ماریہ شراپووا نے پیرس انڈور ایونٹ میں کامیبابی کیلئے عزم کا اظہار کردیا

آسٹریلین بگ بیش کرکٹ لیگ کا پہلا سیمی فائنل 4فروری کو ہوگا

چیلسی کے مڈفیلڈر مائیکل ایسن اے سی میلان منتقل ہوگئے

دھونی 8ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے ایک قدم کی دوری پر

کینیڈ ا: پاکستان کی ماریہ طور انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی

جرمن ٹینس کھلاڑی سبائن لیسسکی پتایا اوپن ٹورنامنٹ سے دستبردار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

ماریہ شراپووا نے پیرس انڈور ایونٹ میں کامیبابی کیلئے عزم کا اظہار کردیا

پیرس: روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا نے آسٹریلین اوپن میں اپنی ناقص کارکردگی کو بھول کر پیرس ڈبلیو ٹی اے انڈور ایونٹ میں کامیابی کے لئے نئے عزم کا اظہار کردیا ۔شراپووا آسٹریلین اوپن کے چوتھے راﺅنڈ میں اب سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں تھی ۔ عالمی نمبر تین شراپووا پیرس میں شیڈول ایونٹ میں ٹاپ سیڈ کے طور پر اتریں گی جہان انہوں نے 2012میں فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتاتھا ۔

مزید پڑھیں

آسٹریلین بگ بیش کرکٹ لیگ کا پہلا سیمی فائنل 4فروری کو ہوگا

میلبورن: آسٹریلین بگ بیش لیگ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ۔ اہم مرحلے کا آغاز 4فروری کو ہوگا ۔میلبورن اسٹارز ،ہوبارٹ ہریکنز ،پرتھ اسکارچرز اورسڈنی سکسرز نے آخری چار ٹیموں میں جگہ بنالی ۔پہلے سیمی فائنل میں میلبورن اسٹارز اور ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی جبکہ دوسے مرحلے میں پرتھ اسکارچرکا مقابلہ سڈنی سکسرز کے ساتھ ہوگا ۔ ایونٹ کا فائنل 7فروری کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں

چیلسی کے مڈفیلڈر مائیکل ایسن اے سی میلان منتقل ہوگئے

میلان: چیلسی کے مڈفیلڈر مائیکل ایسن کا اے سی میلان میں ٹرانسفر مکمل ہوگیا ۔مائیکل ایسن کی خدمات اطالوی فٹ بال لیگ سیرا اے میں 17ماہ کے لئے حاصل کی گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ 2005میں چیلسی نے گھانا سے تعلق رکھنے والے 31سالہ کھلاڑی کو 24.4ملین پاﺅنڈ ز کی ریکارڈ قیمت میں حاصل کیا تھا۔

مزید پڑھیں

دھونی 8ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے ایک قدم کی دوری پر

کراچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو اپنے ون ڈے کیریئر میں 8ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے صرف ایک رن درکار ہے ۔توقع ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔دھونی یہ اعزاز حاصل کرنے والے بھارت کے ساتویں کرکٹر بن جائیں گے ۔ دسمبر 2004میں بنگلہ دیشن کے خلا ف ڈیبیو کرنے والے دھونی 242میچوں کی 213اننگز میں 53.32کی اوسط سے اب تک 7999رنز بناچکے ہیں جس میں 9سنچریاں اور 54نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں

کینیڈ ا: پاکستان کی ماریہ طور انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی

کراچی: پاکستان کی ٹاپ ویمن اسکواش کھلاڑی ماریہ طور رواں ماہ کینیڈا میں شیڈول انٹرنیشنل اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے مین راﺅنڈ میں ایکشن میں دکھائی دیں گی ۔ ویمنز اسکواش ایسوسی ایشن کا اہم مرحلہ کینیڈ ا میں آج سے شروع ہورہا ہے ۔ ماریہ طور چھٹی سیڈ انگلینڈ کی وکٹوریہ لسٹ کے خلاف کورٹ میں اتریں گی ۔

مزید پڑھیں

جرمن ٹینس کھلاڑی سبائن لیسسکی پتایا اوپن ٹورنامنٹ سے دستبردار

برلن: جرمن ٹینس کھلاڑی سبائن لیسسکی نے پتایا اوپن ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا ۔ لیسسکی دائیں کندھے کی انجری کا شکار ہوگئی ہیں ۔ گزشتہ سال کی رنرز اپ کھلاڑی کو ٹورنامنٹ کے پہلے راﺅنڈ میں کروشیا کی ڈونا ویکک کے خلاف میچ میں شدید مشکلات پیش آئیں ،جس کے باعث انہوں نے ایونٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ۔

مزید پڑھیں