لاہور)پی پی آئی) صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر مسلم حکمرانوں کا رو یہ قابل افسوس ہے، عالم اسلام کے حکمران مذمتی بیان دینے کی بجائے اسرائیل مظالم کو رکوانے میں عملی طور پر اقدامات کریں، پاکستان کی حکومت اوراو آئی سی اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے کردار ادا کریں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ فلسطین میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں عالمی امن کیلئے خطرہ بن رہی ہیں۔ عالمی طاقتیں اور اقوام متحدہ ہندوستان اور اسرائیل کو انسانیت کے قتل عام سے روکیں، دنیا کے ان دیرینہ حل طلب مسئلوں پر مزید غفلت دنیا کو بد امنی کی جانب دھکیل سکتی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ فلسطین میں یہودیوں نے آگ اور خون کا کھیل شروع کر رکھا ہے۔ہر لمحہ بارود کی بارش برس رہی ہے۔ معصوم بچے اور بے آسرا مائیں امت مسلمہ کو پکار رہی ہیں فلسطین جل رہا ہے اور مسلم حکمران امریکہ کی چاپلوسی میں مصروف ہیں۔ صیہونی فوجیوں نے غزہ میں خوراک، بجلی، پانی کی سپلائی بند کر رکھی ہے۔ ہستے بستے گھر مٹی کے ڈھیروں میں تبدیل ہوتے جا رہے ہیں۔ مگر مسلم ممالک کے حکمران صرف قراردادوں اور بیانات تک محدود ہیں۔انہو ں نے کہاکہ نیو کلیئر کی طاقت رکھنے والے مسلم ممالک تماشہ نہ دیکھیں اسرائیل کی کھلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر کفر کے اس بت کو پاش پاش کردیں۔
میرپورخاص میں روزانہ درجنوں قتل و ڈکیٹی کی وارداتیں ہوتی ہیں: رہنما فنگشنل لیگ
امریکی باسکٹ بال: لاس اینجلس کلپرز دوسرے مرحلے میں
جنوبی افریقا کے گھوڑے نے ہانگ کانگ گھڑ دوڈ جیت لی
ایشین اسنوکر چمپیئن چپ :قومی ٹیم شرکت کے بعد وطن واپس
آسٹریلوی بولنگ کوچ کریگ میک ڈرموٹ کے معاہدے میں توسیع
پاکستان میںرواں سال پولیو کیسز میں سات سو فیصد اضافہ
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
مسلم حکمرانوں نے غزہ کیلئے کوئی فرض ادا نہیں کیا، سراج الحق
لاہور)پی پی آئی)اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ ہمارے مسلمان حکمرانوں نے غزہ کیلئے کوئی فرض ادا نہیں کیا جو ان پر واجب ہے،جب ہم پر تشدد ہورہا تھا اسوقت ترکی کے صدر اسرائیل کیخلاف مظاہرے کی قیادت کررہے تھے، امت مسلمہ کے حکمران کم از کم قاہرہ میں ایک اجلاس کرتے تمام مسلم ممالک کا ایک فوجی اجتماع بھی ہونا چاہیے تھا،اگر مسلمان ممالک کی جانب سے اتحاد کا مظاہرہ ہوتا تو یہ سب کچھ نہ ہوتا۔اسلام آباد میں غزہ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ آج انسانوں کا سمندر امریکا کو پیغام دے رہا ہے،اگر امریکہ اسرائیل کیساتھ کھڑا ہے تو ہم غزہ کے مسلمانوں کیساتھ کھڑے ہیں،غزہ کیلئے لبیک کے نعرے فلسطینی عوام کیلئے حوصلے کا ذریعہ ہیں، ان کاکہناتھا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ نے پاکستان کے حکمران کو کال کی،امریکہ کو خطرہ تھا جیسے جماعت اسلامی امریکہ کے سفارت خانے پر قبضہ کرلے گی،ہمارے جماعت کے کارکنان پر تشدد کرکے امیر جماعت کے سینے پر لاٹھیاں ماری گئی ہیں، حکمران کس کو خوش کرنا چاہتے ہیں کس کو پیغام دینا چاہتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ 19 نومبر کو اگلا ملین مارچ لاہور میں ہوگا،جب تک اسرائیل کی دہشت گردی ختم نہیں ہوتی ہم اپنی تحریک کو جاری رکھیں گے، اسلام آباد کی فضاو¿ں میں غزہ کے شہداکی خوشبو محسوس کررہا ہوں، ہمارے مسلمان حکمرانوں نے غزہ کیلئے کوئی فرض ادا نہیں کیا جو ان پر واجب ہے،جب ہم پر تشدد ہورہا تھا اسوقت ترکی کے صدر اسرائیل کیخلاف مظاہرے کی قیادت کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اقرار کیا ہے فلسطین پر اسرائیل نے قبضہ کیا ہوا ہے،اسرائیل کے محاصرے میں آج تک لاکھوں لوگ شہید ہوچکے ہیں،اسرائیل ہسپتالوں، سکولز، سمیت ہر جگہ بمباری کررہا ہے،میں سوال کرتا ہوں اگر آج کے دور میں حضرت علی رضی اللہ عنہ یا حضرت عمر رضی اللہ ہوتے تو انکا کیا فیصلہ ہوتا؟ وی فیصلہ کرتے کہ غزہ کے شہداکا ساتھ دیا جائے۔امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ حکمرانوں کا کام غزہ کی عوام کا ساتھ دینا ہے انکو اسلحہ پہنچانا ہے، امت مسلمہ کے حکمران کم از کم قاہرہ میں ایک اجلاس کرتے تمام مسلمانوں ممالک کا ایک فوجی اجتماع بھی ہونا چاہیے تھا،اگر مسلمان ممالک کیجانب سے اتحاد کا مظاہرہ ہوتا تو یہ سب کچھ نہ ہوتا، ہمارے حکمران خوف میں مبتلا ہیں بزدل ہیں، خواتین اداکاروں نے فلسطینیوں کا ساتھ دینے کا اعلان کیا مگر ہمارے حکمرانوں کو دم نہیں ہے۔سراج الحق نے کہاکہ حکمران امریکی غلامی یا اللہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں، اگر حکمرانوں نے غزہ کا ساتھ نہ دیا تو ہمارے ہاتھ اور انکے گریبان ہوں گے، ان کا کہناتھا کہ امریکہ نے صدام کو عید کے دن پھانسی دی، کیا حکمران چاہتے ہیں انکا حشر رضا شاہ پہلوی جیسا ہو جائے،یہ سب وہ لوگ تھے جو امریکہ کے اشارے پر چلتے تھے، ہمیں صلاح الدین ایوبی، محمود احمد غزنوی کی ضرورت ہے۔ان کاکہناتھا کہ پاکستان کے کروڑوں نوجوان غزہ جانے کیلئے تیار ہیں، کسی کے جھوٹے پروپیگنڈہ میں مت آنا،سب سے بڑا پروپیگنڈہ ہے کہ امریکہ ناقابل شکست ہے، مجاہدین نے وعدہ کیا ہے کہ وہ فرض نمازوں کی قضا مسجد اقصٰی میں ادا کریں گے۔
لاہور دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار، اے کیو آئی 281 ریکارڈ
لاہور)پی پی آئی) لاہورنے فضائی آلودگی نے دنیا بھر کو پیچھے چھوڑ دیا، صوبائی دارالحکومت 281 ایئر کوالٹی انڈیکس کیساتھ فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا۔عالمی ماحولیاتی رپورٹ کے مطابق چائنا کا شہر بیجنگ 196 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت کا شہر دہلی 181 ایئر کوالٹی انڈکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔رپورٹ میں پشاور، راولپنڈی،ہری پور اور اسلام آباد میں فضائی آلودگی صحت کے لیے مضر قرار دی گئی ہے، پشاور میں 171، راولپنڈی 163،اسلام آباد 162،اور ہری پور کا ایئر کوالٹی 152 ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2022 میں بھی لاہور مجموعی طور پر 173 ایئر کوالٹی انڈکس کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہر تھا۔ ENDS-PPI
پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری ساجد محمود نے پارٹی چھوڑدی
راولپنڈی)پی پی آئی): راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ساجد محمود نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما پی پی 9 سے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 2008ء میں پی ٹی آئی کو جوائن کیا، دو الیکشن لڑے جن میں سے ایک ہارا ایک جیتا، میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں جو ایک دلخراش واقعہ تھا جس نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا، ہر سیاسی جماعت نے اس کی مذمت کی، عدلیہ سے اپیل کرتا ہوں اس معاملے کو جلدی نمٹایا جائے اور جو ملوث ہیں ان کو کڑی سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز سے معافی مانگتا ہوں اور تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، اب کے بعد سے میرا پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے، آئندہ الیکشن آزاد لڑنا ہے یا کسی سیاسی جماعت کو جوائن کرنا ہے، ایک دو ہفتے میں میٹنگ کال کر کے اس کا فیصلہ کریں گے۔