اسلام آباد (پی پی آئی)تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کو کتنی بار گرفتار کیا گیا، ان کے وکیل نے گن کر بتا دیا۔پی پی آئی کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی ایک مرتبہ پھر حراست میں لے لیا، ان کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا تھا جہاں عدالت نے ان کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا۔ اینٹی کرپشن سیل پرویز الہیٰ کو جوڈیشل کمپلیکس سے لے کر لاہور روانہ ہو گیا۔پرویز الہیٰ کے وکیل عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ انہیں 12 ویں مرتبہ گرفتار کیا گیا ہے۔ اس مرتبہ ان کو جعلی مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، گزشتہ روز تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں ان کی ضمانت ہوئی تھی۔ چار ماہ سے ایک کے بعد ایک مقدمے میں گرفتار کیا جا رہا ہے مگر وہ اپنے سیاسی موقف پر قائم ہیں۔وہ کسی طرح کی پریس کانفرنس کیلئے تیار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔
پی سی بی چیئرمین ذکاءاشرف نے قانونی مشیر تفضل رضوی کو معطل کردیا
بھارت نے دنیائے کرکٹ کو تقسیم کرنے کی گھناونی سازش تیار کرلی
آسٹریلین اوپن : اعصام اور بھوپنا کی جوڑی تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئی
پاکستان کرکٹ کا نیا بوم بوم، شاہ زیب حسن کی دوسری تیز ترین سنچری
ہاکی کے فروغ کیلئے کھلاڑیوں کی کانفرنس بلائی جائے : نوید عالم
کرکٹر عمران نذیر اور یاسر حمیددوبارہ قومی ٹیم کی نمائندگی کے لئے پرعزم
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
نواز شریف وطن کو واپسی کیلئے چیف جسٹس پاکستان کی تبدیلی کا انتظارتھا:محمد زبیر
کراچی(پی پی آئی) سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ نواز شریف وطن واپسی کیلئے چیف جسٹس پاکستان کی تبدیلی کا انتظار کر رہے تھے۔پی پی آئی کے مطابق محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نئے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے کوئی ریلیف نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں کہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے ہوں، نئے چیف جسٹس کا ایک زبردست ریکارڈ ہے اور ہم انصاف ہی چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، وہ تاریخ سے پہلے آ سکتے ہیں لیکن بعد کا سوال ہی نہیں، ان کے استقبال کیلیے ایسی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔
نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو فوری طور پر لندن طلب کر لیا
لندن(پی پی آئی)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو فوری طور پر لندن طلب کر لیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ چیف آرگنائزر (ن) لیگ مریم نواز کی آئندہ ہفتے لندن پہنچیں گی اور ایک ہفتہ قیام کا امکان ہے جہاں وہ نواز شریف سے ملاقات اور ان کی وطن واپسی کے معاملات کو حتمی شکل دیں گی۔ذرائع کے مطابق مریم نواز سابق وزیر اعظم کو استقبالیہ پلان کے حوالے سے بریف کریں گی۔ اور ملک کے موجودہ سیاسی و آئینی معاملات پر بھی مشاورت کی جائے گی۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور خود نواز شریف نے اپنی وطن واپسی کیلیے 21 اکتوبر کا اعلان کر رکھا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی ایک بار پھر گرفتار؎
اسلام آباد(پی پی آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا، وہ اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہوئے ہی تھے کہ اینٹی کرپشن حکام نے صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کو پھرحراست میں لے لیا، حکام نے بتایا کہ پرویزالہٰی اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہوئے تھے۔حکام کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی کو راہداری ریمانڈ کیلئے مقامی عدالت لیجایا جارہا ہے اور شام تک اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر منتقل کیا جائے گا۔وکیل پرویز الہٰی عبدالرازق نے بتایا کہ پرویز الہٰی کو راہداری ریمانڈ کیلئے اڈیالہ سیجوڈیشل کمپلیکس لایاجارہا ہے، لاہور پولیس پرویز الہٰی کو راہداری ریمانڈ لیکر لاہور لیجانا چاہتی ہے۔عبدالرازق کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت منظور ہے اور لاہور پولیس کسی اور مقدمے میں گرفتار کرکے لاہور لیجانا چاہتی ہے۔گذشتہ روز انسداددہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔بعد ازاں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کی ضمانت کے باوجود رہائی کا معاملہ لٹک گیا تھا، ان کے وکیل سردار عبدالرازق خان کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کے ضمانتی مچلکے پیر کو جمع کروائیں گے، جس کے بعد رہائی کی روبکار عدالت جاری کرے گی۔
تلاش کریں
خبریں

پی سی بی چیئرمین ذکاءاشرف نے قانونی مشیر تفضل رضوی کو معطل کردیا
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف نے قانونی مشیر تفضل رضوی کو عہدے سے معطل کردیا۔ تفضل رضوی نے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کو خط لکھا تھا کہ ذکاءاشرف کے بطور چیئرمین بحالی کے فیصلے میں چند قانونی پیچیدگیاں ہیں اور پی سی بی اس ے متعلق وزیراعظم سے ہدایات طلب کرے ۔ تفضل رضوی کے خط کے بعد ذکاءاشرف نے انہیں معطل کردیا ۔

