بریڈ فورڈ/کراچی (پی پی آئی)برطانیہ میں اردو کی ترقی اور ترویج کی وجہ سے دنیا بھر میں معروف افسانہ نگار شیخ مقصود الٰہی 89 برس کی عمر میں بریڈ فورڈ میں انتقال کرگئے۔ حکومت پاکستان نے دس برس قبل انہیں اردو ادب کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ حسن کارکردگی دیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق شیخ مقصود الٰہی ا نیشنل بنک سے وابستہ رہے،ان کے 9 افسانوی مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔شیخ مقصود الٰہی کی ادبی سرگرمیوں کے باعث پاکستان میں ان پر پی ایچ ڈی کی گئی جب کہ ان ہی خدمات کے عوض بریڈ فورڈ یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی۔ مرحوم کچھ عرصے سے علیل تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ،تین بیٹیاں، دوبیٹے اور چاہنے والوں کا وسیع حلقہ سوگوار چھوڑا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ جمعہ کو ویسٹ گیٹ جامع مسجد بریڈ فورڈ میں ادا کیگئی جب کہ سیمنٹری روڈ قبرستان میں دفن کیا گیا۔
روی بوپارا ، ڈیرن سمی اور مارلون سیموئلز پر جرمانہ عائد
پیٹر اینڈرسن افغانستان نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ مقرر
پیرس سائیکل ریس: ہالینڈ کے مورینو دوسرے مرحلے میں سر فہرست
ایل پی جی کی قیمتو ں میں پانچ روپے فی کلو گرام اضافہ
شین وارن کی واٹسن کو رائلز کے کپتان بننے پرمبارکباد
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مشکل دفاع کے لیے تیا ر ہیں : ڈیرن سمی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
آڈیو لیکس کیس میں بشریٰ بی بی کوایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل
اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس معاملے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل کردیا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں آڈیو لیکس معاملے میں بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس بابر ستار نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست کے متن میں کہا گیا اس عدالت میں مرکزی کیس پہلے سے زیرسماعت ہے،18ستمبر کو عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی، مرکزی کیس اب 30اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے،کیس زیرالتوا ہونے کے باوجودایف آئی اے نے 19ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جب تک کیس زیرالتوا ہے عدالت ایف اے کے نوٹس کو معطل کرے۔جسٹس بابر ستار نے کہاکہ ایف آئی اے کس چیز کیساتھ وائس میچنگ کرانا چاہتا ہے،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ ہمیں ایس ایس پی نے نوٹس کیا کہ ایف اآئی اے نے وائس میچنگ کرنی ہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل کردیا۔
حریت رہنما عمر فاروق کی نظربندی 4 سال بعد ختم، خطبہ جمعہ دیا،نماز پڑھائی
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرحریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی چار برس بعد نظر بندی ختم کر دی گئی جس کے بعد انہوں نے سرینگر کی جامع مسجد میں جمعے کا خطبہ دیا اور نماز بھی پڑھائی۔50 سالہ حریت رہنما کاسرینگر کی جامع مسجد پہنچنے پرپرتپاک خیرمقدم کیا گیا،گلپاشی کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ جمعے کی صبح ان کے گھر کے اطراف سے پولیس کا محاصرہ ختم کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ میر واعظ عمر فاروق کو 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کے بعد گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔حریت رہنما نے اپنی نظر بندی کے احکامات کو عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔بھارتی عدالت نے 15 ستمبر کو اس حوالے سے انتظامیہ کو جواب داخل کرانے کے لیے چار ہفتوں کی مہلت دی تھی۔
پی پی کبھی گھبرائی ہے نہ گھبرائے گی، نیب مقدمات سے کوئی پریشانی نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ ریاست کے اختیارات استعمال کرنے کا اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس ہے۔ پی پی آئی کے مطابق نیئر بخاری نیکہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے نیب کیسز میں خود کو کوئی ریلیف نہیں دیا،پی پی رہنما پہلے بھی نیب کیسز میں پیش ہوتے رہے ہیں اور اب بھی پیش ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی گھبرائی ہے اور نہ ہی گھبرائے گی،جتنے بھی نیب مقدمات بنے ہیں پیپلز پارٹی کو کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ نیئر بخاری نے انتخابات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 2002 اور 2008 میں بھی بھر پور طریقے سے انتخابی مہم چلائی۔
تلاش کریں
خبریں

