خیر پور (پی پی آ ئی ) ملک بھر میں بڑھتی بجلی قیمتوں کے خلاف گزشتہ ماہ سے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، سیپکو کی جانب سے آپریشن کے دوران مزید 10بجلی چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ سیپکو کی جانب سے لقمان فیض آباد اسٹاپ کچھری روڈ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا آپریشن کے دوران 10 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،آپریشن کی قیادت ایکسین واپڈا تاج محمد ماکو اور ہائیڈروں یونین کے صدر لالا نزاکت پٹھان کر رہے ہیں ،کئی دوکانوں پٹرول پمپس اور گھروں سے چوری کے کنکشن کاٹ دیئے گئے، ایسکین تاج محمد کا کہناتھا کہ بجلی چوروں کو معاف نہیں کریں گے وہ قوم کے مجرم ہیں ۔ ۔
ورلڈ ٹی 20 کیلئے آفیشل تھیم سانگ کی آڈیو ریلیز کردی گئی
شدیدمالی بحران ،اذلان شاہ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت مشکوک
انجرڈ تلکارتے دلشان کی ایشیا کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی
معاوضے میں اضافہ ،وین رونی مانچسٹریونائیٹڈ کیساتھ نئے معاہدے پر راضی
اینڈی فلاور کو کوچنگ کی ذمہ داری نہیں سونپ رہے : بھارتی کرکٹ بورڈ
بولٹ ،نڈال ،ویٹل اور میسی ورلڈ اسپورٹس مین ایوارڈ کےلئے فیورٹ قرار
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی ق لیگ میں واپسی کا کوئی چانس نہیں:چوہدری شافع حسین
لاہور (پی پی آئی) مسلم لیگ قائداعظم (ق) کے رہنما و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کی(ق) لیگ میں واپسی کا کوئی چانس نہیں۔پی پی آئی کے مطابقمیڈیا سے گفتگو میں چوہدری شافع حسین کا کہناتھاکہ پرویز الٰہی اور مونس کی (ق) لیگ میں واپسی کا کوئی چانس نہیں، جس حد تک حالات پہنچ گئے ہیں، بہتر ہے دونوں خاندان اپنی علیٰحدہ علیٰحدہ سیاست کریں۔
اعجاز الحق کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور(پی پی آئی) لاہور میں سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔پی پی آئی کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا جبکہ ملاقات میں چوہدری سالک اورچوہدری شافع بھی موجود تھے۔اس موقع پر اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، نوازشریف کا استقبال ہتھکڑیوں سے ہوگا یا پھولوں کی پتیوں سے؟ کچھ نہیں کہہ سکتا، شہباز شریف جو پیغام لندن لے کر گئے تھے، دیکھنا ہوگا اْس کا ردِ عمل کیا آتا ہے۔
9مئی پرتشددواقعات کیس میں ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت پر سماعت ملتوی
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت نے 9 مئی پرتشدد واقعات کے درج 2 مقدمات میں ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت پر سماعت ملتوی کردی۔پی پی آئی کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں بعدازگرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت جج ارشد جاوید نے کی،عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں درخواست پر سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی جبکہ پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں ضمانت پرسماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاکو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔
تلاش کریں
خبریں

ورلڈ ٹی 20 کیلئے آفیشل تھیم سانگ کی آڈیو ریلیز کردی گئی
(February 22, 2014)
ڈھاکا: ورلڈ کپ ٹی 20 کا آفیشل گیت جاری کردیا گیا، میگا ایونٹ 16 مارچ سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا۔ بنگلہ دیش میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کیلئے آفیشل تھیم سانگ کی آڈیو ریلیز کردی گئی، کھلاڑیوں کا خون گرمانے کیلئے بنگلہ اور انگلش زبان تھیم سانگ میں شامل کی گئی ہے۔ ورلڈ ٹی 20 کے 3 منٹ 41 سیکنڈ کا یہ سانگ انعم بسواس اور رفایت احمد نے لکھا ہے، موسیقی بنگلہ دیش کے مشہور گلوکار و موسیقار فہد المقتدر نے دی ہے، گانے میں 7 گلوکاروں نے آواز میں آواز ملائی ہے۔

شدیدمالی بحران ،اذلان شاہ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت مشکوک
(February 22, 2014)
لاہور: شدید مالی بحران کے باعث قومی ہاکی ٹیم کی اذلان شاہ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔فیڈریشن کے پاس اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کیمپ تک لگانے کے پیسے نہیں، ایونٹ میں پاکستان کی شرکت مشکوک نظر آرہی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطے نے پی ایچ ایف کو ایونٹ کیلئے فنڈز دیئے ہی نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اعلان کردہ رقم بھی اب تک فیڈریشن کو نہیں ملی۔آئندہ ماہ 13 تاریخ سے شروع ہونے والے اذلان شاہ ایونٹ کیلئے تاحال کیمپ نہیں لگ سکا، فنڈز نہ ملے تو قومی ہاکی ٹیم گھر بیٹھے ٹورنامنٹ دیکھے گی۔

انجرڈ تلکارتے دلشان کی ایشیا کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی
(February 22, 2014)
ڈھاکا: سری لنکا کو بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں کمار سنگاکارا، تکارتنے دلشاناور مہیلا جے وردھنے کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی ۔آخری ون ڈے میں سنگاکارا کو آرا م دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ بلے باز لاہیرو تھریماما نے ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ دلشان ہاتھ کی انجری میں مبتلا ہیں جس کے باعث وہ واپس وطن لوٹ گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ایشیا کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔

معاوضے میں اضافہ ،وین رونی مانچسٹریونائیٹڈ کیساتھ نئے معاہدے پر راضی
(February 22, 2014)
لندن: انگلش فٹبالر وین رونی مانچسٹر یونائیٹڈکے ساتھ نئے معاہدے پر راضی ہوگئے ۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے ٹاپ کلب نے انہیں معاہدے ہونے پر 12لاکھ پاﺅنڈ ماہانہ ادا کرے گا ۔ ان کا معاہدہ 2015میں ختم ہوگا ۔ پرانے معاہدے کے تحت کلب انہیں 10لاکھ پاﺅنڈ ماہانہ ادا کررہا تھا ۔ 2004میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو جوائن کرنے والے وین رونی نے اب تک 430میچوں میں شرکت کرکے 208گول کیے ہیں ۔

اینڈی فلاور کو کوچنگ کی ذمہ داری نہیں سونپ رہے : بھارتی کرکٹ بورڈ
(February 22, 2014)
ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ انگلینڈ کے سابق کوچ اینڈی فلاور کو ڈنکن فلیچر کی جگہ انڈین ٹیم کا کوچ بنایا جارہا ہے ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری سنجے پاٹیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ اینڈی فلاور کو بھارتی ٹیم کاہیڈ کوچ بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ کو چ کے لئے آئندہ ماہ اخبارات میں اشتہارات دیے جائیں گے ۔

بولٹ ،نڈال ،ویٹل اور میسی ورلڈ اسپورٹس مین ایوارڈ کےلئے فیورٹ قرار
(February 22, 2014)
لندن: جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ سمیت ٹینس اسٹار رافیل نڈال ،فٹ بال کرسٹیانو رونالڈو ،فارمولا ون ڈرائیور سباستین ویٹل لاریس ورلڈ اسپورٹس مین ایوارڈ کیلئے فیورٹ ہیں ۔اطلاعات کے مطابق ارجنٹائن کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی اور امریکی باسکٹ بال کھلاڑی لی بورن جیمز کا نام بھی ٹاپ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہے ۔ ایوارڈ کا اعلان 26مارچ کو کیا جائے گا ۔

