و مشرقی یورپ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرے گی

ننگبو، چین، 15 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– چی جیانگ صوبے کا شہر ننگبو وسطی و مشرقی یورپ (سی ای ای) کے ممالک کے ساتھ چین کے اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے 8 سے 12 جون تک پہلی چین-سی ای ای سی سرمایہ کاری و تجارتی نمائش کی میزبانی کرے گا۔ پانچ روزہ تقریب چین اور سی ای ای ممالک کے درمیان بلغراد رہنما ہدایات برائے تعاون کے تحت ہوگی جس پر دسمبر 2014ء میں چینی وزیراعظم لی کی چیانگ اور سی ای ای رہنماؤں نے بلغراد، سربیا میں دستخط کیے تھے۔ “”کھولنے اور تعاون میں توسیع اور مل کر شاہراہ ریشم کی تعمیر” کے موضوع پر اس نمائش میں 16 سی ای ای ممالک سے حکومتی رہنما اور کاروباری اداروں کے رہنما شرکت کریں گی اور سرمایہ کاری کے سمپوزیمز، تجارتی نمائشیں، کاروباری فورمز اور ثقافتی سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔ منتظمین ایک سی ای ای خصوصی مصنوعاتی میلے کی میزبانی بھی کریں گے، جس کا ہدف ننگبو انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں چین کے مقامی خریدار ہوں گے۔ 2014ء میں ایسے ہی میلے میں 16 سی ای ای ممالک سے 180 سے زیادہ اداروں نے شرکت کی تھی، جنہوں نے 6,000 سے زیادہ مصنوعات کی نمائش کی جن میں شراب، شہد، دست کاری اور آرائش و زیبائش کی مصنوعات شامل تھیں۔ چین اور سی ای ای ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری تعاون کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ سی ای ای سی نمائش عالمی سطح پر جانے کی منصوبہ بندی کرنے والے چی جیانگ کے اداروں کے لیے بھی بنیاد فراہم کرتی ہے، اس نمائش کے لیے  وزارت تجارت اور چی جیانگ کی صوبائی حکومت نے بھی تعاون کیا ہے۔ ننگبو شہر کے میئر لو زیوئے کے مطابق چین-سی ای ای سی سرمایہ کاری و تجارت نمائش مجوزہ ‘بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے’ اور “دریائے یانگزے اقتصادی بیلٹ حکمت عملی’ کے نفاذ کے لیے ننگبو شہر کی کی کوشش کا اہم حصہ ہے۔ 2014ء میں وسطی و مشرقی یورپی ممالک کے ساتھ ننگبو کی درآمدات و برآمدات کا کل حجم 2.27 ارب ڈآلرز رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.4 فیصد زیادہ ہے۔ 2014ء کے آخر تک ننگبو نے 16 سی ای ای ممالک کے لیے 72 غیر ملکی سرمایہ کاری کے منصوبوں کی منظوری دی، جو کل 156.21 ملین ڈالرز کی معاہدی قدر رکھتے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 34 ننگبو ادارے 20.37 ملین ڈالرز کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ 16 سی ای ای ممالک میں سرمایہ کاری کی منظوری لے چکے تھے۔ سی ای ای سی نمائش دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری تعاون کے مواقع میں اضافہ کرے گی۔ کپڑے، گھریلو مصنوعات، جہاز سازی اور ساخت گری ننگبو کے مضبوط شعبے ہیں۔ سی ای ای ممالک زراعت اور کھیتی باڑی، خاص طور پر جانوروں اور خوراک کی مصنوعات میں برتری رکھتے ہیں۔ تجارتی میلوں، مصنوعاتی نمائشوں اور ثقافتی سرگرمیوں جیسی متنوع سرگرمیوں کے ذریعے ننگبو اور سی ای ای ممالک ایک دوسرے کی مضبوطی پر آگے بڑھ سکتے ہیں اور کاروباری تعلقات کو بڑھا سکتے ہیں۔ سی ای ای سی نمائش

مزید پڑھیں

117 واں کینٹن میلہ “تاریخ کا بہترین تجارتی ماحول کلیدی شعبوں میں کاروباروں کو بڑھاوا دیتا ہوا”