چند روز قبل صوبہ پنجاب کے شہر گوجر خان سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری محمد عظیم نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، جنہوں نے 2018ء میں این اے 58 گوجر خان سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ انتخابات میں حصہ لیا تھا، ایک بیان میں چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ عمران خان کی پالیسیوں کا حامی نہیں ہوں اور ان کی اداروں کے خلاف گفتگو اور 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں کی مشاورت سے طے کروں گا۔ادھر پی ٹی آئی رہنماؤں کا استحکام پاکستام پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا ہے، تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عندلیب عباس، سعدیہ سہیل رانا اور سمیرا احمد نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ عندلیب عباس نے اس موقع پر کہا کہ ہم سب نے ماضی کو بھول کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے، ہمیں عام آدمیوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہے، اس وقت پاکستان کے حالات بے بسی کا شکار ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما 9 مئی کے واقعات کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوئے تھے، استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے پارٹی کے سینئر رہنما عون چوہدری، فرخ حبیب اور فواد چوہدری نے ملاقاتیں کیں، پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والے فرخ حبیب کو پارٹی میں اہم عہدہ دئیے جانے کا امکان ہے، ملاقات کے دوران جہانگیر ترین نے فرخ حبیب کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ ENDS-PP
تلاش کریں
خبریں

میرپورخاص میں روزانہ درجنوں قتل و ڈکیٹی کی وارداتیں ہوتی ہیں: رہنما فنگشنل لیگ
میرپورخاص: پاکستان مسلم لیگ فنگشنل کے ضلعی صدر وصوبائی نائب صدر مبارک مہر کا کہنا ہے کہ میرپورخاص میں روزانہ ڈکیتی و قتل کی درجنوں واردات ہورہی ہیں ، شہر کھنڈرات میں تبدیل اور گندے پانی کے جوہڑکا منظر پیش کررہا ہے۔ برداری کی جانب سے مبارک مہر کو راجستھانی پگڑی پہنانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ فنگشنل نے ہمیشہ ملک کی سالمیت اور ترقی کےلئے کام کیا، اور کرتے رہےںگے، انھوں نے کہا کہ موجودہ اتحادی اور حکومتی نمائندوںنے اس شہر کو خود تباہ کیا اور اب اس پر مال کمانے کے ساتھ ساتھ سیاست بھی کررہے ہیں ،اب شہریوں کو ایسے لوگوں سے چھٹکارا حاصل کرکے پیر صاحب پگار ا کا ساتھ دےناہوگا۔اس موقع پر معززین شہر نے پیر صاحب پگار ا سے اپیل کی ہے کہ مبارک مہر ایک باصلاحیت نوجوان ہے اس کو وفاق میں مشیر بنایا جائے۔

امریکی باسکٹ بال: لاس اینجلس کلپرز دوسرے مرحلے میں
لاس اینجلس: امریکی باسکٹ بال میں لاس اینجلس کلیپرز نے گولڈن اسٹیٹ وارئیر کو شکست دے کردوسرے مرحلے میں جگہ پکی کر لی۔اسٹیٹ وارئیرز نے لاس اینجلس کے خلاف شروع میں32-22 کی برتری حاصل کرلی، دوسرے کوارٹر میں کلیپرز 34-32کے فرق سے گیم میں واپس آگئے، تیسرے کوارٹر میں کلیپرز نے32-20سے برتری حاصل کرلی تاہم چوتھے اور آخری کوارٹر میںدونوں ٹیموں نے خوبصورت کھیل کا مظاہر ہ کیا لیکن لاس اینجلس کی ٹیم نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد39-37سے جیت سمیٹی اور ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے این بی پی کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔

