ؒؒاسلام آباد(پی پی آئی) وزارتِ قانون نے صدر مملکت کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں عام انتخابات کی تاریخ پر صدر مملکت کو رائے دینے کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے،وزارتِ قانون و انصاف نے صدر عارف علوی کو رائے پر مبنی جوابی خط ارسال کر دیا۔ وزارتِ قانون و انصاف نے خط میں رائے دی کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے،الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابات کی تاریخ دینے کی مجاز اتھارٹی الیکشن کمیشن ہی ہے۔یاد رہے کہ ایوان صدر نے الیکشن کمیشن کے خط پر وزارت قانون سے رائے مانگی تھی،ایوانِ صدر کی جانب سے خط وزارت قانون و انصاف کے سیکرٹری کے نام لکھا گیا تھا۔ خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔رائے دی جائے کہ کیا صدر کا اس میں کوئی کردار ہے یا نہیں؟۔ جبکہ صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت دی تھی تاکہ انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کی جا سکے تاہم چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق صدر کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن ایکٹ ترمیم کے بعد کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت عارف علوی کو لکھے گئے جوابی خط میں کہا کہ قومی اسمبلی آئین کے آرٹیکل 58 ون کے تحت وزیراعظم کی سفارش پر صدر نے 9 اگست کو تحلیل کی،اب الیکشن ایکٹ کی سیکشن 57 میں 26 جون کو ترمیم کردی گئی۔ اس ترمیم سے قبل صدر الیکشن کی تاریخ کیلئے کمیشن سے مشاورت کرتا تھا،اب سیکشن 57 میں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن کو تاریخ یا تاریخیں دینے کا اختیار ہے،آئین کے آرٹیکل 48 فائیوکو آئین کے آرٹیکل 58 ٹوکے ساتھ پڑھا جائے۔
نجم سیٹھی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ، دوہفتے میں جواب طلب
نجم سیٹھی کو حکم امتناعی جاری نہیںکیا گیا:اسلام آباد ہائیکورٹ
فرانس میں فٹبال کلبوں پر بھی 75 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا
سعید اجمل کو سال کابہترین باﺅلربننے کے لیے صرف دو وکٹیں درکار
امرتسرکی ایک جیل میں نوسالہ پاکستانی بچی کی موجودگی کا انکشاف
تلہار:پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لے گی: نیازاحمد لاشاری
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
حلیم عادل شیخ سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار
کراچی(پی پی آئی) رہنما پاکستان تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کو پولیس نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے حراست میں لے لیا۔وکلا نے پولیس سے گرفتاری کے وارنٹس مانگے تو پولیس نے وارنٹس دکھانیسے انکار کر دیا، پولیس گھسیٹتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو وین میں ڈال کر روانہ ہو گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ کو درخشاں تھانے میں منتقل کیا جا رہاہے، پی ٹی آئی رہنما ضلع ایسٹ میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔رہنما پی ٹی آئی کے وکلاء کاکہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، گرفتاری کے خلاف کل عدالت سے رجوع کیا جا ئے گا، پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دی جائے گی۔ سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت 7 دن کیلئے منظور کی تھی۔یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ہیں اور وہ حال ہی میں تحلیل ہونے والی سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی تھے۔
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل جاں بحق، ملزمان فرار
ؒؒکوئٹہ(پی پی آئی)کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ نی جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو قتل کردیا،کانسٹیبل اختر حسین بلوچستان کانسٹیبلری میں ملازم تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر جارہا تھا، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 2 خول برآمد کرلئے گئے۔ مقتول کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
پنجاب میں ڈینگی بیقابو ہوگیا،30 نئے کیسز رپورٹ
ؒؒلاہور(پی پی آئی) ڈینگی وائرس کے حملوں میں شدت اضافہ ریکارڈ، پنجاب میں24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے مزید30 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ واہگہ زون میں 8،علامہ اقبال زون میں ڈینگی بخار کے7 نئے مریض، نشتر زون میں 5 جبکہ کینٹ میں ڈینگی بخار کے 4 مریض رپورٹ ہوئے۔ سیکریٹری صحت کے مطابق راوی، سمن آباد، داتا گنج بخش زون میں ڈینگی بخار کا ایک ایک مریض رپورٹ، گلبرگ، شالامار اور عزیز بھٹی زون میں ڈینگی بخار کا ایک ایک مریض رپورٹ کیا گیا ہے۔ شہر میں مچھروں کی افزائش بھی خوفناک حد تک بڑھ گئی، شہر کے مزید 1137 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوچکا ہے۔۔
تلاش کریں
خبریں

نجم سیٹھی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ، دوہفتے میں جواب طلب
اسلام آؓباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے احمد نواز خان کی جانب سے نجم سیٹھی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نجم سیٹھی عدالتی فیصلے کے باوجود بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کام کر رہے ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر چیئرمین پی سی بی کے طور پر کام جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنا توہین کے زمرے میں آتا ہے۔کسی کو عدالتی فیصلے کی تضحیک کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔عدالت نے نجم سیٹھی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ سیکرٹری پی سی بی بتائیں کہ الیکشن کیلئے جسٹس ریٹائرڈ منیر اے شیخ سے رابطہ کیا یا نہیں۔

