اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ قتل کے ملزم کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس ایڈیشل پاکستان ایڈووکیٹ جنرل کے پی پر برہم ہو گئے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ پراسیکیوٹر بننے کے اہل ہی نہیں۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ میں قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایڈیشل ایڈووکیٹ جنرل کے پی پر برہم ہو گئے، چیف جسٹس پاکستان نے برہمی کااظہار تفتیشی افسر کے روسٹرم پر آنے پر کیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پولیس اہلکار کو بلایا نہیں تو یہ چھلانگ لگا کر آگے کیوں آ گئے؟کیا یہ کوئی مجسٹریٹ کی عدالت ہے؟وہاں بھی ان کا یہی کنڈکٹ ہوتا ہے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو تو ہم سمجھا رہے ہیں لیکن آپ پولیس اہلکار کی شکایت کرینگے،پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ مقدمے میں ایک ہی گواہ ہے، مناسب ہو گا ٹرائل جلد مکمل کروالیں،عدالت نے مانسہرہ میں قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت واپس لینے پر خارج کردی۔
پی ٹی سی ایل کاماحولیاتی تحفظ کی آگاہی کے لیے ایکو ہائیک اور شجر کاری مہم کا اہتمام
کریبئیئن پریمئر لیگ : وانر پارک اسٹیڈیم فائنل کے لیے منتخب
گیری کرسٹن جنوبی افریقی کر کٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر
فٹ بال چمپیئنز لیگ: ایٹلیٹکو میڈرڈ نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
ٓٓآسٹریلیا کی ٹیم ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے فیورٹ ہے : شین واٹسن
امریکن نیشنل باسکٹ بال : اوکلا ہوما سٹی تھنڈر نے ہیوسٹن راکٹ کو ہرا دیا
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
اشتہار
تازہ ترین
شیخ رشید مبینہ اغوا کیس،راولپنڈی پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار
راولپنڈی (پی پی آئی)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی مبینہ اغوا کیس پر پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید، ان کے بھتیجے شیخ شاکر اور سٹاف رکن شیخ عمران کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی،عدالت نے راولپنڈی پولیس کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور آر پی او راولپنڈی کو 26 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ سی پی او راولپنڈی کا عدالت میں کہنا تھا کہ شیخ رشید کی گرفتاری اسلام آباد سے ہوئی، ہمیں اس کا کوئی علم نہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے پولیس کو علم نہ ہو،عدالت نے کہا کہ لاعلمی رپورٹ ناقص ہے، اسے مسترد کرتے ہیں۔
کراچی سے لاہورجانے والی شالیمار ایکسپریس بند کر نے کا فیصلہ
کراچی(پی پی آئی) پاکستان ریلوے نے کراچی سے لاہورجانے والی شالیمار ایکسپریس بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے لاہور سے کراچی چلنے والی شالیمار ایکسپریس خسارے میں چل رہی تھی، پی پی آئی کے مطابق مطلوبہ آمدن نہ ملنے پر انتظامیہ نے ٹرین کو بند کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ شالیمار ایکسپریس روزانہ کی بنیاد پر 20 لاکھ روپے خسارے میں تھی۔
لال حویلی ڈی سیل کرنے سے متعلق شیخ رشید کی استدعا مسترد،محکمہ اوقاف سے جواب طلب
راولپنڈی(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے شیخ رشید احمد کی لال حویلی فوری ڈی سیل کرنے کی استدعا مسترد کردی اور محکمہ اوقاف سے جواب طلب کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں لال حویلی سیل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس چودھری محمد اقبال نے کی،ہائیکورٹ راولپنڈی نے پٹیشن سماعت کیلئے منظورکرلی،عدالت نے کہاکہ لال حویلی فوری ڈی سیل کی استدعا مسترد کرتے ہیں جواب آنے دیں پھر کارروائی کرتے ہیں، عدالت نے ایڈمنسٹریٹو محکمہ اوقاف، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹو اوقاف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پٹیشن کا شق وار 26ستمبر منگل کو جواب طلب کرلیا،ہائیکورٹ نے چیئرمین وقف متروکہ املاک اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹو کو رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔
تلاش کریں
خبریں

