پشاور (پی پی آئی)’خیبرپختونخوا میں 90 فیصد سے زائد خواتین وراثت میں حصہ سے محروم ہیں۔بتایا جاتا ہے شرعی حصے کے حصول میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف فوجداری قانون کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق2017 کی مردم شماری کے مطابق خیبرپختونخوا کی کل آبادی 3 کروڑ 55 لاکھ 1 ہزار 964 ہے جس میں خواتین کی تعداد 1 کروڑ 75 لاکھ 3 ہزار 443 ہے جو کل آبادی کا 49 اعشاریہ 30 فیصد ہیں۔خیبرپختونخوا میں معلومات تک رسائی قانون کے ذریعے صوبائی محتسب برائے خواتین کے وراثت میں حقوق کے تحفظ سے حاصل کردہ دستاویز کے مطابق وراثت میں حصہ لینے کے لیے اب تک 1430 خواتین نے شکایات دائر کی ہیں جس میں 975 کیسز تاحال زیر سماعت ہیں۔دستاویز کے مطابق خواتین نے وراثت کے لئے سال 2020 میں 97 میں، 2021 میں 281، 2022 میں 619 اور رواں سال اب تک 433 شکایات جمع کروائی ہیں۔ دستاویز کے مطابق 94 کیسز کو متعلقہ عدالت بھیج دیا گیا ہے، 42 خواتین نے اپنے کیسز واپس لیے، 17 کیسز عدم پیروی کے باعث بند کئے گئے. 25 کیسز کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔
بگ بیش لیگ :آسٹریلوی اسپنر بریڈ ہوگ پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد
مردان کے ہاکی کھلاڑیوں کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے آسٹر و ٹرف کا تحفہ
پیٹسبرگ اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں 4قومی کھلاڑیوں کی قسمت آزمائی
قومی ٹینس امپائر اختر علوی براﺅن بیج کورس کیلئے منتخب ہوگئے
امریکن باسکٹ بال : انڈیانا پیسر ز نے لاس اینجلس لیکرز کو ہرا دیا
سوچی اولمپکس کی مشعل طویل سفر کے بعد چیچنیا پہنچ گئی
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
عمران کی ہدایات پر مریم سے جیل میں جھاڑو دلوائی گئی:بیرسٹر ظفر اللہ خان
لاہور(پی پی آئی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایات پر مریم نواز سے جیل میں جھاڑو دلوائی گئی،مگر ہم نہیں چاہتے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ بھی جیل میں ایسا ہی سلوک ہو۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ جب تک نواز شریف واپس نہیں آتے 21اکتوبر تک شہباز شریف کا آنا جانا لگا رہے گا،یہ معمول کے معاملات ہیں نواز شریف ضرور آئیں گے۔بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہاکہ پاناما کیس میں نواز شریف کی 66پیشیاں بھگتیں، شاہد خاقان عباسی نے نیب ترامیم سے ریلیف لینے کی درخواست نہیں کی،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر ہم نے سب کمیٹی بنائی،عارف علوی کو سب کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا،میں نے اسحاق ڈار سے کہا علوی صاحب سمجھدار آدمی ہیں،ہم نے ان کو کہا کہ جو سب کمیٹی کہے گی بڑی کمیٹی مان لے گی۔ظفر اللہ خان نے کہا کہ سب کمیٹی نے تحقیقات کی الیکشن کمیشن اور یورپی یونین کے ماہرین بلائے،تمام ماہرین نے سب کمیٹی کو کہا کہ ای وی ایم سسٹم پوری دنیا میں فیل ہو رہا ہے،ان ہی کی کمیٹی کے ریویو کے بعد ای وی ایم کا معاملہ ختم کیا گیا۔
سندھ کے مختلف اضلاع میں 5 دن کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی
کراچی(پی پی آئی) سندھ کے مختلف اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔سندھ کے 13 مختلف اضلاع میں پابندی عائد کی گئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق حیدرآباد، دادو، سکھر، خیر پور، گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر، جیکب آباد کشمور اور شہید بے نظیر آباد میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کراچی کے ضلع وسطی، شرقی اور جنوبی میں بھی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی۔ 8 ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی۔ 25 ستمبر سے 29 ستمبر تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
پرویز الہی کی جانب سے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے درخواست دائر
اسلام آباد (پی پی آئی)چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت میں پرویز الہی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔پرویز الہی کی جانب سے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق اس دوران پرویز الہی روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ میرا پیٹ خراب ہے، جج نے کہا اللہ خیر کرے گا،پی پی آئی کے مطابق پرویز الہی نے کہا کہ میرے سیل کے باہر بھی دیوار کھڑی کر دی گئی ہے،تازہ ہوا تک نہیں آتی سیل کے باہر ایک اجنبی کو بٹھایا ہوا ہے۔جج نے استفسار کیا کہ اجنبی کون ہے کیا اس کا نام ہی اجنبی ہے؟ چلیں پتا کرتے ہیں اجنبی کون ہے، عدالت نے 13 اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی۔
تلاش کریں
خبریں

