اسلام آباد)پی پی آئی) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے ہائی سکیورٹی زون میں موٹر سائیکل کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ہائی سکیورٹی زون کے حوالے سے نئی حکمت تیار کرتے ہوئے یکم نومبر سے ہائی سکیورٹی میں موٹر سائیکل کے داخلے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نئی حکمت عملی کے تحت موٹرسائیکل اب کنونشن سنٹر میں پارک ہوں گے اور کنونشن سنٹر سے ہائی سکیورٹی زون میں داخلے کے لیے شٹل سروس چلائی جائے گی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پابندی پر عملدر آمد کے لئے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں، یہ فیصلہ ہائی سکیورٹی زون میں ٹریفک کے رش کو قابو میں رکھنے کے لیے کیا گیا ہے، جس کے تحت بری امام آنے اور جانے کے لیے متبادل راستہ استعمال کیا جاسکے گا۔بتایا گیا ہے کہ کیپیٹل پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے، ایس پی سکیورٹی اسلام آباد نے ہائی سکیورٹی زون ناکہ جات پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران و جوانوں کو بریفنگ بھی دی،انہوں نے موجودہ حالات کے پیش نظر الرٹ ڈیوٹی کرنے اورامن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کی۔ علاوہ ازیں اسلام آباد میں ڈرون اڑانے پر بھی 2 روز کیلئے پابندی عائد کر دی گئی ہے، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی زیر صدارت سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی، اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈرون اڑانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس حوالے سے ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کہا کہ کسی بھی تقریب، جلسہ یا کسی تفریحی مقام یا مارگلہ پہاڑیوں پر ڈرون اڑانے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ہائی سکیورٹی زون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیئے گئے۔
بلوچ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کی احتجاجی ریلی ، لاپتہ افراد کی بازیابی کے مطالبات
عامر خان نے امریکی باکسر لوئی کولازد کو شکست دے دی
تین ملکی اسنوکر ٹورنامنٹ آئندہ ماہ کراچی میں ہوگا
ترکی سائیکل ریس : چھٹا مرحلہ برطانوی ایڈم یاٹس نے جیت لیا
اسپین موٹو ریس: مقامی کھلاڑی اسپارگیرو نے تاریخ رقم کر دی
قومی ہاکی ٹریننگ کیمپ کا آج سے اسلام آباد میں آغاز
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگردوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید
ڈیرہ اسماعیل خان)پی پی آئی) سی پیک ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم مسلح دہشتگردوں کا ٹول پلازہ پر دھاوا، فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل شیر عالم شہید ہوگیا، مسلح دہشتگردوں نے ٹول پلازہ عملہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے چار لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ یارک کی حدود ڈیرہ بنوں روڈ پر واقع یارک ٹول پلازہ کے قریب مسلح دہشتگردوں کا پولیس کیمپ پر جدید ہتھیاروں سے رات گئے حملہ کیا۔
پولیس اہلکاروں کی مزاحمت اور حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا، جبکہ علاقہ میں دستی بم دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی، سی پیک یارک ٹول پلازہ کے قریب پولیس کیمپ 15سے 20پولیس اہلکار موجود تھے۔ یارک ٹول پلازہ کے قریب پولیس کیمپ پر شدید فائرنگ کے بعد حملہ اور رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف آر پی کا جوان شیر عالم سکنہ محرابی فائرنگ سے شہید ہو گیا۔دوسری جانب پاک فوج اور ڈیرہ پولیس کے جوانوں کی زبردست جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور دہشت گرد بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،یارک ٹول پلازہ اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
وزیراعظم کا ترکیے کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد(پی پی آئی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ترکیے کے ساتھ خصوصاً اقتصادی شعبے میں کثیرجہتی تذویراتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ترکیے کے 100 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ترک عوام کے نام ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ترکیے کے ساتھ اشیاء کی تجارت کے معاہدے اور تذویراتی اقتصادی فریم ورک پر دستخط سمیت اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ گہری اقتصادی شراکت داری اور مضبوط رابطے آنے والے برسوں میں دوطرفہ تعلقات آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔انوار الحق کاکڑ نے پاکستان اور ترکیے کے درمیان مذہب، ثقافت اور تاریخ پر مبنی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطحی تذویراتی تعاون اور تذویراتی اقتصادی فریم ورک سمیت ادارہ جاتی طریقہ کارکے تحت دفاع، صحت، تعلیم، زراعت، سیاحت، ثقافت اوراقتصادی شعبوں میں پاکستان اور ترکیے کے درمیان تعلقات کے فروغ پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے گزشتہ ایک سو سال کے دوران خصوصاًصدر رجب طیب اردگان کی متحرک قیادت میں ترکیے کی شاندار ترقی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام جمہوریہ ترکیہ کی دوسری صدی کے آغاز پر ترکیہ کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا گو ہیں، خدا کرے کہ دونوں اقوام کے مابین یہ محبت و احترام کا منفرد رشتہ ہمیشہ ایسے ہی قائم رہے۔
صدرکا پاک فوج کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلیفون پراظہارِ تعزیت
سلام آباد)پی پی آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فوج کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔صدر مملکت نے 16 اور 18 اکتوبر کو شمالی اور جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے اہل خانہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے سپاہی عبد الحمید، لانس نائیک تبسم الحق اور سپاہی نعیم اختر کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے لانس نائیک وارث خان اور سپاہی ساجد عظیم کے ورثاء کے ساتھ بھی ٹیلی فونک گفتگو میں خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے شہداء کی وطن کیلئے خدمات، جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے سلام پیش کیا، انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی اور شہداء کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
تلاش کریں
خبریں

