لاہور)پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ میں نے زندگی میں 10 بار فلسطین کا دورہ کیا اور وہاں اپنی آنکھوں سے ظلم وبربریت دیکھی۔لاہور میں فلسطین ریلی کے شرکا سے خطاب میں رہنما مسلم لیگ ق چودھری محمد سرور نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، 1948ء سے لے کر آج تک اسرائیل فلسطین کے علاقوں پر قابض ہے، فلسطینی صرف اپنا 22 فیصد علاقہ مانگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہیومن رائٹس کو اسرائیل کسی خاطر میں نہیں لاتا، جو ظلم اسرائیل کر رہا ہے وہ کوئی اور ملک کرتا تو معاملہ کچھ اور ہوتا، میں خاموش رہنے پر انٹرنیشنل کمیونٹی کی مذمت کرتا ہوں، غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔چودھری محمد سرور نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات نہیں، غزہ کے لوگ ایک جیل میں رہ رہے ہیں، یہ پوری دنیا کے مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کریں۔
پاکستان اوپن ٹینس: عقیل خان اور سارہ منصور نے ٹائٹلز جیت لئے
سائیٹ ایریا میں فائرنگ،اسکول پرنسپل جاں بحق، بیٹازخمی
محسن خان بھی ہیڈ کوچ کے امیدواروں کی دوڑ میں شامل
احمد شہزاد کی دھواں دھار بیٹنگ پر لبنانی حسینا بھی لٹو
حکومت اور طالبان امن مذاکرات میں فوج اسٹیک ہولڈر ہیں، 5مئی سے امن مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے: رکن طالبان مذاکراتی کمیٹی مولانا یو سف شاہ
پی سی بی ریجنل ڈسٹرکٹ انڈر19ٹورنامنٹ میرپو خاص کی 1رن سے کامیابی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں کمی،پاکستانیوں نے پھر سے امیدیں باندھ لیں
کراچی)پی پی آئی) معاشی اعشاریوں سے پریشان پاکستانی عوام کو ہر 15 دن بعد پیٹرول کی قیمت میں تبدیلی ایک معاشی بم کی صورت میں جیلنے پڑتی ہے، کیونکہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے ہر چیز کی قیمت کو پڑ لگ جاتے ہیں،لیکن اس بار پاکستانی عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیتمں میں کمی کی امید حکومت سے وابستہ کر رکھی ہے۔ اس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی بتائی جا رہی ہے،غیر ملکی میڈیاکے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں فی بیرل 5 ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے باعث یکم نومبر سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ آئندہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 سے 16 روپے کی فی لیٹر کمی متوقع ہے،ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل بھی یکم نومبر سے سستا ہو گا اور اس حوالے سے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا ہے،ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی حتمی سمری 31 اکتوبر کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی۔ سمری وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ ردو بدل کرکے وزیراعظم کو بھیجیں گے جس کے بعد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ حتمی قیمتوں کا فیصلہ کریں گے،واضح رہے رہے کہ 16 اکتوبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 40 روپے کی کمی کی گئی تھی جبکہ ڈیزل بھی 15 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔
شہبازشریف کی ترکیہ کے عوام کو جمہوریہ کے 100 سال مکمل ہونے پر مبارکباد
لاہور(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے عوام کو جمہوریہ کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔سابق وزیراعظم شہبازشریف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے بھائی رجب طیب اردگان اور ترکیہ عوام کو جمہوریہ کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم مختلف شعبوں میں ترکیہ کی بھرپور کامیابیوں اور ترقی کی خوشیاں منا رہے ہیں، ہم نے دیکھا کہ ان 100 برس کے دوران ترکیہ کے ہمارے بھائی، بہنیں کئی آزمائشوں اور امتحانوں سے گزرے، بڑے بڑے بحران انہیں آگے بڑھنے سے روک نہیں سکے اور اُن کے پختہ عزم نے مشکلات کو مواقع میں بدل دیا۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر شدید اضطرابی ماحول میں بالخصوص جمہوری وخوش حال ترکیہ خطے اور اسلامی دنیا کے استحکام کا اہم سبب ہے، مشترک تاریخ وعقیدے پر مبنی ہمارا بھائی چارہ واضح کرتا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ ایک قوم ہیں جو دو ریاستوں میں آباد ہیں۔انہوں نے کہا کہ جدید ترکیہ کے بانی کمال اتا ترک سے لے کر صدر رجب طیب اردگان تک ترقی کے لئے ”خون، پسینہ اور اشک“ بہانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، آنے والے 100 سال پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بھائی چارے، دوستی اور شراکت داری کی عظیم مثال بنیں گے۔۔
عالمی برادری اسرائیل پرجنگ بندی کیلئے دباؤ ڈالے: نگران وزیرخارجہ
اسلام آباد)پی پی آئی) نگران وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ٹویٹ میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری جاری رکھتے ہوئے بجلی، تمام مواصلاتی رابطے کاٹ دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس اندھیرے میں ہمیں معصوم فلسطینیوں کی حالت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر فضائی اور زمینی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور ان شہید ہونے والوں میں آدھی تعداد بچوں کی ہے۔ اسرائیلی فوج کے حملوں میں 22 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جبکہ 940 بچوں سمیت 1650 فلسطینی لاپتہ ہیں۔جمعے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر فوری عمل درآمد کے لیے اردن کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ طور پر قبول کیا گیا تھا۔
تلاش کریں
خبریں