گوانگ چو، چین، 14 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– 5 مئی کو مکمل ہونے والا چین کی سب سے معروف اور منافع بخش تجارتی تقریب 117 ویں کینٹن میلے نے ایشیا، امریکین، افریقہ اور اوقیانوسیہ سے شریک ہونے والے خریداروں کی تعداد میں سال بہ سال میں حوصلہ افزاء اضافہ ظاہر کیا۔ چین کی “ون بیلٹ، ون روڈ” پالیسی –جسے ملک کی مستقبل کی ترقی کے لیے کلیدی سمجھا جا رہا ہے- سے متعلقہ ممالک کے خریداروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا، جو ایک شاندار اور مستحکم تجارتی حرکیات کو ظاہر کررہا ہے۔ میلے میں شریک باقاعدہ خریداروں کی تعداد تقریباً 3 فیصد اضافے کے ساتھ 52,000سے زیادہ رہی، جبکہ خریداروں کی کل تعداد  – جو 216 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھتے تھے – کا تقابل پچھلے سال سے کیا جاسکتا تھا۔ 2014ء میں دنیا کے سرفہرست 250 خوردہ فروشوں میں سے تقریباً 70 نے شرکت کی، جبکہ سرفہرست 10 میں سے چار شامل رہے۔ یورپ کی مشکل اقتصادی صورتحال کی عکاسی ہوئي کیونکہ اس خطے سے خریداروں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی۔ اس نے میلے کے کل برآمدی حجم میں ہونے والی کمی میں حصہ ڈالا، جو سال بہ سال میں 9.64 فیصد کم ہوکر 172 ارب رینمنبی (28 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچا۔ 117 ویں کینٹن میلے کے تمام شرکاء نے تقریب کی تاریخ کے جدید، موثر، پیشہ ورانہ اور تحفظ پذیر ترین تجارتی ماحول رکھنے والے میلے میں شرکت کی۔ میلے کے کل بوتھس میں سے 73 فیصد سے زیادہ قابل تجدید مواد کے ذریعے تیار کیے گئے تھے، جو میلے کے ہدف سے زيادہ تھے۔ جیسا کہ منتظمین نے ایک “اسمارٹ کینٹن میلے” کی میزبانی کے وعدے کو پورا کیا، ٹیکنالوجی نے میلے کے خریداروں اور نمائش کنندگان کو یکجا کرنے اور کاروبار کرنے میں مدد دینے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ اہم کردار ادا کیا۔ متعدد فیس بک پرستاروں کے اجلاس ہوئے، جنہوں نے ایونٹ کے بارے میں فوری معلومات فراہم کیں اور صارفین کو اپنی خریداری تجربے کو بیان کرنے کا موقع دیا۔ کینٹن میلے کی باضابطہ ویب سائٹ کو مزید بہتر بنایا گیا تھا، جبکہ تقریب کے وی چیٹ اکاؤنٹ کو فالو کرنے والے افراد کی تعداد گزشتہ سیشن کے بعد 140 فیصد بڑھی ہے۔ میلے کے انکوائری سسٹم میں 20,000 سے زیادہ نمائش کنندگان کی درخواستیں اور 100,000 مصنوعاتی معلومات کے اندراج تازہ تر  کیے گئے۔ اسمارٹ آلات بنانے والے چینی ساخت نے اپنے جدید اعلیٰ ٹیکنالوجی آلات پیش کرنے کے لیے کینٹن میلے کو استعمال کیا۔ ہائیر، میڈیا اور شیگو جیسے اسمارٹ مصنوعات بنانے والے معروف گھریلو مصنوعات برانڈز بیجنگ کے جدت طرازی بڑھانے کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے نمائش کے لیے پیش کردہ تقریباً نصف مصنوعات کے حامل تھے۔ تقریب کے منتظمین تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں اور اب ان کی نظریں 118 ویں کینٹن میلے پر ہیں، جو 15 اکتوبر 2015ء کو گوانگ چو میں ہوگا۔ کینٹن میلے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp  ذرائع ابلاغ سوالات کے لیے رابطہ کریں: جناب وو سیاؤینگ ٹیلی فون: 8628-8913-20-86+

مزید پڑھیں

سی ایس اے گروپ نے فلنٹ شائر، برطانیہ کے معروف ہوارڈن بزنس پارک میں پرخطر مقامات کے لیے جدید تجربہ گاہ کھول لی