بلوچ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کی احتجاجی ریلی ، لاپتہ افراد کی بازیابی کے مطالبات
کراچی: لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بلوچ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آزاد گروپ نے لیاری سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ،ریلی میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی ،شرکا ءنے ہاتھ میں پلے گارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لا پتہ افراد کی بازیابی کے مطالبات درج تھے ،شرکا ءنے مطالبہ کیا کہ بلوچ سٹوڈنٹ آرگنائریشن کے مرکزی چیئر مین ذاہد بلوچ کو فور ی رہا کہا جائے۔

عامر خان نے امریکی باکسر لوئی کولازد کو شکست دے دی
ساﺅتھ افریکا: ساﺅتھ افریکا کے سلیکٹرانڈریوسن نے کہا ہے کہ جیک کیلس جولائی میںکھیلے جانے والے سری لنکا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ جیک کیلس نے پچھلے برس ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائیرمنٹ لی تھی تاہم 2015کے ورلڈ کپ تک اپنی ٹیم کے لیے ون ڈے انٹرنیشنل کھلیں گے ،کیلس فروری 2012اور نومبر2013میں ٹیم سے دور رہے پر پاکستان اور بھارت کے خلاف ہوم سریز کے لیے ٹیم کا حصہ ہوں گے ،

تین ملکی اسنوکر ٹورنامنٹ آئندہ ماہ کراچی میں ہوگا
کراچی: تین ملکی اسنوکرٹورنامنٹ آئندہ ماہ کراچی میں منعقدہوگا۔ پاکستان ، ایران اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کراچی آئیں گی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کے صدرعالم گیرشیخ کا کہنا ہے کہ تین ملکی ٹورنامنٹ کے انتظامات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ایران نے ایونٹ میں حصہ لینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جبکہ تھائی لینڈ کو بھی شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ عالم گیر شیخ نے بتایا کہ آئندہ سال ایشیئن اسنوکر چیمپیئن شپ ملائشیا میں کرائی جائے گی۔ اس بات کا فیصلہ ایشیئن بلیئرڈ اینڈ اسنوکر کنفیڈریشن کے اجلاس میں کیا گیا جس میں ایشیا کے 32 ممالک کے ارکان نے شرکت کی جس میں عالم گیر شیخ کو کنفیڈریشن کانائب صدر بھی منتخب کیا گیا۔

