حیدر آباد انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چمپیئن شپ

ضلع میں فٹ بال اسٹیڈیم کے کھیل کو فروغ دیا جائے گا:ڈپٹی کمشنر کورنگی

خواتین ہاکی کھلاڑیوں کا ٹی بنگلہ دیشی بورڑ کے خلاف احتجاج

میامی میں بڑے فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر میرا خواب ہے: ڈیوڈ بیکھم

میامی ماسٹر ٹینس :رافیل نڈال اور واوارینکا چوتھے راﺅنڈ میں داخل

ڈس ایبلڈ ون ڈے سیریز : پاکستان کی انگلینڈ کو شکست

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

حیدر آباد انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چمپیئن شپ

حیدرآباد:  ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد کے زیر اہتمام انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ میں بدھ کو تین میچ کھیلے گئے۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد کے زیر اہتمام نیشنل بینک کے تعاون سے جاری NBPانٹرکلبز کرکٹ چیمپئن شپ کے پریٹ آباد کالج گراﺅنڈ میں کھیلے گئے راﺅنڈ میچ میں وکٹوریہ کلب نے اشرف میموریل کرکٹ کلب کے خلاف 39.4اوورز میں 263رنز بنائے انس 83رنز بناکر نمایاں رہے اشرف میموریل کرکٹ کلب کے فیصل قریشی ، باسط ، اور انور قریشی نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں اشرف میموریل کرکٹ کلب نے مطلوبہ اسکو ر 35اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا مختیار راجپوت نے 25چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سینچری اسکور کرتے ہوئے 130رنز بنائے۔ وکٹوریہ کلب کے حامد نے 3وکٹیں حاصل کیں ۔ دوسرے میچ میں شاہ لطیف کلب نے بھٹائی اسپورٹس کے خلاف 30اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 263رنز بنائے ۔بھٹائی اسپورٹس کی ٹیم 29اوورز میں 248رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ تیسرے میچ میں مہران کرکٹ کلب پریٹ آباد نے اشرف میموریل اسپورٹس کلب کے خلاف مقررہ 40اوورز میں 280رنز بنائے ۔ پرویز انصاری 3چھکے اور 8چوکوں کی مدد سے 103رنز بناکر نمایا ںرہے ۔ جواب میں اشرف میموریل اسپورٹس کلب کی ٹیم 30.3اوورز میں 115رنز بناکر آﺅ ٹ ہوگئی مہران کلب پریٹ آباد کے صدیق ، راجا اور رفیق بالترتیب 3اور 2,2وکٹیں حاصل کیں ۔ میچوں کے امپائرز سہیل قریشی ، محمد عرفان ، ریاض الدین اسکور ر فرقان عظیم تھے ۔

مزید پڑھیں

ضلع میں فٹ بال اسٹیڈیم کے کھیل کو فروغ دیا جائے گا:ڈپٹی کمشنر کورنگی

کراچی: شاہ فیصل ٹاﺅن کے فٹ بال کے کھلاڑیوں کا ایک وفد سابق فٹ بالر اظہر احمد کی قیادت میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی وسیم الدین سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور انھیں بتایا کہ شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم میں گول پوسٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس اسٹیڈیم میں کوئی فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں کیا جاسکتا ،اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو در پیش دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا،شاہ فیصل ٹاﺅن کے فٹ بال کھلاڑیوں کے مسائل سننے کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی وسیم الدین نے شاہ فیصل ٹاﺅن کے فٹ بال کھلاڑیوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ بہت جلد شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم میں گول پوسٹ کی تنصیب اور دیگر مسائل کو حل کرکے شاہ فیصل اسٹیڈیم کو ضلع کورنگی کا ماڈل فٹ بال اسٹیڈیم بنایا جائے گا۔ ملاقات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی وسیم الدین کو ان کی اسپورٹس کے فروغ کے حوالے سے گراں قدر خدمات پر انہیں شاہ فیصل ٹاﺅن کے فٹ بال کھلاڑیوں کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کیا گیا ۔

