کراچی (پی پی آئی)سندھ کیے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس مقبول باقر رضوی نے پابندی کے باوجود قیمتی سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جس کے بعد سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ نے خط لکھ کر مختیار کاروں سے تفصیلات جمع کرانے کا کہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ضلع شرقی، ملیر، کورنگی، غربی، کیماڑی میں الاٹمنٹ اور ریگولرائزیشن کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پابندی کے باوجود قیمتی سرکاری زمین کی تقسیم قومی مفادات کی خلاف ورزی ہے اور انتباہ ہے کہ تفصیلات فراہم کریں،خط میں تفصیلات فراہم کرنے میں ناکامی پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔
مصباح الحق 2015کے ورلڈ کپ تک کپتان رہیں گے : نجم سیٹھی
لیونل میسی کا رونالڈو کی فیفا ورلڈ کپ میں شرکت پر خوشی کا اظہار
انگلش بلے باز کیون پیٹرسن 2016تک کرکٹ کھیلنے کیلئے پرعزم
سکیئنگ اولمپک چیمپئن لنڈسے وان ٹریننگ کے دوران زخمی ہو گئیں
برطانوی اسٹار الینا بالٹچا کا ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
امریکن نیشنل باسکٹ بال :ڈیٹرائٹ پسٹنز نے نیویارک نکس کو شکست دے دی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پولیو سے بچاؤ کی مہم پیر سے ملک بھر میں شروع ہو گی
کوئٹہ(پی پی آئی) پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم 2 سے 8 اکتوبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے اورمستقبل کے معماروں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران کم کارکردگی والی یو سیز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں نیزپولیو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کو بھی آمادہ کریں تاکہ تمام بچے پولیوجیسے دائمی معذوری والے موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں –
جمیل چھانگا گروپ کا کارندہ ناتھا خان پل کے نیچے مقابلے میں ہلاک
کراچی(پی پی آئی)ناتھا خان پل کے نیچے مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والا ملزم لیاری گینگ وار کا شوٹر نکلا۔پولیس کے ہاتھوں مارا گیا ملزم نوروز ایرانی بلوچ لیاری گینگ وار کا شوٹر نکلا، ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ نوروز گینگ وار کا اہم کارندہ تھا۔ہلاک ملزم کا تعلق جمیل چھانگا گروپ سے تھا، ملزم قتل، اقدام قتل، منشیات فروشی میں ملوث تھا، اور اس نے بھتہ خوری اور جرائم کی متعدد وارداتیں کیں ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق نوروز ایرانی لیاری ایکسپریس وے پر شہروز کے قتل میں ملوث تھا، اس نے انور پٹھان اور ویسٹ میں طاہر جدگال کو بھی قتل کیا، سولجر بازار میں زیر تعمیر عمارت کے چوکیدار کو بھی اسی نے مارا۔ایسٹ پولیس نے ہلاک ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ بھی جاری کر دیا ہے۔
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان
کراچی (پی پی آئی)ایف بی آر کا نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ 30ستمبرمیں توسیع کا عندیہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع کیلئے2 تجاویززیرغور ہیں۔ توسیع 15 دن یا ایک ماہ کیلئے کی جا سکتی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تاریخ میں توسیع کا حتمی اعلان نگران وزیرخزانہ کی منظوری سے ہی ہوگا۔ واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبررکھی ہوئی ہے۔ ذرائع ایف بی آر کا مزیدکہنا ہیکہ تاریخ میں توسیع کا مطالبہ ٹیکس بارایسوسی ایشنزاورمختلف چیمبرزآف کامرس نے کررکھاہے۔
تلاش کریں
خبریں

مصباح الحق 2015کے ورلڈ کپ تک کپتان رہیں گے : نجم سیٹھی
(November 21, 2013)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں میں کپتان مصباح الحق کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ2015 کے ورلڈ کپ تک کپتان رہیں گے۔ابو ظہبی میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد مصباح الحق کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا لیکن نجم سیٹھی کی طرف سے اس بیان کے بعد ان پر دباو میں کمی ہوگی۔کئی سابق کھلاڑیوں اور کرکٹ ناقدین نے مصباح کی کپتانی پر اعتراضات کرنا شروع کر دیے تھے اور سابق کپتان رمیز راجہ نے مصباح کو ’سپائن لیس‘ یعنی ایک غیر جرات مند کپتان قرار دیا تھا۔بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ چیئرمین کو کپتان پر مکمل اعتماد ہے اور وہ سنہ دو ہزار پندرہ تک پاکستان ٹیم کی کپتانی کرتے رہے گے۔پاکستان کی ٹیم زمبابوے کے خلاف بھی ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل نہیں کر پائی تھی جس کے بعد مصباح الحق کی کپتانی پر تنقید میں تیزی آئی تھی۔مصباح الحق رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