بگ بیش لیگ :آسٹریلوی اسپنر بریڈ ہوگ پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد
میلبورن: آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے تلخ رویے پر آف اسپنر بریڈ ہوگ پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کردیا ۔ بگ بیش لیگ میں میلبورن اسٹارز کے خلاف میچ میں بریڈ ہوگ اور آل راﺅنڈر ڈیوڈ ہسی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا ۔ میچ ریفری ڈیرل ہارپر نے اس واقعے کا نوٹس لیا ۔تفتیش کے بعد بریڈ ہوگ کو قصوروارقرار دے کر ان پر میچ فیس کا جرمانہ عائد کردیا گیا ۔

مردان کے ہاکی کھلاڑیوں کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے آسٹر و ٹرف کا تحفہ
مردان: مردان کے ہاکی کھلاڑیوں کو صوبائی حکومت کی جانب سے آسٹروٹرف کا تحفہ مل گیا ،جلدہی آسٹرو ٹرف کی تنصیب کا کام شروع کردیا جائے ۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر مردان حاجی منور خان نے کہا ہے کہ پشاور کے بعد مردان میں ہمارے پاس کھیلوں کی تمام سہولیات موجود ہیں اور ہم کوشش کررہے ہیں کہ مزید سہولیات کے ساتھ ساتھ موجودہ سہولیات کے معیار اور گنجائش میں اضافہ کریں ۔

پیٹسبرگ اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں 4قومی کھلاڑیوں کی قسمت آزمائی
نیویارک: پی ایس اے پیٹسبرگ اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا آج (جمعہ ) سے آغاز ہوگا ،چار پاکستانی کھلاڑی بھی ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے ۔پاکستانی کھلاڑیوں میں جرحان زمان ،یاسر بٹ ،حمزہ شاہ بخاری اورعاقب حنیف شامل ہیں ۔ قومی کھلاڑیوں کو مین راﺅنڈز تک رسائی کے لئے کوالیفائنگ راﺅنڈ ز میں کامیابی حاصل کرنی پڑے گی ۔

قومی ٹینس امپائر اختر علوی براﺅن بیج کورس کیلئے منتخب ہوگئے
اسلام آباد: انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے وائٹ بیج امپائر شہزاد اختر علوی کو براﺅن بیج کورس کے لئے منتخب کرلیا،کورس 3سے 6فروری تک قطر کے دارلحکومت دوحہ میں منعقد ہوگا ۔ کورس میں ایشیائی براعظم سے 17وائٹ بیج امپائرز شرکت کریں گے ۔اگر شہزاد اختر نے کورس میں کامیاب ہوگئے تو وہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے براﺅن بیج ٹینس آفیشلز ہوں گے ۔ شہزاد علوی نے 1999میں وائٹ بیج کورس بھارت سے کیا تھا اور وہ مختلف انٹرنیشنل ایونٹس میں امپائرنگ کی ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں ۔

امریکن باسکٹ بال : انڈیانا پیسر ز نے لاس اینجلس لیکرز کو ہرا دیا
لاس اینجلس: امریکن باسکٹ بال چیمپئن شپ میں انڈیانا پیسرز کی ٹیم نے لاس اینجلس لیکرز کو شکست دیدی۔باسکٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے اور دوسرے کوارٹرز میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مہمان پیسرز کو دو پوائنٹس کی برتری حاصل رہی۔ تیسرے کوارٹر میں پیسرز نے برتری بڑھا کر دس پوائنٹس کر دی جو میچ کے چوتھے کوارٹر تک برقرار رہی۔انڈیانا پیسرز کی ٹیم کو میزبانلیکرزکے خلاف 92کے مقابلے میں 104 پوائنٹس سے کامیابی حاصل ہوئی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ ویسٹ نے سب سے زیادہ19 پوائنٹس اسکور کیے۔

سوچی اولمپکس کی مشعل طویل سفر کے بعد چیچنیا پہنچ گئی
چیچنیا: سوچی سرمائی اولمپکسکیمشعل منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ اولمپک مشعل چیچنیا کے شہر گروزنی پہنچی تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پرتپاک تقریب میں چیچنیا کے صدر رمضان کیدروف بھی شریک ہوئے۔ دلچسپ ایونٹ میں چیچن صدر رمضان نے عظیم مشعل کو اسٹیڈیم تک پہنچایا۔ مشعل کو اسٹیڈیم میں لاتے ہی ہزاروں کی تعداد میں موجود شائقین نے اس کا پر جوش استقبال کیا۔ مختلف رنگوں میں ملبوس فنکاروں نے رنگا رنگ پر فارمنسز دکھا کر تقریب کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ سوچی اولمپکس کی مشعل تقریبا 123 دنوں میں 65 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے روس کے شہر سوچی میں پہنچے گی۔ جہاں سات فروری کو اولمپک گیمز کا گرینڈ میلہ سجے گا۔