مزید پڑھیں

خواتین ہاکی کھلاڑیوں کا ٹی بنگلہ دیشی بورڑ کے خلاف احتجاج

کراچی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسٹیڈیم میں غیرملکی جھنڈے لہرانے پر پابندی لگا نے پر بنگالی حکومت کے خلاف کراچی میں ہاکی کی خواتین کھلاڑیوں نے احتجاج کیا ۔بنگلہ دیشی حکومت کی پاکستان دشمنی کے خلاف خواتین کھلاڑیوں نے کراچی کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں بھر پور احتجاج کیا، انھوں نے مطالبہ کیا کہ آئی سی سی جھنڈے لہرانے پر پابندی کے فیصلے کے خلاف خاموش نہ رہے بلکہ فوری طور پر بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کے خلا ف سخت کارروائی کرے۔

مزید پڑھیں

میامی میں بڑے فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر میرا خواب ہے: ڈیوڈ بیکھم

میامی: انگلینڈ کے لیجنڈری فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں بڑے فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر ان کا خواب ہے ۔ ڈیوڈ بیکھم پر امید ہیں کہ میامی میں ایک بڑے اسٹیڈیئم کی تعمیرکا ان کاخواب ضرور پورا ہوگا، بیکھم کے مطابق اس حوالے سے سامنے آنے والے اختلافات جلد دور کرلئے جائیں گے۔امریکی ریاست فلوریڈا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیکھم نے کہا کہ بڑے منصوبوں کی تکمیل کے لئے وقت درکار ہوتا ہے، امریکی سوکر لیگ کو مزید آگے بڑھانے میں یہ اسٹیڈیم ایک تاریخی کردار اداکرے گا۔ مانچسٹریونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے بیکھم کے مطابق اسٹیڈیم کی تعمیر میں دو سو ملین امریکی ڈالرز سے زائد اخراجات آئیں گے جبکہ پچیس ہزار سے زائد تماشائی یہاں کھیل سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

مزید پڑھیں

میامی ماسٹر ٹینس :رافیل نڈال اور واوارینکا چوتھے راﺅنڈ میں داخل

میامی: اسپین کے رافیل نڈال اور سوئٹزرلینڈ کے اسٹانسلاس و اورنکا نے میامی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔ میامی میں جاری ایونٹ کے مینزسنگلزکے تیسرے راﺅنڈ میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے ازبکستان کے ڈینس اسٹومن کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ نڈال اسٹومن کوایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں6-1 اور6-0 سے زیرکیا۔ آسٹریلین اوپن چیمپئین اسٹانسلاس واورنکا کوچوتھے راﺅنڈ تک رسائی کے لیے جدوجہد کرنا پڑی۔ واورنکا نے تیسرے راﺅنڈ میں فرانس کے ایڈورڈ راجر کو7-3 اور 6-4 سے مات دی۔ ٹینتھ سیڈ امریکہ کے جان اسنراسپین کے نکولس الماگرو کو شکست دے کر چوتھے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ اسنرنیالماگرو کے خلاف 7-5 اور6-3 سے فتح سمیٹی۔

مزید پڑھیں

ڈس ایبلڈ ون ڈے سیریز : پاکستان کی انگلینڈ کو شکست

دبئی: پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ ڈس ایبلڈ کوپہلے ون ڈے میں33 رنز سے ہراکر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ دبئی میں کھیلے جانے والے 40اوورز پر مشتمل ون ڈے میں پاکستان ڈس ایبلڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں نووکٹوں پر 233رنز بنائے۔ کپتان حسنین عالم نے 95، دانش احمد نے50 قیمتی رنزبنائے۔ جمی ولیمز اور کلم فلائن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انگلش ٹیم ہدف کے تعاقب میں نو وکٹوں پر200 رنزبنا سکی۔ کلم فلائن 69 اور جمی 28 رنز بناکرنمایاں رہے۔ عامراحمد، عبداللہ آفریدی، اور راﺅجاوید نے دو دو کھلاڑیوں کوآﺅٹ کیا۔ پاکستان کے حسنین عالم مین آف دی میچ قرارپائے۔

مزید پڑھیں