کراچی (پی پی آئی)مسلم لیگ ن سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے12اکتوبر کو یوم سیا ہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق12اکتوبر1999کو جنرل (ر)پرویز مشرف کی جانب سے منتخب وزیراعظم میاں نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرنے کے واقعہ کے خلاف مسلم لیگ (ن) اوردیگر سیاسی جماعتیں یوم سیاہ منائیں گی۔ اس حوالے سے سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد ہوں گی، پارٹی دفاتر پر سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے اورسیاسی کارکن بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ریلیاں اور مظاہرے اور احتجاج کریں گے۔
میامی ماسٹر ٹینس :رافیل نڈال اور واوارینکا چوتھے راﺅنڈ میں داخل
ڈس ایبلڈ ون ڈے سیریز : پاکستان کی انگلینڈ کو شکست
وومنز قومی ہاکی چمپیئن شپ کا آغاز
سست اوور ریٹ ، جنوبی افریقی ٹیم پر جرمانہ عائد
ڈاﺅ یونیورسٹی کا تھر کے متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ
ویرات کوہلی کرکٹ کے تمام ریکارڈز توڑدیں گے: کپیل دیو
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
دسمبر31 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے نیلامی کا ہدف جاری
کراچی(پی پی آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 31 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے نیلامی کا ہدف جاری کر دیا ہے۔اس مدت کے لیے سات نیلامیوں کا ہدف 7905 ارب روپے رکھا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ یہ رقم 3 ماہ، 6 ماہ اور ایک سال کے ٹریژری بلوں کی فروخت سے حاصل کی جائے گی۔اس مدت کے دوران میچور ہونے والی رقم 8948 ارب روپے ہے۔ 18 اکتوبر کو ہونے والی دوسری نیلامی کا ہدف 900 ارب روپے ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 16اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے
لاہور(پی پی آئی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیر16اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی پنجاب اور لاہور کی تنظیموں میں اہم تبدیلیوں کیلئے لاہور ا ٓ رہے ہیں۔پی پی آئی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سینٹرل پنجاب اور لاہور تنظیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے۔
سبی ہرنائی سیکشن کا تعمیراتی کام مکمل، مسافرٹرین آج سے چلے گی
سبی /ہرنائی (پی پی آئی)پاکستان ریلوے نے سبی ہرنائی سیکشن کا تعمیراتی کام مکمل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سبی ہرنائی سیکشن پر دوبارہ مسافرٹرین کاآغاز جمعرات 12اکتوبر سے کیاجارہاہے، پی پی آئی کے مطابق یہ ٹرین 17سال کی مسلسل بندش کے بعد چلائی جارہی ہے۔
تلاش کریں
خبریں

میامی ماسٹر ٹینس :رافیل نڈال اور واوارینکا چوتھے راﺅنڈ میں داخل
(March 25, 2014)
میامی: اسپین کے رافیل نڈال اور سوئٹزرلینڈ کے اسٹانسلاس و اورنکا نے میامی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔ میامی میں جاری ایونٹ کے مینزسنگلزکے تیسرے راﺅنڈ میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے ازبکستان کے ڈینس اسٹومن کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ نڈال اسٹومن کوایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں6-1 اور6-0 سے زیرکیا۔ آسٹریلین اوپن چیمپئین اسٹانسلاس واورنکا کوچوتھے راﺅنڈ تک رسائی کے لیے جدوجہد کرنا پڑی۔ واورنکا نے تیسرے راﺅنڈ میں فرانس کے ایڈورڈ راجر کو7-3 اور 6-4 سے مات دی۔ ٹینتھ سیڈ امریکہ کے جان اسنراسپین کے نکولس الماگرو کو شکست دے کر چوتھے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ اسنرنیالماگرو کے خلاف 7-5 اور6-3 سے فتح سمیٹی۔

ڈس ایبلڈ ون ڈے سیریز : پاکستان کی انگلینڈ کو شکست
(March 25, 2014)
دبئی: پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ ڈس ایبلڈ کوپہلے ون ڈے میں33 رنز سے ہراکر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ دبئی میں کھیلے جانے والے 40اوورز پر مشتمل ون ڈے میں پاکستان ڈس ایبلڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں نووکٹوں پر 233رنز بنائے۔ کپتان حسنین عالم نے 95، دانش احمد نے50 قیمتی رنزبنائے۔ جمی ولیمز اور کلم فلائن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انگلش ٹیم ہدف کے تعاقب میں نو وکٹوں پر200 رنزبنا سکی۔ کلم فلائن 69 اور جمی 28 رنز بناکرنمایاں رہے۔ عامراحمد، عبداللہ آفریدی، اور راﺅجاوید نے دو دو کھلاڑیوں کوآﺅٹ کیا۔ پاکستان کے حسنین عالم مین آف دی میچ قرارپائے۔