پی ٹی سی ایل کاماحولیاتی تحفظ کی آگاہی کے لیے ایکو ہائیک اور شجر کاری مہم کا اہتمام
کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) نے ماحول کے تحفظ اور حفاظت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مارگلہ کی پہاڑیوں پرایکو ہائیک اور شجر کاری مہم کا اہتمام کیا ۔اس تقریب کا اہتمام کمپنی کی کی کارپوریٹ سوشل ریسپو نسیبلیٹی پو لیسی کے تحت کیا گیا ہے۔ایکوہائیک کے ذریعے اپنے ماحول کو صاف رکھنے اورپاکستان کو درپیش اہم ماحولیاتی مسائل کے بارے میں عوام الناس اور ملازمین میں شعور اجاگر کیا گیا ۔اقراء، فاسٹ اور بحریہ یونیورسٹی سمیت مختلف جامعات کے طلبہ اور فیکلٹی ارکان نے بھی اس سما جی مہم میں حصہ لیا ۔ پی ٹی سی ایل ملازمین اور طلبہ پرمشتمل 230ہائیکرز نے ماحول کو صاف رکھنے کی اس مہم میں حصہ لیا جو ٹریل 3 اور 5پر مارگلہ پہاڑیوں کے دامن سے شر وع ہو ئی اور پیر سوہاوہ کے دلکش مقام پر اختتام پذیر ہوئی ۔ شرکاءنے اپنے ماحول کو صاف اور گندگی سے پاک رکھنے کی ضرورت کے بارے میں عوام الناس میں شعو ر ا جا گر کرنے کے پیش نظر ٹر یکس سے کوڑا کرکٹ بھی اکٹھا کیا ۔ا س موقع پر سی ڈی اے کے تعاون سے شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا گیا ۔ پی ٹی سی ایل کے سی ایچ آر او سید مظہر حسین کی سربراہی میں پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ افسران نے اس مہم میں حصہ لیا اور مارگلا کی پہاڑیوں پر چیڑ کے پودے بھی لگائے ۔پی ٹی سی ایل کے سی ایچ آر او سید مظہر حسین نے اس مو قع پر پی ٹی سی ایل کی سی ایس آر پالیسی کے تحت شروع کی جانے والی مختلف سماجی ذمہ داری کی سرگرمیوں جن میں ضرورت کی گھڑی میں اپنے ساتھی ہم وطنوں کو ریلیف فراہم کرنا ، موبائل میڈیکل کیمپ قائم کرنا ، ہسپتالوں کو آلات اور سپلائیز فراہم کرنا شامل ہیں کے با رے میںآ گا ہ کیا ۔ انھوں نے خاص طور پر انٹرن شپ پروگرام کا ذکر کیا جس کے تحت انجینئرنگ ، بزنس اور فنانس کے شعبوں میں 500گریجویٹس کو ایک سال کیلئے پی ٹی سی ایل کے مختلف اداروں میں غیر معمولی تجربہ حاصل کرنے اور ڈویلپمنٹ کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں ۔ انھوں نے مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ پی ٹی سی ایل ملک کی سماجی اور اقتصادی خدمات میں اپنا کردار ادا کرتارہے ۔ ایکو ہائیک اور شجر کا ری مہم کے اختتام پر ماہرماحولیات ڈاکٹر محمد حنیف نے قدرتی ماحول کی حفاظت کرنے کی ضرورت اور بنی نوع انسان کے اجتماعی فائدے کیلئے اس کا تحفظ کر نے کی ضرورت کی وضاحت کی ۔

کریبئیئن پریمئر لیگ : وانر پارک اسٹیڈیم فائنل کے لیے منتخب
سینٹ کٹس: سینٹ کٹس کے کر کٹ اسٹیڈیم وارنر پارک کو کریبئین پریمئر لیگ کے فائنل کے لیے منتخب کر لیا گیا ۔ 2007کے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے تعمیر کرد ہ اس اسٹیڈیم میں جولائی2014 سے شروع ہونے والی کریبئین لیگ کا سیمی فائنل اور چھے لیگ میچ بھی کھیلے جائیں گے۔ فائنل کے لیے وارنر پارک کا انتخاب اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش کے بعد کیا گیاہے ۔سینٹ کٹس کے وزیر کھیل گلین فلپ کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کو سی پی ایل کے فائنل کے لیے منتخب کیے جانے کی خوشی میں آفیشلز اور آٹھ ہزار افراد جشن منانے کی تیا ری کر رہے ہیں۔