پاکستان اوپن ٹینس: عقیل خان اور سارہ منصور نے ٹائٹلز جیت لئے
لاہور: پاکستان اوپن ٹینس چیمپیئن شپ میں عقیل خان نے مینز اور سارہ منصور نے ویمنز ٹائٹل جیت لئے۔ باغ جناح لاہور میںکھیلی جانے والی پانچ روزہ چیمپیئن شپ کے مینز سنگل کے فائنل میں عقیل خان نے اپنے چھوٹے بھائی یاسر خان کو 6-1اور7-5 سے شکست دی جبکہ ویمنزفائنل میں سارہ منصور نے ردا خالد کو7-6اور6-2سے زیر کیا۔انڈر18 میں سید نوفل کلیم،انڈر14میں برکت اللہ اور انڈر12میں صہیب خان فاتح رہے۔ منتظمین نے شدید گرمی کے باوجود چیمپیئن شپ میں کھلاڑیوں کی شرکت کو سراہا اورامید ظاہر کی کہ ایسے ایونٹس کے انعقاد سے ہی نوجوان کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ اختتامی تقریب میں فاتح اور رنرز اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے

سائیٹ ایریا میں فائرنگ،اسکول پرنسپل جاں بحق، بیٹازخمی
کراچی: کراچی کے سائیٹ ایریا میں فائرنگ سے اسکول پرنسپل جاں بحق اور ان کا بیٹا زخمی ہوگیا۔مسلح افراد نے اسلامیہ پبلک اسکول میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے اسکول پرنسپل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوگیا۔واقعے کے بعد پولیس نے مسلح افراد کا تعاقب کیا اور مقابلے کے دوران ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

محسن خان بھی ہیڈ کوچ کے امیدواروں کی دوڑ میں شامل
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ محسن حسن خان بھی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے امیدواروں کی دوڑ میں شامل ہوگئے ۔محسن خان کی درخواست پی سی بی کو موصول ہوگئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ محسن حسن اس سے قبل بھی پاکستانی ٹیم کے کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں،ان کی کوچنگ میں قومی ٹیم نے فروری2012میں اس وقت کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم انگلینڈ کو وائٹ واش کیا تھا۔واضح رہے کہ محسن خان کے بارے میں یہ بات اس وقت سامنے آئی ہے جب چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی ،وقار یونس کو ہیڈ کوچ بنانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ محسن خان 48ٹیسٹ اور75ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کوچنگ اسٹاف کے ناموں کاباضابطہ اعلان 6مئی کو کرے گا۔

احمد شہزاد کی دھواں دھار بیٹنگ پر لبنانی حسینا بھی لٹو
لاہور: قومی کر کٹ ٹیم کے اسٹار اوپنر احمد شہزاد کی دلکش بیٹنگ نے لبنانی حسینانیتھالی فراج کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں نیتھالی فراج نے احمد شہزادکو مخاطب کر تے ہوئے یہ کہا ہے کہ “آپ کو بیٹنگ کرتے دیکھنا مجھے اچھا لگتا ہے، میں آپ کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوں “۔نیتھالی فراج2010 کی حسینائے لبنان، 2011میں مِس ارتھ اور 2012 میں مِس ایشیا پیسفک ورلڈ اسٹار اور مس گلوب کا ٹائٹل جیت کر ایوارڈز کی ہیٹ ٹرک مکمل کر چکی ہیں۔احمد شہزاد نے نیتھالی فراج کی بال پرزواردار اسٹروک کھیلتے ہوئے جواب دیا کہ “شکریہ مجھے بھی آپ کا کام بہت پسند ہے اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا”۔ حال ہی میں قومی اوپنرنے روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا کے مداح ہونے کا اعتراف کیا تھا ۔