روی بوپارا ، ڈیرن سمی اور مارلون سیموئلز پر جرمانہ عائد
(March 11, 2014)
دبئی: انگلینڈ کے روی بوپارا ، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سمی اور مارلون سیموئلز کو آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ برج ٹاون میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ کے دوران جب بارہویں اوور میں روی بوپارا نے رنز بناتے ہوئے مارلون سیموئلز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے جس پر تینوں کھلاڑیوںکے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سمی نے بھی اس گفتگو میں حصہ لیا اور روی بوپارا کو سنائیں جس کے بعد فیلڈ امپائرز (Joel Wilson ) اور ( Peter Nero) نے مداخلت کر کے تینوں کھلاڑیوں کو کھیل پر توجہ دینے کی تنبیہ کی۔ آئی سی سی کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر روی بوپارا پر میچ فیس کا 25 فیصد ، ڈیرن سمی پر 20 فیصد جبکہ مارلون سیموئلز پر 10 فیصد جرمانہ عائد ہوا۔

پیٹر اینڈرسن افغانستان نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ مقرر
(March 11, 2014)
کابل: سابق آسٹریلوی فرسٹ کلاس کر کٹراور پاپوا نیو گنی کے کوچ پیٹر اینڈر سن کو افغا نستان کی پہلی نیشنل کر کٹ اکیڈمی کاکوچ مقررکر لیا گیا۔پیٹر اینڈر سن اس سے قبل پاپوا نیو گنی میں کرکٹ کوچنگ کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ پیٹر اینڈرسن نے آسٹریلیا کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 56میچ کھیلے، اینڈرسن پاپوا نیوگنی میں انڈر 17اورانڈ ر19منز ار وومنز کرکٹ کی قومی ٹیموںکی بہتری کے لیے کام کیا۔افغانستان میں کوچنگ کے لیے تعینا تی کے بعد اینڈرسن کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ افغانستان میں فطری ٹیلنٹ کے حامل کرکٹرز موجود ہیں ، میری بھر پور کوشش ہوگی کہ کھلاڑیوں کو ان کے مقاصد کے حصو ل میںمدد کرسکوںاور بحیثیت نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ کی حیثیت سے کھلاڑیوں کی تکینیک کو سنواروں اوران میں بہتری لے کر آﺅں۔اینڈرسن کو کوچنگ کے دوران دی گئی ذمہ داریوں میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور کھلاڑیوں کی خامیوں پر قابو پانا، اسکول اور انڈر 19ٹیم کے کھلاڑیوں کی مدد کر نا شامل ہے ۔اینڈرسن کی کوچنگ میں پاپوا نیو گنی کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی رینکنگ میں 19سے 16نمبر میں پہنچی ہے اوراگلے چار سالوں کے لیے آئی سی سی ون ڈے اسٹیٹس بھی حاصل کیا ۔افغان کر کٹ بورڑ کے چئیرمین نور محمد مراد نے کہا کہ ہم پیٹر اینڈرسن کو افغان نیشنل کر کٹ کے چیف کو چ کی حیثیت سے استقبال کے لیے بہت خوش ہیں، ہماری کر کٹ کو اینڈر سن کے آسٹریلیا اور عالمی طور پر کوچنگ کے تجر بے سے بہت فائدہ ہوگا۔

پیرس سائیکل ریس: ہالینڈ کے مورینو دوسرے مرحلے میں سر فہرست
(March 11, 2014)
پیرس: نائس پیرس سائیکل ریس میںہالینڈ کے سائیکلسٹ ہاف لینڈ مورینونے دوسرے مرحلے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فرانس میں جاری سائیکل ریس میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریس کا دوسرا مرحلہ دو سو پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا جس میں رائیڈرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ سن تھیٹو ریس میں ڈچ سائیکلسٹ ہاف لینڈ مورینو نے عمدہ کار کردگی کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی،ڈچ رائیڈر نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے تریپن منٹ چھیالیس سیکنڈز میں طے کیا۔ جرمنی کے جان ڈیجن کوبدوسری اور فرانس کے نیسرنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ریس میں مجموعی طور پر زیادہ پوائنٹس کے ساتھ فرانس کے بوہانی نیسرکو برتری حاصل ہے۔