گیری کرسٹن جنوبی افریقی کر کٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر
ڈربن: جنوبی افریقی کر کٹ بورڑ نے سابق کھلاڑی اور کوچ گیری کرسٹن کو آسٹریلیا کے خلا ف بقیہ میچوں میں ٹیم کی مددکے لیے کنسلٹنٹ مقرر کردیا۔گیری کرسٹن مئی 2013میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریوں سے سبک دوش ہونے کے بعد پروٹیز کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ کرسٹن کی کنسلٹنٹ کی تقرری پر ٹی ٹوئنٹی کے کپتان فیف ڈوپلیسی نے خوش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم میں ان کی موجودگی ہمیشہ مثبت رہی ہے، وہ ہماری ٹیم کے بارے میں بہتر جانتے ہیں اور خصو صاً میرے لیے ان کے قیمتی مشورے بہت اہمیت رکھتے ہیں،کیونکہ وہ ہمیں گیم کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ہماری رہنمائی کر تے ہیں۔فیف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کے فارمیٹ میں آسٹریلیا بہت خطرنا ک ٹیم ہے،ان کی اصل طاقت ارون فلنچ اور ڈیوڈ وارنر ہیں جو میچ کے ابتدائی لمحات میں تیز کھیلنے کے ماہر ہیں تاہم ہمارے پا س میچ کے وسط اور اختتام کے لیے بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 1میں سری لنکا ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلا ف نبرد آزما ہو گا۔

فٹ بال چمپیئنز لیگ: ایٹلیٹکو میڈرڈ نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
میڈرڈ: اٹیلیٹکو میڈردڈنے اے سی میلان کو4-1سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ اسٹار کھلاری ڈیاگو کوسٹا کے خوبصورت دو گول کے بدولت اٹلیٹکو میڈرڈ نے اے سی میلان کو باآسانی 4کے مقابلے میں 1گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ سان سیرو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دو صفر کی برتری حاصل کر نے بعد دوسرے ہاف کے ابتدا میں اے سی میلان کے کا کا نے گول کرکے میچ کو سنسی خیز بنا دیا تاہم ایٹلیٹکوکی طرف سے ڈیاگو کے بہترین گول نے میلا ن کو شکست سے دو چار کر دیا ۔

ٓٓآسٹریلیا کی ٹیم ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے فیورٹ ہے : شین واٹسن
ڈربن: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شین واٹسن نے کہاکہ آسٹریلیا بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ ہے ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ واحد ٹرافی ہے جو ابھی تک آسٹریلوی کرکٹ سے روٹھی ہوئی ہے ، آسٹریلیا کو2010کے ورلڈ کپ میں فائنل تک رسائی کے باوجود انگلینڈ کے ہا تھوں شکست کا سامنا کر نا پڑا تھا ۔ شین واٹس اب تک کھیلے گئے چاروں ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں، ا ن کا کہنا ہے کہ موجودہ آسٹریلوی ٹیم گزشتہ ورلڈ کپ میں شرکت کر نے والی تمام ٹیموں سے بہترین ٹیم ہے ، جنوبی افریقاکے خلا ف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران واٹسن کا کہنا تھا کہ ہما رے پاس ایک سے نمبر دس تک تمام کھلاڑی کسی بھی ٹیم کو تہس نہس کر نے کی صلا حیت رکھتے ہیں، اسی طرح ہمارے پاس عمدہ فاسٹ بولرزاور بہترین اسپنرز موجو د ہیں۔ واٹسن کا کہنا تھا کہ موجودہ اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں برصغیر کی کنڈیشن سے جلد ہی ایڈجسٹ کر لے گا ، ان کا کہنا تھاکہ میرے خیال میں جو صلاحیت ہمارے اسکواڈ میں ہے شاید ہی کسی اور ٹیم میں ایسا ہو، ہم کسی بھی جگہ کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس لیے ورلڈ کپ جیتنے کے لیے ہم فیورٹ ہیں۔آسٹریلیا ورلڈ کپ سے پہلے جنوبی افریقا کے خلا ف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مصروف ہے جبکہ ورلڈ کپ میں ان کا پہلا میچ پاکستان کے خلاف23مارچ کو ہو گا۔

امریکن نیشنل باسکٹ بال : اوکلا ہوما سٹی تھنڈر نے ہیوسٹن راکٹ کو ہرا دیا
اوکلاہوما: امریکن نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن میں اوکلاہوما سٹی تھنڈرکی ٹیم نے ہیوسٹن راکٹ کو زبردست مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ امریکا کی ریاست اوکلاہوما میں ہونیوالے باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔ میچ میں میزبان ٹیم اوکلاہوما سٹی تھنڈر اور ہیوسٹن راکٹ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ پہلے اور دوسرے کوارٹرز میں ہیوسٹن راکٹ کے کھلاڑی چھائے رہے ،تاہم تیسرے کوارٹر میں میزبان ٹیم نے کم بیک کیا اور 5 پوائنٹ کی برتری حاصل کی۔ چوتھے کواٹر میں اوکلاہوما سٹی تھنڈر نے 8 پوانٹس کی برتری حاصل کی۔ میزبان ٹیم کو 98 کے مقابلے میں 106 پوائنٹس سے کامیابی حاصل ہوئی۔