لیونل میسی کا رونالڈو کی فیفا ورلڈ کپ میں شرکت پر خوشی کا اظہار
(November 21, 2013)
بارسلونا:ارجنٹائن کے سپر اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے کرسٹیانو رونالڈو کی فیفا ورلڈ کپ میں شرکت پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔لیونل میسی کا کہنا تھا کہ جب پرتگال نے برازیل میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا تو انہیں انتہائی خوشی ہوئی کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ورلڈ کپ میں بہترین ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور ان کا اسکورنگ ریٹ بہت اعلٰی ہے۔واضح رہے لیونل میسی کو گزشتہ روز سب سے زیادہ گول کرنے پر یورپین لیگ کے ”گولڈن بوٹ ایوارڈ“ سے نوازاگیا تھا ۔26سالہ فٹبالر نے اپنی عمدہ پرفارمنس کی بدولت بارسلونا کے 2012-13سیزن میں اسپینش لیگ ٹائٹل کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔میسی نے 46مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھائی ۔میسی اس سے قبل 2011-12کے سیزن میں ریکارڈ 50گول کرچکے ہیں ۔

انگلش بلے باز کیون پیٹرسن 2016تک کرکٹ کھیلنے کیلئے پرعزم
(November 20, 2013)
لندن: انگلش ٹیم کے معروف بلے باز کیون پیٹرسن نے 2016 تک کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔انگلش ٹیم کے بیٹسمین کیون پیٹرسن ایشز سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کر کے کیرئیر میں ٹیسٹ میچوں کی سنچری مکمل کریں گے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ہی جولائی 2005میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ کیون پیٹرسن کچھ عرصے سے گھٹنے کی انجری میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے ان کی ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ میں شرکت مشکوک قرار دی جا رہی تھی تاہم انجری سے صحت یاب ہونے والے کیون پیٹرسن نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ جب تک ان کی صحت نے ساتھ دیا وہ کرکٹ کھیلیں گے۔ انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نے نو سالہ کرکٹ کیرئیر میں ننانوے ٹیسٹ، 136 ون ڈے اور 37 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں شرکت کی۔

سکیئنگ اولمپک چیمپئن لنڈسے وان ٹریننگ کے دوران زخمی ہو گئیں
(November 20, 2013)
سوچی: خواتین کی سکیئنگ اولمپک چیمپئن لنڈسے وان ٹریننگ کے دوران زخمی ہو گئیں۔لنڈسے وان روس میں ہونے والے ونٹر اولمپکس کی تیاریوں میں حصہ لے رہی تھیں۔ وہ یو ایس سکی ٹیم کے ساتھ پریکٹس کے دوران گر کر زخمی ہوئیں۔ 29 سالہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اس سے پہلے بھی سکیئنگ مقابلوں کے دوران گر کر زخمی ہو گئیں تھیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انجری زیادہ ہونے کی صورت میں لنڈسے کی ونٹر اولمپکس میں شرکت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

برطانوی اسٹار الینا بالٹچا کا ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
(November 20, 2013)
لندن: برطانوی اسٹارالینا بالٹچا نے انجری مسائل کے سبب ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، 16 برس پر محیط انٹرنیشنل کیریئر میں وہ دنیا کی ٹاپ 50 پلیئرز میں شامل رہنے کے ساتھ برطانیہ کی نمبر ون کھلاڑی بھی بنیں۔ بالٹچا نے 1997 میں ٹینس ورلڈ میں قدم رکھا، ایڈنبرا میں آئی ٹی ایف ویمنز سرکٹ میں اپنے پہلے ایونٹ کے ساتھ وہ پروفیشنل کھلاڑیوں میں شامل ہوگئیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کے کھیل میں بہتری آتی گئی اور 2009 میں ٹاپ 100 میں شمولیت کے بعد وہ 2010 میں ٹاپ 50 میں ترقی پاگئیں۔ بالٹچا 2010 میں ممفس، ایسٹ بورن اور استنبول اور 2011میں ڈلاس کے ڈبلیو ٹی اے ایونٹس کے کوارٹر فائنلز تک پہنچیں۔ 2010 میں یو ایس اوپن کے بعد وہ اپنے کیریئر کے سب سے بلند رتبے49 ویں پوزیشن پر پہنچ گئی تھیں۔ چند ماہ کے دوران ان کی ٹاپ 10 فتوحات میں انڈین ویلز پر نمبر 10لینا، ایسٹ بورن میں بھی نمبر 10 لینا اور استنبول میں نمبر 8 فرانسیسکا شیوانے پر کامیابیاں شامل ہیں۔

امریکن نیشنل باسکٹ بال :ڈیٹرائٹ پسٹنز نے نیویارک نکس کو شکست دے دی
(November 20, 2013)
نیویارک: نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ میں ڈیٹرائٹ پسٹنز نے نیویارک نکس کو شکست دے دی۔امریکی شہر نیویارک میں جاری باسکٹ بال کے نیشنل مقابلوں میں ڈیٹرائٹ پسٹنز نے ایک سخت مقابلے میں 86 کے مقابلے میں 92پوائنٹس سے فتح سمیٹی۔ فاتح ٹیم کے روڈنی نے 15 پوانٹس سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔اس جیت کے ساتھ ہی فاتح ٹیم کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن بھی مستحکم ہو گئی ہے۔