ڈی سائیڈ، نارتھ ویلز، 14 مئی 2015ء/پی آرنیوزوائر– جانچ اور استناد کی خدمات فراہم کرنے والے عالمی اور معروف معیارات بنانے والے ادارے سی ایس اے گروپ نے پرخطر مقامات پر استعمال ہونے والے آلات کی جانچ اور استناد کی نئی تجربہ گاہ کھولی ہے۔ نئی تجربہ گاہ جدید ترین آلات اور تکنیک استعمال کرتی ہے اور دنیا بھر میں بین الاقوامی معیارات کی تعمیل کی بہترین اور جامع ترین جانچ تنصیبات میں سے ایک ہے۔ سی ایس اے گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر مگالی ڈیپرس نے کہا کہ “سی ایس اے گروپ پرخطر مقامات کے لیے جانچ اور استناد میں معروف عالمی ادارہ ہے اور اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مسلسل نئی خدمات اور تجربہ  پیش کرتا آگے بڑھ رہا ہے۔ ماضی میں ہم نے یورپ، شمالی امریکہ اور ایشیا میں پرخطر مقامات کے لیے نئی تجربہ گاہیں کھولی تھیں اور تیل اور گیس کی صنعت کے لیے معیاری پیشرفت کا 50 سے زیادہ سالوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔” نئی تجربہ گاہ 27,000 مربع فٹ پر پھیلی اور گزشتہ تنصیب سے پانچ گنا زیادہ گنجائش کی حامل ہے۔ یہ پہلی منزل پر تربیتی مقام اور نچلی منزل پر جدید تجربہ گاہ پیش کرتی ہے۔ تجربہ گاہ تجربوں کی ضروریات اور انگریس پروٹیکشن (آئی پی) تجربوں، درجہ حرارت میں اضافے کے تجربوں کو سہارا دیتی ہے جنہیں “حقیقی زندگی” کے حالات کی نقل کے لیے تیار کیا گیا ہے، دھماکے اور آگ سے بچنے کے تجربات، ایندھن ڈالنے والی مشین کے تجربے اور ایک “غیر-دھاتی تجربہ گاہ” جسے چنگاری کے خطرے کو کم کرنے کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔ سی ایس کے گروپ کے علاقائی نائب صدر، یورپ ریلف شنک نے کہا کہ “ویلز میں نئی تنصیب یورپ میں خطرناک مقامات کے لیے جامع جانچ کی سہولیات پیش کرنے والی بڑی تنصیبات میں سے ایک ہے۔ ہم اس امر کو یقینی بنانے سے وابستہ ہیں کہ ہمارے صارفین بہترین خدمات حاصل کریں اور یہ نئی تجربہ گاہ حال اور مستقبل میں ہمارے باصلاحیت ملازمین کو اعلیٰ ترین تعمیل کے تجربے پیش کرنے میں مدد دے گی۔” ویلز میں نئی تنصیب ایک چھت تلے تجربوں اور تعمیل کی خدمات کی وسیع ترین رینج پیش کرتی ہے اور برطانیہ کی معروف نوٹیفائیڈ باڈی فار ایکس پروڈکٹ سرٹیفکیشن ہے۔ نئی تجربہ گاہ کو توانائی کھپت پر گرفت رکھنے کے لیے بہتر تعمیراتی عمل کے ساتھ (BREEAM) کی “بہت اچھی” درجہ بندی پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے اور ایک لچکدار تجربہ گاہ کا حصہ جس میں برقی نالی تنصیب کو صارف کی جانچ کی ضروریات کے گرد تبدیل کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ سی ایس اے گروپ یورپی اتحاد، شمالی امریکہ، ATEX اور IECEx سرٹیفکیشن کے لیے خطرناک مقامات پر جانچ اور استناد پیش کرتی ہے۔ سی ایس اے گروپ برطانیہ میں ماہرین کی ایک باصلاحیت ٹیم رکھتا ہے اور دنیا بھر میں خطرناک مقامات پر خدمات پیش کرنے میں تسلیم شدہ رہنما ادارہ ہے۔ سی ایس اے گروپ کینیڈا، امریکہ، بھارت اور چین میں بھی خطرناک مقامات کے لیے جانچ تنصیبات اور

