رکی پونٹنگ کے ہاں بیٹے کی پیدائش متوقع

برینڈن میک کولم کا عالی شان گھر مہنگے داموں فروخت

سر وی وین رچرڈز کو ویسٹ انڈیز اے ٹیم کا ٹیکنیکل ڈائرکٹر مقرر

تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا کرپشن کیس میں مجرم قرار

ملائیشیا میں 4روزہ بیس جمپنگ مقابلوں کا آغاز

اسپینش گراں پری :اطالوی اینڈریا ڈووی زوئی سو سرفہرست

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

رکی پونٹنگ کے ہاں بیٹے کی پیدائش متوقع

تسمانیہ:آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کے ہاں تیسرے بچے بیٹے کی آمد متوقع ہے۔ رکی پونٹنگ اور ان کی بیگم ریانا کی اسے پہلے دو بیٹیاں ہیں۔بڑی بیٹی پانچ سالہ ایمی شیرلاٹ پونٹنگ اور دوسری بیٹی دوسالہ میٹیسی ایلی پونٹنگ ہیں جبکہ تیسرے بچہ بیٹا ہوگا۔رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ ہماری دو بیٹیاں ہیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے پاس بیٹا آرہاہے،انھوںنے کہا کہ میں اپنے گھر میں ان کی کرکٹ میں مہارت بڑھانے کے لیے وقت دوں گا۔پونٹنگ نے آسٹریلیا کرکٹ کے بڑے کھلاڑیوں اور کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتاہے۔

مزید پڑھیں

برینڈن میک کولم کا عالی شان گھر مہنگے داموں فروخت

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میک کولم کا والی شان گھر 30کروڈ ڈالر سے زائد میں فروخت ہو گیا۔ برینڈن میک کولم نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع چار بڑے ہال ،چھے باتھ روم،بڑا انٹرٹیننگ ایریا ،فائر پلیس اور جدید سوئمنگ پول پر مشتمل گھر کو بھاری قیمت میں فروخت کردیاجس کی اصل مالیت نہیں بتائی گئی ہے۔ کرائسٹ چرچ کے پراپرٹی ڈیلر الیسن ایٹکن کا کہنا ہے کہ6کمروں پر مشتمل گھر کی مالیت 30کروڈ اور30لاکھ ڈولرہے لیکن میک کولم کا بھر اسے زیا دہ میں فروخت ہوا ہے ۔میک کولم اور ان کی بیوی نے 2011میں 664مربع میٹر پر مشتمل اثاثے 30کروڈ 50لاکھ ڈالر میں خریدا تھا جس وقت عام ریٹ20کروڈ 86لاکھ ڈالر تھی جبکہ اس وقت عام ریٹ30کروڑ 53لاکھ ڈالر ہے۔میک کولم کے گھر کا نیا خریدار بچے جبکہ ایک شیر خوار بچے پر مشتمل خاندان ہے اور وہ اس نئے گھر میں بہت خوش ہیں

مزید پڑھیں

سر وی وین رچرڈز کو ویسٹ انڈیز اے ٹیم کا ٹیکنیکل ڈائرکٹر مقرر

بارباڈوس:ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹ لیجنڈ سر وی وین رچرڈز کو ویسٹ انڈیز اے ٹیم کا ٹیکنیکل ڈائرکٹر مقرر کردیا گیا۔ ویسٹ انڈیز اے ٹیم اگلے ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ کارلوس بریتھویٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ جیروم بلیک ووڈ،شین شلنگفرڈ اور کرک ایڈورڈ شامل ہوں گے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڑ کے اعلامیے کے مطابق سر وی وین رچرڈز کو ویسٹ انڈیز کرکٹ کی ترقی اور تعمیر کے لیے مدد لی گئی ہے اور اے ٹیم کے دورہ سری لنکاکے لیے ٹیکنیکل ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا کرپشن کیس میں مجرم قرار

بنگلور:بنگلور کی عدالت نے تامل ناڈو کی وزیر اعلی جے للیتا کو اٹھارہ سال پرانے کرپشن کیس میں مجرم قرار دے دیا۔ وزیر اعلی جے للیتا پر 66 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں جبکہ ان کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی بھی ملی تھی۔ جے للیتا کے خلاف اٹھارہ سال پہلے کرپشن کے الزام کی تحقیقات شروع کی گئیں۔ انھیں غیر قانونی اثاثے رکھنے پر چھ ماہ سے چھ سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد کرناٹکا میں جے للیتا کی پارٹی کے کارکن مشتعل ہوگئے جبکہ انھیں وزارت اعلیٰ سے مستعفی بھی ہونا پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

ملائیشیا میں 4روزہ بیس جمپنگ مقابلوں کا آغاز

کوالالمپور: ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں 4 روزہ بین لاقوامی بیس جمپنگ مقابلے شروع ہوگئے۔ افتتاحی روز امریکی بیس جمپرز نے برتری ثابت کردی۔ کوالالمپور بیس جمپنگ کے مقابلوں کے افتتاحی روز 19 ممالک سے 111 بیس جمپروں نے حصہ لیا۔ شرکاءنے دنیا کے ساتویں بلند ترین کوالالمپور ٹاور سے چھلانگ لگانے کاعملی مظاہرہ کیا۔ امریکی جمپر مائیلس ڈیشر نے 300 میٹر کی اونچائی سے مہارت کے ساتھ چھلانگ لگائی،ان کے ہم وطن جوناتھن ملر بھی منفرد انداز کے باعث توجہ کا مرکز بنے رہے۔

مزید پڑھیں

اسپینش گراں پری :اطالوی اینڈریا ڈووی زوئی سو سرفہرست

بارسلونا:ا سپینش گراں پری پریکٹس ریس میں اطالوی رائیڈر اینڈریا ڈووی زوئی سو سر فہرست رہے۔اینڈریا ڈووی زوئی سو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ 1 منٹ 48 اعشاریہ دو 8 سیکنڈمیں طےکیا اور ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ میزبان ملک کے مارک ماکوئیز صفر اعشاریہ صفر چار سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ا سپین کے ہی ڈینی پیڈروسا نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

مزید پڑھیں