جنوبی افریقا کے گھوڑے نے ہانگ کانگ گھڑ دوڈ جیت لی
ہانگ کانگ: ہانگ کانگ میں منعقدیہ گھڑ دوڈجنوبی افریقا کے ہارس آف دی ائر نے جیت لی۔ہانگ کانگ گھڑ دوڈ کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی بیرون ملکی گھوڑے نے ریس جیت لی ہے۔جنبی افریقی گھوڑے ورائٹی کلب کے چھے سالہ گھوڑے نے نئی تاریخ رقم کی، جبکہ یہ دودفعہ جنوبی افریقا ہارس آف دی ائر کا ایوارڑ بھی جیت چکا ہے۔ ریس میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا لیکن جب تین سو میٹرکا فاصلہ رہ گیا تو ورائٹی کلب نے دیگر گھوڑوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب پر بازی لے گیا۔ چھ سالہ گھوڑے ورائٹی کلب نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 34 منٹ اور گیارہ سیکنڈمیں طے کیا،ورائٹی کلب کے جوکی اور ٹرینر ڈی کوک ہیں۔

ایشین اسنوکر چمپیئن چپ :قومی ٹیم شرکت کے بعد وطن واپس
کراچی: بعد قومی اسنوکر ٹیم ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے بعدوطن واپس پہنچ گئی۔فجیرہ میں کھیلی گئی ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹ کوارٹر فائنل سے آگے نہ بڑھ سکے ۔کراچی ایئر پورٹ پر قومی ٹیم کے دو کھلاڑیوں امجد اقبال اور محمد آصف ٹوبہ نے ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پرشدید افسوس کا اظہار کیا ۔ پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ پاکستان اور ایران کے درمیان اسنوکر سیریز منعقد ہوگی۔

آسٹریلوی بولنگ کوچ کریگ میک ڈرموٹ کے معاہدے میں توسیع
سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کریگ میک ڈرموٹ کے معاہدے میں دو سال کی توسیع کردی گئی ۔49سالہ میک ڈرموٹ ایشز سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر کیے گئے تھے جس کے بعد آسٹریلیا نے ایشز سیریز میں 5-0سے اورورلڈ نمبر ون جنوبی افریقہ کو اسی کے ملک میں 2-1سے شکست دی تھی۔ اپنی نئی ذمہ داریوں میں مک ڈرموٹ ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ ون ڈے ٹیم کے بولرز کی بھی کوچنگ کریں گے۔مک ڈرموٹ کا کہنا ہے کہ وہ بولرز کے ساتھ اچھا کمبینشن بنانے کی کوشش کریں گے اوربھارت کے خلاف ہوم سیریزاور ورلڈ کپ میںبولرز کو تعاون فراہم کریں گے۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹیم ایک گروپ کی حیثیت میں کام کررہی ہے ،ہیڈ کوچ ڈیرن لیمن،بیٹنگ کوچ مائیکل ڈی وینوتو اور کپتان مائیکل کلارک اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔

پاکستان میںرواں سال پولیو کیسز میں سات سو فیصد اضافہ
اسلام آباد: دنیا پولیو وائرس کے خاتمے کے قریب پہنچ گئی ہے، لیکن پاکستان میں صورت حال تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔ رواں سال اس وائرس میں سات سو فیصد اضافہ ہوا ہےاور 2014میں59بچے عمر بھر کے لئے معذور ہوچکے ہیں۔ پولیو وائرس کا خاتمہ دنیا بھر کی اولین ترجیح بن چکا ہے، لیکن پاکستان کا شمار دنیا کے ان تین ملکوں میں ہوتا ہے جہاں پولیو وائرس مستقبل کے معماروں کو اپاہج بنارہا ہے۔ اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کے مطابق نائیجیریا اور افغانستان کے بعد پولیو کیسزسب سے زیادہ پاکستان میں رپورٹ ہورہے ہیں۔ رواں سال ان کی تعداد میں سات سو فیصد اضافہ ہوا ہے اوراب تک59 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق فاٹا میں45 ،پشاور میں4، بنوںمیں 6 اور کراچی میں 4 کیسز سامنے ائے ہیں۔ملک میں امن و امان کی خراب صورت حال اور رضا کاروں پر حملوں کو اس موذی وائرس کے پھیلا و کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