مزید پڑھیں

نوبیا نے اپنا پہلا حاشیے سے پاک پرچم بردار اسمارٹ فون نوبیا زیڈ9 جاری کردیا

بیجنگ، 13 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– چین میں قائم ہائی-اینڈ اینڈرائیڈ اسمارٹ فون بنانے والے نوبیا نے 6 مئی کو بیجنگ میں اپنی 2015ء پرچم بردار ڈیوائس، نوبیا ‍ زیڈ9 کی رونمائی کردی۔ نوبیا زیڈ9 متعدد ایسی خصوصیات پیش کرتا ہے جو پہلی بار دی جارہی ہیں جیسا کہ بصری لحاظ سے بغیر حاشیہ کی اسکرین اور آسان اسمارٹ فون کنٹرولز، جو ایک زیادہ بہتر صارفی تجربہ تخلیق اور جدت طرازی میں ادارے کی طویل المیعاد کوششوں کی عکاسی کررہے ہیں۔ نوبیا کے سی ای او نی فی نے کہا کہ “جدت طرازی کبھی نہیں رکتی۔ یہ ایک اسمارٹ فون صنعت کے لیے ترقی کا سب سے بڑا محرک بن چکی ہے جہاں تصور و تخیل  ہی اصل طاقت ہے۔ قیام کے دو سال بعد، یہ طاقت نوبیا کو سہولت دے رہی ہے کہ وہ دیگر برانڈز کے مقابلے میں صنعت کا پہل کار ادارہ بنے۔ مستقبل میں دنیا اسمارٹ فون رابطے کی ٹیکنالوجی کے انقلاب کو قبول کرے گی۔ یہ انقلاب تخیل  سے شروع ہوتا ہے، اور نوبیا زیڈ9 کا اجراء محض اس کا آغاز ہے۔” نوبیا زیڈ 9 کی سب سے اہم خصوصیات اس کی حاشیےسے پاک 5.2 انچ کی اسکرین ہے۔ آرک ریفریکٹو کنڈکشن (aRC) ٹیکنالوجی کے ساتھ نوبیا زیڈ9 اسی حجم کی ڈیگر ڈیوائسز کے مقابلے میں بہتر بصری اثرات پیش کرتا ہے جبکہ ڈیزائن اسے زیادہ مانوس اور پکڑنے میں آسان بناتا ہے۔ حاشیے سے پاک ڈیزائن جمالیاتی طور پر بھی ایک شاندار بہتری نہیں بلکہ یہ زیادہ متعامل انداز میں اپنے اسمارٹ فون پر کنٹرول رکھنے کے لیے صارفین کی خاطر آگے کی جانب قدم ہے۔ فریم انٹرایکٹو ٹیکنالوجی (FiT) کو اپنا کر نوبیا زیڈ9 صارفین کو سہولت دیتا ہے کہ وہ محض اسکرین کے کناروں کو چھو کر اپنے فون کو کنٹرول کریں۔مثال کے طور پر، صارفین کو فوری طور پر کیمرہ ایپلی کیشن کھولنے کے لیے محض فون کو ایک جانب جھکا کر اپنی چار انگلیاں اسکرین کے کناروں پر رکھنا ہوں گی۔ کنٹرول کی دیگر بہتریوں میں شامل ہیں ایک ہاتھ سے سیلفی لینا یا کسی بھی بٹن کو چھوئے بغیر محض دباؤ ڈال کر تصویر لینا۔ مجموعی طور پر نوبیا زیڈ9 نے روایتی اسمارٹ فونز کے مقابلے میں اوسط اسمارٹ فون عمل کو 2.7 قدم کم کردیا ہے۔ نوبیا زیڈ9 کی دیگر بڑی خصوصیات میں شامل ہیں 16 میگاپکسل کا بنیادی کیمرہ مع او آئی ایس (آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن)، ایک اسنیپ ڈریگن 810 چپ سیٹ، ایک 2,900 ایم اے ایچ بیٹری، 5.2 انچ ڈسپلے مع فل ایچ ڈی (1920×1080) ریزولیوشن۔ یہ تین مختلف ماڈلز میں آتا ہے؛ کلاسک، مع 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج 3,499 چینی یوآن رینمنبی(564 ڈالرز) میں؛ ایلیٹ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج 3,999 چینی یوآن رینمنبی (645 ڈالرز) میں؛ اور خصوصی ورژن مع اضافی فنگر پرنٹ سنسر 4,499 یوآن (725 ڈالرز) میں۔ صارفین نوبیا ایکسپیریئنس اسٹورز پر www.nubia.cn یا آن لائن پر آرڈرز دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

چلی میں بڑے پیمانے کے شمسی توانائی منصوبوں پر سووینٹکس اور جے اے سولر تعاون کریں گے