نجم سیٹھی کو حکم امتناعی جاری نہیںکیا گیا:اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آؓباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی کو حکم امتناعی جاری نہیںکیا گیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات گورننگ باڈی کو منتقل کر دیئے گئے تھے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے 3 صفحات پر مشتمل حکم نامے میں نجم سیٹھی کی جانب سے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر حکم امتناعی کا ذکر نہیں کیا گیا۔ نجم سیٹھی کو ہٹانے کے حکم کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایڈہاک ختم ہوگیا اور تمام اختیارات بورڈ کی گورننگ باڈی کو منتقل ہو گئے۔ آرٹیکل 41 کے تحت گورننگ بورڈ کے اختیار بحال ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے گورننگ بورڈ کے ارکان نے مشاورت بھی شروع کر دی ہے اور بہت جلد گورننگ بورڈ کے اہم اجلاس کا بھی امکان ہے۔ اب گورننگ بورڈ ہی الیکشن اور دیگر معاملات کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

فرانس میں فٹبال کلبوں پر بھی 75 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا
پیرس: فرانس میں فٹبال کلبوں پر بھی 75 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔فرانس میں زیادہ کمانے والوں سے 75فیصد ٹیکس کی وصولی کی فہرست میں فٹبال کلبوں کو بھی شامل کر لیا گیا۔فرانسیسی صدرکا کہنا تھا کہ ایک ملین یورو سے زائد کمانے والی ساری کمپنیاں ٹیکس جمع کرانے کی پابند ہیں۔ جن کلبوں نے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا یہ قانون ان پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ اس سے قبل ٹیکس کی ادائیگی پر نیشنز پرفیشنل کلبز یونین نے احتجاج کیا تھا۔ اور نومبر دسمبر میں ہونے والے سارے میچز میں شرکت نہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

سعید اجمل کو سال کابہترین باﺅلربننے کے لیے صرف دو وکٹیں درکار
کراچی: پاکستان کے اسپن کنگ سعید اجمل کو سال کابہترین باﺅلربننے کے لیے صرف دو وکٹیں درکار ہیں۔ فیصل آبادی منڈے نے رواں سال ون ڈے میں 41شکار کر رکھے ہیں۔ دوسرے کے ماہر سعید اجمل کے پاس ہے رواں سال سب سے زیادہ وکٹوں لینے والے باﺅلر بننے کا موقع ہے۔ روایتی حریف بھارت سے پہلی پوزیشن چھیننے کے لئے سعید اجمل کو اب صرف دو شکار کرنا ہوں گے۔ اسپن کنگ رواں سال اکیس میچز میں اکتالیس وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ بھارتی رویندرا جڈیجا ستائیس میچوں میں 43شکار کے ساتھ نمبر ون ہیں۔اسٹریلوی مچل جونسن33 وکٹیں لے کر تیسرے ، آسٹریلوی میک کے چوتھے اور سری لنکن لیستھ مالنگا پانچویں نمبر پر ہیں۔ مجموعی طور پر سعید اجمل نے ون ڈے کرکٹ میں تیرانوے میچز کھیل کر ایک سو پچاس بلے بازوں کو پویلین بھیج رکھا ہے۔

امرتسرکی ایک جیل میں نوسالہ پاکستانی بچی کی موجودگی کا انکشاف
کراچی: بھارت کے شہر امرتسرکی ایک جیل میں نوسالہ پاکستانی بچی کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔یہ بچی امرتسر جیل ہی میں اپنی پیدائش کے بعد مسلسل جیل میں اپنی زندگی گذار رہی ہے۔پاکستانی بچی کی پیدائش سے لیکر اب تک جیل میں موجودگی کا انکشاف پاکستان اور بھارت کی اعلی عدالتوں کے ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل پرزنرز کمیٹی کے حالیہ دورہ امرتسر کے دوران ہوا ہے۔یہ بچی اپنی ماں فاطمہ بی بی کے ساتھ جیل میں قید ہے۔فاطمہ بی بی کو دس سال قبل گرفتار کرکے امرتسر جیل میں بند کیا گیا تھا۔فاطمہ بی بی نے امرتسر جیل ہی میں ایک بچی کو جنم دیا جو مسلسل جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید ہے،بھارتی حکومت،سول سوسائٹی اوربھارتی میڈیا 9 سال سے اس بچی کی حالت زار پر خاموش ہے۔

تلہار:پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لے گی: نیازاحمد لاشاری
تلہار: پاکستان پیپلز پارٹی تلہار کے صدر نیاز احمد لاشاری نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی کامیابی حا صل کر لے گی۔ نیشنل پریس کلب تلہار میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے نیاز احمد لاشاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی انخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور کامیابی بھی حاصل کر لے گی ، انھوں نے کہا کہ بلدیا تی انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی کے مخا لفین کو تاریخی شکست کاسامنا کر نا پڑے گا کیونکہ پیپلز پارٹی اس ملک کے غریب مظلوموں ،ہاریوں اورمزدوروں کی پارٹی ہے ،یہ پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے، انھوں نے کہاکہ تحصیل تلہار کے ہر علاقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کھڑے ہونگے ۔