ایل پی جی کی قیمتو ں میں پانچ روپے فی کلو گرام اضافہ
(March 11, 2014)
اسلام آباد: ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی کے صدر عرفان کھوکھر نے اضافہ بلا جواز قرار دیتے ہوئے اوگرا سے قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ چئیرمین آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔ گھریلو سلینڈر ساٹھ جبکہ کمرشل سلنڈر دو سو چالیس روپے مہنگا ہو گیا۔ عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا نوٹفیکشین کے بغیر قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اوگرا نوٹفیکیشن کے بغیر قیمتوں میں اضافہ بلاجواز اور غیر قانونی ہے۔ عرفان کھوکھر نے کہا کہ اوگرا قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرے۔

شین وارن کی واٹسن کو رائلز کے کپتان بننے پرمبارکباد
(March 11, 2014)
نئی دہلی: شین وارن نے اپنے ہم وطن کھلاڑی واٹسن کو آئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلز کے کپتان مقرر ہونے پر مبارک باد دی ۔ شین واٹسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پرانے ساتھی کھلاڑی شین واٹسن راجستھان رائلز کے کپتان بننے پر مبارک با ددی اور دیگر کھلاڑیوں کو بھی اس پر مبارک باد دی۔ شین واٹسن نے آئی پی ایل میں اپنے کیرئر کا شین واٹسن کی کپتانی میں راجستھا ن رائلز سے ہی کیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مشکل دفاع کے لیے تیا ر ہیں : ڈیرن سمی
(March 11, 2014)
برج ٹاﺅن: ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کا دفاع بہت مشکل ضرور ہے لیکن ہم اس کے لیے تیا ر ہیں۔ ویسٹ انڈین کپتان نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل تما م کھلاڑیوںکو نئے سرے سے اپنے کھیل کا آغا ز کر نا ہوگا ، انھوں نے کہا کہ ورلڈ چمپیئن کہلا نا بہت اچھا لگتا ہے لیکن اب یہ ماضی کا حصہ بن چکا ہے ، ہمیں بنگلہ دیش میں نئے سرے سے اپنے کھیل کا آغاز کر نا ہے ، اور ٹیم کے تما م کھلاڑیوں کو سری لنکامیں دی گئی کا رکردگی کو دوبارہ دہرانا ہوگا ۔ ہمیں متحد ہوکر اپنی قوم کے لیے اور ٹرافی کے حصو ل کے لیے کھیلنا ہوگا ۔ اس وقت ہم دفاعی چمپیئن ہیں اور اس کے لیے ہم نے اچھی خاصی تیاری کی ہے۔ ڈیرن سیمی نے کہاکہ ہم اس دفعہ کیرون پولارڑ کی کمی کو سختی سے محسوس کریںگے ،پولارڑہماری ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا تجربہ کار ترین کھلاڑی ہیں،تاہم دیگر کھلاڑیوں نے بھی انٹر نیشنل کرکٹ میں اپنا لو ہا منوایا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیںکہ ہم نے پوری تندہی سے کھیلا تو ایک دفعہ پھرہم ٹی ٹوئنٹی چمپیئن بن جائیں گے ۔2012 ورلڈ کپ میںقسمت نے ویسٹ انڈیز کا بھر پور ساتھ دیا تھا،آسٹریلیا کے خلاف بارش سے متا ثرہ لیگ میچ کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت ویسٹ انڈیز کو فاتح قرار دیا گیا جبکہ آئر لینڈ کے خلاف آخری میچ بھی بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھایوں ویسٹ انڈیز رین ریٹ کی بنیاد پر پری کورٹر فائنل میںپہنچ گئی اور پھرکامیابی کے ساتھ چمپیئن کا تاج اپنے سرسجا یا۔