شنگھائی، 11 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– سووینٹکس چلی ایس پی اے اور جے اے سولر (نیس ڈیک: JASO) نے آج سانتیاگو ڈی چلی میں ایک مشترکہ منصوبے کے قیام کا اعلان کیا ہے جو چلی میں شمسی فوٹووولٹیک توانائی کے بڑے منصوبوں کی تعمیر کرے گا۔ سووینٹکس جی ایم بی ایچ یورپ سے باہر خاص طور پر ایسے ممالک میں شمسی منصوبوں کے نفاذ کے لیے کوششوں پر توجہ بڑھا رہا ہے جو زیادہ شمسی شعاع ریزی اور بجلی پر بڑھتے ہوئے اخراجات رکھتے ہیں۔ لاطینی امریکہ اپنی زیادہ اور بڑھتی ہوئی توانائی طلب کی وجہ سے خاص دلچسپی کا حامل ہے۔ سووینٹکس کا مقامی ماتحت ادارہ سووینٹکس چلی ایس پی اے منصوبوں کا ایک پورٹ فولیو بنا رہا ہے، جو اس وقت تعمیر و تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں، جس میں 250 میگاواٹ سے زیادہ ابھی زیر تجویز ہیں۔ انہی مارکیٹ وجوہات کی بناء پر جے اے سولر لاطینی امریکہ میں اپنے مقام کو مضبوط بنا رہا ہے۔ سووینٹکس اور جے اے سولر مل جل کر کام کرنے کے واضح فوائد دیکھ رہے ہیں، جنہوں نے اس مشترکہ منصوبے کے قیام کو تحریک دی۔ جے اے سولر کے لیے منصوبہ بنانے والے ایک مستحکم ادارے کے ساتھ تعاون نئی مارکیٹ میں زیادہ تیزی سے نفوذ کی وجہ بن سکتا ہے۔ سووینٹکس کے لیے صنعت کے معروف ماڈیول بنانے والوں میں سے ایک کے ساتھ شراکت داری اسے اپنے منصوبوں کے لیے بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے سرمایہ حاصل کرنے میں مدد دے گی۔ مشترکہ منصوبہ ابتدائی طور پر کل 130 میگاواٹ کے منصوبوں پر تعاون کرے گا، جو سب جے اے سولر ماڈیولز استعمال کریں گے۔ سووینٹکس چلی ایس پی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھامس سٹیٹر نے کہا کہ “ہم جے اے سولر جیسے بہترین ماڈیول بنانے والے کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں۔ تکنیکی اور اقتصادی طور پر مضبوط ماڈیول فراہم کنندہ کے ساتھ شراکت داری ہمارے لیے اپنے منصوبوں کے تفصیلی انجینئرنگ مراحل میں تیزی سے آگے بڑھنا ممکن بناتی ہے اور ساتھ ساتھ سرمائے میں اضافے میں بھی۔” جے اے سولر کے صدر جیان سی نے کہا کہ “ہماری مارکیٹ میں داخلے کی حکمت عملی کا ایک مرکزی عنصر منصوبے کے ابتدائی مراحل میں حصہ لینا ہے۔ یہ ہمارے لیے  جلد ہی رسد کے معاہدے مکمل کرنا ممکن، ساتھ ساتھ منصوبے کی تکمیل میں محض فروخت کنندہ نہیں بلکہ موثر بناتا ہے۔” جے اے سولر میں پروجیکٹ ڈیولپمنٹ کے جنرل مینیجر گیووانی لینڈی نے کہا کہ “چلی میں آپریشنز ہماری لاطینی امریکہ کی مارکیٹ سے وابستگی کی تصدیق کرتے ہیں، کیونکہ یہ ان منصوبوں میں اضافہ ہے جو ہم پہلے ہی میکسیکو اور پاناما میں بنا رہے ہیں۔” دونوں ادارے پہلے باہمی منصوبوں کی 2015ء میں تکمیل کی امید رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں

نیسلے، مائنڈشیئر اور میاؤچین کا چین کی معروف ترین نجی ڈی ایم پی بنانے کا عزم

بیجنگ، 8 مئی 2015ء/پی آرنیوزوائر– ورلڈ لیڈنگ میڈیا انوسٹمنٹ کمپنی گروپ ایم کے مکمل ملکیتی ماتحت ادارے مائنڈ شیئر نے چند روز قبل میاؤ چین سسٹمز ڈی ایم پی اور پروگرامیٹک ریزرویشن پلیٹ فارم ریچ میکس کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے نیسلے کے لیے پہلے چینی پروگرامیٹک ریزرویشن پلیٹ فارم کا اجراء کیا۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150508/0861503847a کیونکہ چینی مارکیٹ میں پروگرامیٹک خریداری کا کاروباری تیزی سے بڑھ رہا ہے، اس لیے برانڈ مالکان کو چیلنج درپیش ہے کہ اپنے صارفین اور اہم وسائل کے درمیان توازن کیسے قائم کریں۔ دنیا کے معروف ایف ایم سی جی برانڈ نیسلے نے چین میں خود کو اسی مسئلے سے دوچار پایا۔ اب نیسلے نے مائنڈشیئر اور میاؤچین سسٹمز کے ساتھ قرابت داری قائم کرکے ایک اہم قدم اٹھایا ہے کیونکہ وہ چین میں ایسا پہلا پلیٹ فارم بنا چکے ہیں جو مرکزی دھارے کے وڈیو ناشرین کو محفوظ وسائل کی پروگرامیٹک تجارت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ مائنڈشیئر بیجنگ کے انٹرایکٹر مارکیٹنگ پارٹنر چارلی وینگ کہتے ہیں کہ “نہ صرف ڈی ایم پی نے سینٹرل ڈیٹا  مینجمنٹ میں ہمارے صارفین کی مدد کی؛ اس نے ہدف پر موجود افراد میں ہمارےتشہیری آپریشنز کو بہتر بنایا، اور پروگرامیٹک خریداری کو حقیقت بنانے موثر رہا۔ جیسے جیسے اعلیٰ  معیار کا ڈیٹا آتا رہے گا، ڈی ایم پی اپنے صارفین کے لیے مزید اہم بنتا جائے گا۔” اس وقت پروگرامیٹک خریداری کئی برانڈ مشتہرین کے لیے اجنبی تصور ہے جس میں بہت سارے اس حوالے سے پریشان ہیں کہ پروگرامیٹک خریداری کس طرح اعلیٰ درجے کے وسائل ، برانڈ انڈیکس آپٹمائزیشن اور برانڈ تحفظ ، کو ممکن بناتی ہے۔ پروگرامیٹک ریزرویشن خریداری نمونہ نیسلے، مائنڈشیئر میڈیا اور میاؤچین ڈی ایم پی کے اتحاد نے شروع کیا جو چین کی پروگرامیٹک خریداری میں بلاشبہ ایک نیا اضافہ ہے۔ مستقبل میں میاؤچین تشہیر اور ویب سائٹ ٹریکنگ،اثاثہ جات کے انبار لگانے اور ڈی ایم پی کی صف آرائی کے ذریعے برانڈ مشتہرین کے انٹرپرائز بگ ڈیٹا ایپلی کیشن عمل کو مرحلہ وار بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ دریں اثناء، میاؤچین زیادہ اعلیٰ معیار کی بیرونی ڈیٹا، بگ ڈیٹا صارفی پروفائلز متعارف کروانا جاری رکھے گا اور اسی طرح ہدف پر موجود تشہیری تجربے کو لاگو کرنے کی اور یوں تشہیر کی قدر کو زیادہ سے زیادہ کرے گا۔ چین کے معروف تیسرے-فریق مارکیٹنگ ٹیکنالوجی ادارے کی حیثیت سے میاؤچین ڈی ایم پی نے صنعت میں کئی مرتبہ اول مقام حاصل کیا ہے۔ اس کا اول-فریق ڈی ایم پی مقام ایک موثر ڈیٹا حل بن چکا ہے جو ڈيٹا حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے برہدف تشہیر فراہم کرتا ہے۔ اور اب اپنی مضبوط تکنیکی کارکردگی اور پیشہ ورانہ پروگرامیٹک علم کی مدد سے میاؤچین ڈی ایم پی نے مائنڈشیئر-نیسلے منصوبے کے لیے تکنیکی لائن حاصل کرلی ہے اور یہ چینی پروگرامیٹک خریداری ٹیکنالوجی کے لیے انتہائی مثبت راستہ بن چکا ہے۔ سن فانگ چاؤ، میاؤچین سسٹمز کے نارتھ چائنا آپریشنز کے سربراہ کہتے ہیں کہ: “نیسلے اور مائنڈشیئر شاندار تزویراتی وژن رکھتے ہیں اور آغاز میں ہی وہ ایک بڑی تصویر دیکھنے کے قابل تھے، انہوں نے وسط

مزید پڑھیں