راولپنڈی (پی پی آئی) وزیر اعظم کی مشیر برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو بھارتی تسلط کی صورت میں جس جبر کا سامنا ہے اس خاتمہ میں عالمی ادارے سامنے آئیں۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے جبکہ اسرائیل بھی فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ شہداکے مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔
میر پور خاص چیمبر آ ف کامرس کا جرائم کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان
امور نوجوانان سندھ کے زیر اہتمام مقامی کھیلوں کا انعقاد
بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے کاروباری سر گرمیاں متاثر ہونے کاخدشہ ہے: ڈاکٹر ظفر کمالی
ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل کے لیے میچ انتظامیہ کا اعلان
پرتگال کار ریلی: فن لینڈ کے ڈرائیور میکو ہرونن سر فہرست
ڈاﺅ یونیورسٹی میں عالمی یوم صحت کے حوالے سے آگاہی سیمینا رکا انعقاد
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
بجلی کے بلوں سے بے روزگاری کے بحران میں مزید اضافہ
بھاولپور(پی پی آئی)بجلی کے بلوں میں اضافہ اورہوشربا مہنگائی کے باعث کاروبار تباہی کنارے متوسط طبقہ کا دلوالیہ نکل گیا، یومیہ اجرت پیشہ محنت کش پریشان ہیں جبکہ سفید پوش طبقہ پارٹ ٹائم ملازمت کے باوجود گھریلو اخراجات پورے نہیں کر پارہا، پی پی آئی کے مطابق بجلی کے بلوں میں اضافہ اور مختلف ٹیکسز کی وجہ سے انڈسٹریز کے چھوٹے یونٹ بند ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے بے روزگاری کے بحران میں مزید اضافہ ہواہے۔
معروف کمپیئر دلدار پرویز بھٹی کی 30ویں برسی 30اکتوبر کومنائی جائے گی
لاہور(پی پی آئی) پنجابی کے معروف کمپیئر و کالم نگار دلدار پرویز بھٹی کی 30ویں برسی 30اکتوبر کومنائی جائے گی۔دلدار پرویز بھٹی 1946 میں شہر امرتسر میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز1975میں پی ٹی وی کے معروف پروگرام ٹاکرا سے کیا جوکہ بعد میں میلہ اور پنجند کے نام سے بھی نشر ہوتا رہا ہے انہوں نے ریڈیو پاکستان میں بھی بطور کمپیئر خدمات انجام دیں۔دلدار پرویز بھٹی نے بطور معاون اداکار اردو اور پنجابی کی 12سے زائد فلموں میں کام کیا۔وہ ممتاز کالم نگار بھی تھے۔دلدار پرویز بھٹی بنیادی طور پر ایک استاد تھے شوبز ان کا پارٹ ٹائم شوق تھا۔دلدار پرویز بھٹی عمران خان کے شوکت خانم میموریل ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں امریکہ گئے ہوئے تھے جہاں وہ دماغ کی شریان پھٹنے سے انتقال کر گئے ان کی وفات 30اکتوبر 1993کو ہوئی تھی۔
پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ روانگی آج شروع ہوگی
اسلام آباد(پی پی آئی) افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ روانگی 26اکتوبر سے شروع ہوگی۔اسلام آباد سے چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے افغان پناہ گزینوں کو برطانیہ بھیجا جائے گا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق افغان پناہ گزینوں کا پاکستان سے برطانیہ انخلا بارہ خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے ہوگا۔پروازوں کے ذریعے دو ہزار افغان پناہ گزین برطانیہ جائیں گے۔چارٹرڈ پروازوں کا آپریشن دسمبر تک جاری رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار ایک پرواز برطانیہ روانہ ہوا کرے گی۔جمعرات کو پہلی پرواز دو سو افغان پناہ گزینوں کو لے کر اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہوگی جس کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔پروازوں کے لیے برطانوی حکام اورسی اے اے کے درمیان باہمی مشاورت سے لینڈنگ اور ٹیک آف کے امور طے کیے جائیں گے۔
تلاش کریں
خبریں