حکومت اور طالبان امن مذاکرات میں فوج اسٹیک ہولڈر ہیں، 5مئی سے امن مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے: رکن طالبان مذاکراتی کمیٹی مولانا یو سف شاہ
میرپورخاص: طالبان مزاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا سید یوسف شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان امن مذاکرات میں فوج اور طالبان اسٹک ہولڈر ہیں ،فوج کو فرنٹ لائن میں ہونا چاہیے ،امریکا،بھارت اور کرزئی حکومت طالبان اور حکومت کے درمیان امن مذاکرات کو ناکام بنانے کے لیے ملک میں بم دھماکے کر کے ملک کو غیر مستحکم کر رہے ہیں،5 مئی سے امن مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو رہا ہے ،جگہ کا تعین ہو گیا ہے اور اس سلسلے میں وزیر دفاع اور تمام سیکریٹریز کو اطلاع دی گئی ہے ،ہماری یہ کوشش ہے کہ دونوں قریقین کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات کامیاب ہوں۔ جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنماءاور طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا سید یوسف شاہ نے میرپورخاص میں مولانا عزیز الرحمن کی رہائشگاہ پر صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے حالات انتہائی تشویشناک ہیں ،ملک کو چاروں طرف سے ملک دشمن قوتوں نے گھیرا ہوا ہے اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی شازشوں میں مصروف ہیں ،اس وقت حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے اورکچھ لوگ آپریشن کا مطالبہ کر رہے ہیں ،جو غلط ہے کیونکہ جنگ اور آپریشن کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے ،بندوق اور طاقت کے ذریعے یہ معاملہ حل نہیں ہو گا ،حل ہے تو صرف کامیاب مذاکرات، اس کے لیے دونوں فریقین کو مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہونا پڑے گا،یہ کوئی دو افراد کا معاملہ نہیں 12 سالوں سے پھیلا ہوا گند ہے ،جس سے دونوں جانب بڑا نقصان ہوا ہے اور اس آگ کو روکنا اور امن وامان کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے ،انھوں نے کہا یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے ،اس کے باوجود ہندوستان ،امریکہ اور کرزئی حکومت امن مذاکرات کو ناکام بنانے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں ،فوج اور نواز شریف پر دباﺅ ڈالا جا رہا ہے ،ملک میں بم دھماکے کرائے جارہے ہیںاور امن مذاکرات کو سبو تاژاور ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے سازشیں کی جارہی ہیں ،ہم نے یہ واضح کر دیا ہے کہ دونوں فریقین امن مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہو جائیں،ملک کے عوام مذاکرات کی کامیابی کا شدت سے انتظار کررہے ہیں ،انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام حقائق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے دوران ان کے سامنے رکھے ،کیونکہ فوج اور طالبان امن مذاکرات کے اسٹیک ہولڈر ہیں ،اور فوج کو فرنٹ لائن میں آنا چاہیے ،انھوں نے کہا کہ حکومت نے خیر سگالی کے طور پر جو 19 قیدی رہا کئے ہیں ،ان کا طالبان سے کوئی تعلق نہیں ہے ،رہا ہونے والے قیدی جرائم پیشہ لوگ ہیں جن کی روزانہ گرفتاری اور رہائی ہوتی رہتی ہے اور جو طالبان نے غیر عسکری قیدیوں کی فہرست حکومت کو دی ہے اس میں سے ایک بھی قیدی رہا نہیں ہوا ہے ، انھوں نے کہا کہ ہم تو یہ بھی چاہتے ہیں کہ تمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں بھی ہمارے ساتھ مل کر ملک میں امن وامان کے قیام میں

پی سی بی ریجنل ڈسٹرکٹ انڈر19ٹورنامنٹ میرپو خاص کی 1رن سے کامیابی
میرپور خاص: پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں میرپورخاص کی ٹیم نے شہید بینظیر آباد کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرادیا ۔ میونسپل اسپورٹس کمپلیکس میرپورخاص میں کھیلے جانے والے میچ میں میرپورخاص کی ٹیم نے پہلی اننگ میں 267رنز اسکور کئے محمد مزمل نے کھانے کے وقفے سے قبل ہی انفرادی 154رنز اسکور کرکے کھانے کے وقفے سے قبل بڑی اننگ کھیلنے والوں میں اپنا نام درج کرایا وہ 160رنز بناسکے۔جواب میں شہید بینظیر آباد کی ٹیم نے پہلی اننگ میں 220رنز بنائے کپتان زین العابدین نے 100رنز کی اننگ کھیلی ، میرپورخاص کے سمیع اللہ ،محمد مزمل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں ۔دوسری اننگ میں میرپورخاص کی ٹیم نے 144بناکر شہید بینظیر آباد کوجیت کے لئے 192رنز کا ہدف دیا، سمیع اللہ نے 60رنز بنائے، شہید بینظیر آباد کے شاہزیب شیخ نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں شہید بینظیر آباد کی ٹیم میچ کے آخری اوور کی چوتھی گیند پر 190رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی زین العابدین 60کے اسکور پر ناقابل شکست رہے ،میرپورخاص کے شیر خان نے پانچ اور سمیع اللہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میںامپائرنگ کے فرائض عبد القیوم اور نذیر بٹ نے انجام دیے جبکہ آفیشل اسکورر عاطف بلوچ تھے۔