لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء راجہ ریاض نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات ہورہے ہیں الیکشن جنوری میں نہیں ہوں گے،الیکشن فروری کے درمیان میں ہوں گے کوئی تاخیر نہیں ہورہی، فروری میں الیکشن کیلئے مولانا فضل الرحمان بھی مان جائیں گے،پیپلزپارٹی سندھ میں نگران حکومت کے مزے لوٹ رہی جبکہ اسمارٹ گیم کھیل کر تاثر دے رہی کہ وہ اپوزیشن ہے۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی 16ماہ کی حکومت سے خود کو الگ کرنے کی کوشش کررہی ہے، مردم شماری پر دستخط کا واضح مطلب تھا کہ حلقہ بندیاں ہوں گی، پیپلزپارٹی عوام میں تاثر دے رہی کہ وہ فوری الیکشن چاہتی ہے، پیپلزپارٹی نے بھی مردم شماری پر دستخط کئے الیکشن میں تاخیر تو ہونی تھی، پیپلزپارٹی عوام میں کچھ تاثر دے رہی درپردہ کچھ اور بات ہے، پیپلزپارٹی سندھ میں نگران حکومت کے پورے مزے لوٹ رہی ہے، پیپلزپارٹی اسمارٹ گیم کھیل کر تاثر دے رہی کہ وہ اپوزیشن ہے، حلقہ بندیوں پر اعتراضات ہورہے ہیں الیکشن جنوری میں نہیں ہوں گے، فروری کے درمیان میں الیکشن ہونے ہیں تاخیر نہیں ہورہی، فروری میں الیکشن کیلئے مولانا فضل الرحمان بھی مان جائیں گے، 15فروری کے آس پاس الیکشن ہوجائیں گے۔نوازشریف بھی آرہے ہیں زیادہ واضح ہوگیا کہ الیکشن ہونے ہیں۔پاکستان کے عوام جس طرح مشکل کی زندگی گزار رہے ہیں،جس طرح عوام پر مہنگائی، بچوں کی تعلیم کا بوجھ ہے، ہمیں عوام کی مشکلات کو کم کرنا چاہیئے، عوام کو امید ہے نوازشریف ہی انہیں مسائل سے نکال سکتے ہیں،ماضی کو نہیں بلکہ معیشت کی کی بہتری کی طرف دیکھیں گے، شہبازشریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا، اگر ڈیفالٹ ہوتا تو آج ملک میں 500روپے لیٹر تیل ہوتا، عمران خان معاشی داخلی اور خارجہ سطح پر بیڑہ غرق کرکے گئے تھے۔
انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ : مانچسٹریونائیٹڈ نے شرکت کی تصدیق کردی
بگ تھری منصوبہ اگر فائدہ مند ہے تو پاکستان حمایت کرے:راشد لطیف
زمبابوین ڈومیسٹک کرکٹ لیگ کا آغاز 10فروری سے ہوگا
کریگ سیمنز نے کرس گیل کے چھکوں کاریکارڈ برابر کردیا
آئی پی ایل : کنگز الیون پنجاب کی کیون پیٹرسن کو خریدنے میں دلچسپی
دبئی انٹرنیشنل سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ مارسیل کیٹل نے جیت لیا
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
شہبازشریف اور آصف علی زرداری کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
لاہور(پی پی آ ئی) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملے مسجد اقصیٰ اور مقدس مقامات پر اسرائیلی کارروائیوں کا ردعمل ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے اسرائیل کے غیر قانونی قبضے، یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں پر مظالم کا خاتمہ ضروری ہے، اسرائیل فلسطینیوں کو حق خود ارادیت سے محروم کر رہا ہے، معصوم فلسطینیوں پر ظلم بند ہونا چاہیے، مسئلہ فلسطین کو فوری حل کرنا ہوگا۔علاوہ ازیں پی پی پی قیادت نے بھی فلسطینی عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ طویل عرصے سے فلسطینی عوام مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی منصف فلسطینی عوام کی حمایت میں آواز بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی ہمدردیاں اور دعائیں فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔
بالاکوٹ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس
ابالاکوٹ(پی پی آ ئی) بالاکوٹ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ذرائع کے مطابق زلزلے سے درودیوار ہل گئے جس سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔دوسری جانب 8 اکتوبر کے قیامت خیز زلزلہ کی 18ویں برسی آج منائی جائے گی، 8 اکتوبر 2005ء کے قیامت خیز زلزلہ سے مظفرآباد، باغ راولا کوٹ، نیلم اور جہلم ویلی میں تباہی آئی تھی۔8 اکتوبر 2005ء کا زلزلہ 7.6 ریکٹر سکیل کی شدت کا تھا جس سے 46 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے، 33 ہزار افراد زخمی ہوئے اور 3 لاکھ نجی املاک تباہ ہوئیں۔
صدر مملکت کا فلسطین اور اسرائیل میں بڑھتے تشدد پر اظہار تشویش
اسلام آباد(پی پی آ ئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مجھے فلسطین اور اسرائیل میں بڑھتے تشدد پر سخت تشویش ہے۔اپنے ایک بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مزید خونریزی اور انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے، صورتحال فوری جنگ بندی کا تقاضا کرتی ہے کیونکہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تشدد اور تصادم سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری پر زور دیتا ہوں کہ وہ فریقین کو لڑائی مزید بڑھانے سے روکنے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرے اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق دیرینہ تنازعہ کے پرامن حل کیلئے کام کرے۔
تلاش کریں
خبریں

انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ : مانچسٹریونائیٹڈ نے شرکت کی تصدیق کردی
لندن: انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے لئے اپنے دورہ امریکا کی تصدیق کردی ۔ میگا ایونٹ میں دنیا کی آٹھ ٹاپ ڈومیسٹک ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں انگلینڈ کی مانچسٹر سٹی اور لیور پول بھی شامل ہیں جبکہ اسپین اور اٹلی کی ریال میڈرڈ ،انٹرمیلان اور اے سی میلان بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی ۔ ایونٹ میں شریک آٹھوں ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

بگ تھری منصوبہ اگر فائدہ مند ہے تو پاکستان حمایت کرے:راشد لطیف
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ بگ تھری منصوبہ اگر فائدہ مند ہے تو پاکستان حمایت کرے۔ اگر منصوبہ سود مند نہیں توپاکستان سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ مل کر آئی سی سی ایونٹ کا بائیکاٹ کردے۔ ایک انٹرویو کے دوران راشد لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بگ تھری مسودے پراسی صورت میں دستخط کرنے چاہئیں جب یہ منصوبہ پاکستانی کرکٹ کے لیے فائدہ مند ہو۔ اگر منصوبہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے توسری لنکا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ مشاورت کے بعد آئی سی سی کے تمام ایونٹس سے بائیکاٹ کر دینا چاہیے۔ راشد لطیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم دنیا کی ایک اہم ترین ٹیم ہے جس کا بگ تھری کوبھی بخوبی اندازہ ہے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سری نواسن کی پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی پیشکش پروہ یقین نہیں رکھتے کیونکہ دونوں ملکوں کے کرکٹ روابط کی بحالی بورڈز کے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں ہے۔

زمبابوین ڈومیسٹک کرکٹ لیگ کا آغاز 10فروری سے ہوگا
ہرارے: زمبابوین ڈومیسٹک کرکٹ لیگ کا آغاز 10فروری سے ہوگا ۔زمبابوین کرکٹرز نے معاوضوں کی ادائیگی کے تنازعے پر دو ماہ سے ہڑتال کی ہوئی تھی ۔ بورڈ نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ایونٹ کے افتتاحی روز تنخواہوں سمیت تمام واجبات ادا کردیے جائیں گے ۔

کریگ سیمنز نے کرس گیل کے چھکوں کاریکارڈ برابر کردیا
سڈنی: آسٹریلین ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم پرتھ اسکارچرز کے اوپننگ بلے باز کریگ سیمنز نے بگ بیش لیگ میں دوسری سنچری داغ دی ۔ یہ رواں ٹورنامنٹ کی دوسری سنچری ہے اور دونوں سنچریاں بنانے کااعزاز سیمنز کے پاس ہے ۔ سیمنز نے اس سے قبل اسٹرائیکرز کے خلاف 102رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔ سیمنز نے ٹی ٹوئنٹی کی ایک اننگز میں زیادہ چھکوں کا کرس گیل کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ گیل نے 2011کے سیزن کے دوران اسٹرائیکرز کے خلاف میچ میں 11چھکے لگائے تھے ۔ سڈنی سکسرز کے خلاف میچ میں سیمنز 112رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔سیمنز کی اننگز میں 11چھکے اور 4چوکے شامل ہیں ۔

آئی پی ایل : کنگز الیون پنجاب کی کیون پیٹرسن کو خریدنے میں دلچسپی
ممبئی: انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن کی اچانک ریٹائرمنٹ کے بعد آئی پی ایل میں شامل کنگز الیون پنجاب کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کے لئے کوششیں شروع کردیں ۔کیون پیٹرسن کو دورہ ویسٹ انڈیز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے انگلش ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کافیصلہ کیا۔کنگز الیون پنجاب کے ہیڈ آف کرکٹ آپریشنز اشنت سرکاریہ کا کہنا ہے کہ ہے کہ کیون پیٹرسن ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور ہم بولی میں ان کو زیادہ سے زیادہ رقم کے عوض خریدنے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیٹرسن کی ریٹائرمنٹ آئی پی ایل کی لگنے والی بولی کا ماحول بدل کر رکھ دے گی ۔

دبئی انٹرنیشنل سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ مارسیل کیٹل نے جیت لیا
دبئی: دبئی انٹرنیشنل سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جرمنی کے مارسیل کیٹل نے جیت لیا۔ ریس میں دنیا بھر سے 127کھلاڑی اور 16ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ ریس کا پہلا مرحلہ امریکی سائیکلسٹ ٹیلر فینی نے جیتا اور دوسرے مرحلے میں جرمنی کے مارسیل کیٹل نے میدان مار لیا ۔