ترکی سائیکل ریس : چھٹا مرحلہ برطانوی ایڈم یاٹس نے جیت لیا
انقرہ: ٹور آف ترکی سائیکلنگ کا182کلومیٹر پر مشتمل چھٹا مرحلہ برطانوی سائیکلسٹ ایڈم یاٹس نے جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی انھوں نے ریس میں مجموعی برتری بھی حاصل کرلی۔182کلومیٹر ریس کے چھٹے مرحلے میں گرین ایج ٹیم کے اکیس سالہ برطانوی سائیکلسٹ ایڈم یاٹس نے مقررہ فاصلہ4 گھنٹے، 11 منٹ اور46سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی،دو سیکنڈ کے فرق سے اٹلی کے ڈیوڈے فورمولو دوسرے نمبر پر آگئے، اٹلی ہی کے ڈیوڈے ربیلین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ روئن تارامے سات سیکنڈ کے فرق سے چوتھی اور کروشیا کے کرائسجن ڈیورسیک پانچویں نمبر پر آگئے۔ایڈم یاٹس نے تارامے پرمحض ایک سیکنڈ کی برتری سے ریس کے اختتام سے دو روز قبل مجموعی برتری بھی حاصل کرلی۔ ایڈم یاٹسچوبیس گھنٹے،46منٹ اور57 سیکنڈ ٹائم کے ساتھ مجموعی برتری میں پہلے نمبر، روئن تارامے ایک اعشاریہ صفر تین سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر، فرانس کے رومین ہارڈی 39سیکنڈکے فرق سے تیسرے نمبر موجود ہیں۔

اسپین موٹو ریس: مقامی کھلاڑی اسپارگیرو نے تاریخ رقم کر دی
میڈرڈ: اسپین موٹوجی پی پری سیزن کی چوتھی پری گراںریس میں مقامی رائیڈڑ الیکس اسپارگیرو نے تیز ترین رائیڈر کا ریکارڑ توڑدیا۔دوہزارچودہ موٹوجی پی سیزن کی پہلی تینوں ریسیں اکیس سالہ ہنڈا رائیڈر اور دفاعی چیمپئن مارک مرکوئز نے جیتی ہیں۔ مارک مرکوئزاسپینش گراں پری کے ساتھ کیریئر گراں پری کی سنچری مکمل کرلیں گے۔گراں پری ریس میں ان کے ہم وطن رائیڈراسپارگیروایک منٹ 39 اعشاریہ3 پانچ سات سیکنڈکے فرق سے تیز ترین ثابت ہوئے۔ مارک مرکوئز اعشاریہ دوسیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے،ڈکوٹی رائیڈر اٹلی کے ایندریا ڈوویزیسو تیسرے نمبر اور چوتھی پوزیشن سات مرتبہ کے چیمپئن اٹلی کے ویلنٹینو روسو نے حاصل کی۔

قومی ہاکی ٹریننگ کیمپ کا آج سے اسلام آباد میں آغاز
اسلام آباد: ایشین گیمزکی تیاریوں کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے (اتوار)سے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ایک ماہ پر مشتمل تربیتی کیمپ کے لئے منتخب کھلاڑی دوپہر تک چیف کوچ شہنازشیخ کو رپورٹ کریں گے۔ رات کو کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کا ن اجلاس ہوگا،جس کے بعد خصوصی عشائیہ دیا جائے گا۔ کیمپ کا باقاعدہ آغاز پیر سے دو سیشنز میں ہوگا۔ پہلے روز کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے جائیں گے، ٹیم انتظامیہ نے کیمپ میں پلیئرز کا ہر ہفتے فٹنس ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کھلاڑیوں کی فٹنس کے علاوہ مسنگ کی خامی پرقابوپانے کی کوشش کی جائے گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک بھر میں اوپن ٹرائلز کے بعد ایشین گیمز کے لئے37کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔ ان میں گول کیپرز عمران شاہ، عمران بٹ، مظہر عباس، عدنان شکور اور محمد اقبال، محمد عمران، محمد خالد، عباس علی، عبدالستار، زاہد اللہ اور اسد عزیز، ہاف بیک رضوان جونیئر، محمد توثیق، راشد محمود، فرید احمد، تصورعباس، عثمان حنیف، محمد شعیب اور ایم بلال اور فارورڈز ولیدحمید ، حماد، علی حسین، شفقت رسول، حسیم خان، علی شان، عمر بھٹہ، رضوان سینئر، محمد دلبر، اسفند سینئر، لیاقت رسول، شاہ جی، اصفر، شہباز احمد، شکیل عباسی، ذیشان اکرم، ارسلان قادر، خرم شہزاد شامل ہیں۔