وومنز قومی ہاکی چمپیئن شپ کا آغاز
(March 25, 2014)
کراچی: 28ویں وومنز نیشنل ہاکی چمپیئن شپ آج کرا چی میں شروع ہوگی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن خواتین ونگ کی چیئر پر سن خوش بخت شجاعت کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باوجو د ایونٹ کا انعقا د کیا جا رہا ہے اور اسے کامیاب بنا دیا جائے گا۔ہاکی کلب آف پاکستان کرا چی میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ نیشنل چمپیئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں شر کت کر رہی ہیں ۔ سیکرٹری پی ایچ ایف تنزیلا عامر چیمہ نے اس موقع پر کہا کہ قومی سینئر اور جو نیئر ٹیموں کے لیے غیر ملکی دورے فیوچر پروگرام میں شامل کر دئیے گئے ہیںلیکن ہمارا سب سے بڑا مسئلہ فنڈز کی عدم دستیابی کا ہے ، انھوں نے کہا کہ ایونٹ میں 25لاکھ خرچے کا تخمینہ لگا یا گیا ہے مگر یہ اخراجات کیسے پورے ہوں گے اس سوال کا جواب پی ایچ ایف وومنز ونگ ہی دے سکتی ہے ،چمپیئن شپ کا فائنل 4اپریل کو کھیلا جائے گا ۔

سست اوور ریٹ ، جنوبی افریقی ٹیم پر جرمانہ عائد
(March 25, 2014)
ڈھاکا: جنوبی افریقا کو نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ کی بنا پر جر مانہ عائد کر دیا گیا ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلا ف سنسنی خیز مقابلے کے بعد شاندار فتح حاصل کر نے والی جنوبی افریقی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر کپتان کو میچ فیس کا 40فی صد جبکہ بقیہ کھلاڑیوں پر 20فی صد جر مانہ عائد کر دیا گیا ہے ۔ میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور سست اوور ریٹ کے تحت ہر کھلاڑی پر میچ فیس کا بیس فیصد حصہ جبکہ کپتان پراس کا دگنا جر مانہ عائد کر دیا۔ اگر کپتان ڈوپلیسی اگلے بارہ مہینوں کے اندر ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک اور سست اووریٹ کے مر تکب ہوگئے تو انھیں آئی سی سی کوڈ آ ف کنڈکٹ کے مطابق ایک میچ کی پابندی کی سزا دی جائے گی۔

ڈاﺅ یونیورسٹی کا تھر کے متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ
(March 25, 2014)
کراچی: ڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے تھر میں قحط سالی سے متاثرہ 600 سے زائد خاندانوں کے لئے اسپیشل پارسلز کی صورت میں دو ٹرکوں پر امدادی سامان تھر روانہ کیا۔ پارسلوں میں پکے ہوئے کھانوں کے جدید طرزِ پر محفوظ پیکٹوں کے علاوہ، پانی کی بوتلیں، مویشیوں کیلئے چارہ اور بچوں کیلئے ادویات اور طبی آلات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاﺅ یونیورسٹی نے 40ڈاکٹروں پر مشتمل طبی ماہرین اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ٹیم پہلے ہی تھر روانہ کردی۔یہ امدادی سامان ڈاﺅ یونیورسٹی پاک فوج کے حوالے کرے گی ۔ ڈاﺅ یونورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان کی ہدایت پر ڈاﺅ میڈیکل کالج نے ماہر ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیم تھر میں طبی سہولیات کی فراہمی کو یقین بنانے کیے کیمپ قائم کیا ۔ اس موقع پر ڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان نے کہا کہ ہماری طرف سے تھر کے متاثرین کے لیے امداد کا یہ عمل آگے بھی جاری رہے گا۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ تھر سے متاثرہ خاندانوں کی جلدازجلدبحالی کے لیے تعاون کریں۔

ویرات کوہلی کرکٹ کے تمام ریکارڈز توڑدیں گے: کپیل دیو
(March 25, 2014)
کولالمپور: انڈین کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان کپیل دیو نے کہاہے کہ نوجوان انڈین بیٹسمین ویرات کوہلی کرکٹ کی تاریخ کے تمام ریکارڑ توڑ دیں گے ، اگر وہ انجری مسائل سے دوچار نہیں ہوئے تو ٹنڈولکر کے پورے کیرئر سے بہترین کارکردگی دکھائیںگے ۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں لورئیس ورلڈ اسپورٹس ایوارڑ کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے ہوئے سابق ورلڈ چمپئین کپتان نے کہا کہ کسی شک و شبہ کے بغیر کہا جا سکتا ہے کہ کوہلی اتنے ریکارڑ ز قائم کر یںگے جتنے آج تک کسی اور نے قائم نہیں کئے ہوںگے ، ان کا کہناتھا کہ میں ان کا موازنہ کسی سے نہیں کرتا، کوئی دوسرا ڈان بریڈمین نہیں ہوسکتا اور نہ ہی کوئی سچن ٹنڈولکر ہو سکتاہے لیکن کوہلی کے پاس قدرتی صلاحیت ہے جو 24سالہ نوجوان کے لیے بہت بڑی بات ہے ، اور ہو سکتاہے ٹنڈولکر سے بہتر ہوکیونکہ نئی نسل کو پچھلی سے بہتر کرنا ہوتا ہے۔ کپیل دیو نے مزید کہا کہ کوہلی نے ابھی تک اپنی صلاحیتیں دکھا دیں ہیں جو دوسروں سے مختلف ہیںاگر وہ اسی فٹنس کے ساتھ 32یا34سال کی عمر تک کھیلتے رہے تو وہ اس مقام پر پہنچ جائیں گے جہاں ویون رچرڈز اور سچن ٹنڈولکر بھی نہیں پہنچ سکے تھے۔