میر پور خاص چیمبر آ ف کامرس کا جرائم کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان
(April 7, 2014)
میرپور خاص: میر پور خاص چیمبر آف کامرس نے شہر میں شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔میرپورخاص چیمبرز آف کامرس نے جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور ڈاکو راج کے خلاف ایوان صنعت وتجارت نے میدان میںآکر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا، ایوان صنعت و تجارت کے صدر مرزا اعظم بیگ نے بزنس کمیونٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص میں اس وقت جنگل کا قانون نافذ ہو چکا ہے ،نا اہل پولیس افسران کی بدولت عوام عدم تحفظ کا شکار ہے ،اور دن دیہاڑے جرائم کی وارداتیں ہو رہی ہیں ،پولیس کی جانب سے اب تک کسی بھی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ،انھوں نے جرائم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے کے طور پر وفاقی وزیر داخلہ ،گورنر سندھ ،وزیر اعلیٰ سندھ اور اعلیٰ پولیس افسران کو مراسلے بھیج دیئے گئے ہیں ،جس میں مقامی پولیس افسران کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے مطلع کیا گیا ہے ،جبکہ دوسرے مرحلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لےے شہر بھر میں احتجاج بینرز آویزاں کئے جائیں گے ، تیسرے مرحلے میں عوامی حلقوں ،سماجی ،سیاسی اور کاروباری طبقے کے ساتھ مل کر مشترکہ تحریک شروع کی جائے گی ۔

امور نوجوانان سندھ کے زیر اہتمام مقامی کھیلوں کا انعقاد
(April 7, 2014)
حیدرآباد: حکومت سندھ کے ادارے کھیلوں اور امور نوجوانان کی جانب سے ڈسٹرکٹ آفیسر اسپورٹس ارشاد علی مخدوم کی زیر نگرانی ٹنڈو قیصر تعلقہ حیدرآباد دیہی میں کوڈی کوڈی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ پہلے میچ میں موسیٰ کھٹیان کی ٹیم نے ٹنڈو جام کی ٹیم کو 2-0سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ فائنل میچ میں ٹنڈو قیصر کی ٹیم نے موسیٰ کھٹیان کی ٹیم کو2-0سے شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کیا۔ اس موقعہ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس لاڑکانہ محمد حسین مکانی مہمان خصوصی تھے انھوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر تماشائیوں کی بڑی تعداد نے مقابلے کو بڑے جوش سے دیکھا اور کھلاڑیوں کو داد دی۔

بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے کاروباری سر گرمیاں متاثر ہونے کاخدشہ ہے: ڈاکٹر ظفر کمالی
(April 7, 2014)
میر پور خاص: ایم کیو ایم کے ممبر سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے میرپور خاص میں کاروباری سر گرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ ڈاکٹر ظفر کمالی نے میرپور خاص میں عوامی شکایات پر کہاکہ میر پور خاص میںبجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 9گھنٹے سے تجاوز کرگیاہے، کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر اور صنعتیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔انھوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی میرپورخاص میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں،جبکہ نکاسی و فراہمی آب کا کام بھی شدید متاثر ہورہا ہے۔انھوں نے کہا کہ دن بھر بجلی کی آنکھ مچولی اور پھر طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ سے صنعتیں بند ہونے کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا ہے ، طلباءو طالبات کو امتحانات کے دوران سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ حیسکو افسران کی من مانیوں کے باعث اسپتالوں میں زیر علاج مریض شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں اور مختلف اسپتالوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے پیش نظر آپریشن ملتوی کردیئے گئے ہیں۔انھوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ میرپورخاص کے عوام کو درپیش مشکلات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل کے لیے میچ انتظامیہ کا اعلان
(April 5, 2014)
دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے ایمپائروںاور ریفری کا اعلان کر دیا ۔آئی سی سی نے مردوں اور خواتین کے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل کے لیے فیلڈ ایمپائر اور ریفری کا اعلان کر دیا ، سری لنکا اور انڈیا کے درمیان ورلڈ کپ فائنل کے لیے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایمپائر آئی این گولڈ اور رچرڈ کیٹلبورف کوفیلڈ ایمپائر ، روڈ ٹکر کو تھرڈ ،بروس اوکسینفرڈ کو چوتھے ایمپائرجبکہ ڈیوڈ بو ن کو میچ ریفری مقرر کر دیا ہے ۔ آسٹریلیا اور انگلینڈکی خواتین کے فائنل کے لیے رنجن مدوگالے کو میچ ریفری ، پاکستان کے علیم ڈار اور میرس ایراسموس کو فیلڈ جبکہ بلی باﺅڈن اور ایس روی کو تھرڈ او ر چو تھے ایمپائر کے طور پر مقرر کر دیا گیا ہے۔

پرتگال کار ریلی: فن لینڈ کے ڈرائیور میکو ہرونن سر فہرست
(April 5, 2014)
لیزبن: فن لینڈ کے میکو ہروونن نے پرتگال ورلڈ کار ریلی کے دوسرے روز زبردست ڈرائیونگ کے ساتھ برتری حاصل کر لی۔پرتگال کے پرخطر راستوں پر ورلڈ کار ریلی کے دوسرے روز بھی دلچسپ مقابلے ہوئے۔دشوار راستوں پر ہونیوالی ریس کے دوران کئی گاڑیوں کو حادثات کا سامنا بھی کرنا پڑا ، مشکل حالات میں ڈرائیونگ میں ناکام ہونیوالوں میں ویلز کے ایونز ، پولینڈ کے رابرٹ کیوبیکا اور فن لینڈ کے ماتا شامل ہیں،دوسرے دن کے ایونٹ میں فن لینڈ کے میکو نے زبردست ڈرائیونگ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ایونٹ میں مجموعی طور پر ورلڈ چیمپئن سیباسٹین اوگئیر کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ ہروونن3 اعشاریہ 7 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ورلڈ کار ریلی کے تیسرے روز ڈرائیورز 150 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔

ڈاﺅ یونیورسٹی میں عالمی یوم صحت کے حوالے سے آگاہی سیمینا رکا انعقاد
(April 5, 2014)
کراچی: دنیا بھر کا تقریباً پچاس فیصد حصہ مچھروںکی وجہ سے ہونے والی بیماریوں کے خطرے سے دوچار ہے۔ ڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز کے عالمی یوم صحت کے حوالے سے آگاہی کے سیمینار سے اظہار خیال کر تے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ دنیا بھرکا تقریباً 50فیصدحصہ مچھروں کی وجہ سے ہونے والی بیماریوںکے خطرے سے دوچار ہے،ا یسی بیماریوں سے سالانہ ایک ملین سے زائد افراد موت کا شکار ہوجاتے ہیں، تقریباً 100 ممالک میں 2.5 ارب افراد صرف ڈینگی کے خطرے سے دوچار ہیں،2010 سے پاکستان میں مچھروں کے کاٹنے سے ہونے والی بیماریوں کی شدد میں اضافہ ہوا۔ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے ملک کو تکنیکی مدد اور رہنمائی کے ساتھ ساتھ موثر طریقکار کی اشد ضرورت ہے، اس سال عالمی یوم صحت کے دن کا موضوع مچھروںکی وجہ سے ہونے والی بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کرنا ہے۔ ڈاﺅ یونیورسٹی کا اس آگاہی سیمینار کے انعقاد کا مقصد عوام کی صحت کے مسائل کو اجاگر کرنااور معاشرے کے تعلیم یافتہ نوجوانوں میں بیداری پیداکرنا ہے تاکہ کمیونٹی میں بیماریوں سے بچاﺅ کے احتیاطی پیغام پھیلائیں۔ ماہرین میں ڈاﺅ میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر الہی بخش سومرو، ڈاﺅ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر عمر فاروق، اسکول کو پبلک ہیلتھ کے وائس ڈین ڈاکٹر کاشف شفیق،پروفیسر شاہین شرافت، پروفیسر رفیق خنانی اور ڈاکٹر اختر علی بلوچ شامل تھے۔اس موقع پر ماہرین نے کہاگذشتہ چند سالوں کے دوران دنیا کے کئی ممالک میں مچھروںکے کاٹنے سے ہونے والی بیماریوں دوبار نمودار ہوئی ہیں اور کئی ممالک میں نئی رپورٹیں سامنے آئی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان بیماریوں سے بچاﺅ اور ان کے تدارک کیلئے حکومت، ڈاکٹرز،میڈیا،کمیونٹی اور معاشرے کے عام افراد اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور لوگوں کو اس بیماریوں سے بچاﺅ اور روک تھام کیلئے احتیاتی تدابیر سے آگاہ کریں۔