بھارت نے دنیائے کرکٹ کو تقسیم کرنے کی گھناونی سازش تیار کرلی
لاہور: بھارت نے دنیائے کرکٹ کو تقسیم کرنے کی گھناونی سازش تیار کرلی۔ کرکٹ کے انتظامی امور بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ تک محدود رکھنے کی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ پاکستان سمیت ممبر ممالک میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔آئی سی سی میں اپنی اجارہ داری کو مضبوط کرنے کے لئے بھارت نے نئی سازش تیارکی ہے۔ بھارت کی اس گھناونی سازش میں انگلینڈ اور آسٹریلیا بھی شامل ہیں،رپورٹ کے مطابق مستقبل میں کرکٹ کے انتظامی امور بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ تک ہی محدود ہوجائیں گے۔اس رپورٹ سے پاکستان سمیت آئی سی سی کے ممبر ممالک میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ رپورٹ میں دی جانے والی تجویز میں آئی سی سی کا چیئرمین، چیف ایگزیکٹو اور مالی امور کا سربراہ ان ہی تین ممالک سے ہوگا۔2017 اور 2021 میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کی جگہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد مجوزے میں شامل ہے۔ ان تجاویز پر 28اور29جنوری کو دبئی میں ہونے والے آئی سی سی کی سالانہ بورڈ میٹنگ میں غور کیا جائے گا۔ تجویز منظور ہوگئی تو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی مشکل ہوجائے گی۔

آسٹریلین اوپن : اعصام اور بھوپنا کی جوڑی تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئی
میلبور: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور بھارت کے روہن بھوپنا کی جوڑی آسٹریلین اوپن کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئی ۔ میلبورن میں کھیلے جانے والے مینز ڈبلز کے دوسرے راونڈ کے میچ میں پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بھوپننا نے برطانوی جوڑی کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کرتے ہوئے تیسرے راونڈ تک رسائی حاصل کی۔برطانوی کھلاڑیوں نے پہلا سیٹ چار چھ سے جیت کر برتری حاصل کی۔ جس کے بعد پاک بھارت جوڑی نے بھرپور کم بیک کیا اور یک کے بعد دیگرے دونوں سیٹس چھ تین اور چھ دو سے جیت کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان کرکٹ کا نیا بوم بوم، شاہ زیب حسن کی دوسری تیز ترین سنچری
کراچی: پاکستان کرکٹ میں نئے بوم بوم نے دستک دے دی ، کراچی کے کھلاڑی شاہ زیب حسن نے ڈومیسٹک کرکٹ میں دوسری تیز ترین سنچری بنائی، انہوں نے پریذیڈنٹ کپ میں پہلی سنچری 40 گیندوں پر جبکہ دوسری سنچری پریذیڈنٹ ٹرافی میں 47 گیندوں پر اسکور کی۔پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں شاہ زیب بولرز کیلئے شامت کی علامت بن گیا، سیزن میں انہوں نے دوسری تیز ترین سنچری بنائی۔پریذڈنٹ ٹرافی کے 3 روزہ میچ کے آخری روز پورٹ قاسم کے بلے باز نے پی آئی اے کے بولرز کی خوب دھنائی کی اور محض 47 گیندوں پر سنچری جڑدی، شاہ زیب نے 119 رنز کی اپنی اننگز میں 12 چھکے اور 6 چوکے بھی لگائے۔چار دن قبل شاہ زیب نے نیشنل اسٹیدیم میں اسٹیٹ بینک کے خلاف پریذڈنٹ ون ڈے کپ میں 40 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

ہاکی کے فروغ کیلئے کھلاڑیوں کی کانفرنس بلائی جائے : نوید عالم
کراچی: سابق اولمپئن نوید عالم نے ملک میں ہاکی سمیت کھیلوں کے فروغ کیلئے حکومت کو کھلاڑیوں کی کانفرنس بلانے کی تجویر دے دی۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نوید عالم کا کہنا تھا کہ حکومت فیسٹیول ضرور کرائے مگر کھیلوں کے فروغ کیلئے فیڈریشنز کے ساتھ مل کر مناسب حکمت عملی تیار کرے کیونکہ دنیا میں پاکستان کا نام کھلاڑی روشن کرتے ہیں۔انہوں نے پی ایچ ایف کے نئے صدر اختر رسول کی ناراض اولمپئینز کو ہاکی کی بہتری کیلئے دعوت دینے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ مضبوط ہاکی فیڈریشن بنا کر ہی اچھے نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ نوید عالم نے قومی ہاکی ٹیم کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار سینئرز کو قرار دیا جنہوں نے اپنے متبادل تیار نہیں کیے۔

کرکٹر عمران نذیر اور یاسر حمیددوبارہ قومی ٹیم کی نمائندگی کے لئے پرعزم
لاہور: اوپنر بلے بازوں عمران نذیر اور یاسر حمید نے ایک بار پھر پاکستان کی نمائندگی کرنے پر نظریں جمالیں۔کھلاڑیوں کا کہنا ہےکہ ڈومیسٹک میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی بنا پر سلیکٹرز کو انہیں آزمانا چاہیئے۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران نذیر کا کہنا تھا کہ وہ کبھی ہمت نہیں ہارتے کیونکہ کرکٹ ان کے خون میں ہے،ڈومیسٹک سیزن میں ان کی کارکردگی تسلی بخش رہی ہے اور وہ پرامید ہیں کہ دوبارہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ یاسر حمید نے کہا کہ وہ اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے تمام چیزیں بھلا چکے ہیں اور ان کی تمام تر توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی ڈومیسٹک میں کارکردگی بھی انتہائی شاندار ہے اور وہ پاکستان کیلئے دوبارہ کھیلنے کے ایک موقع کی تلاش میں ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ پرفارم کرنا ان کا کام ہے،سلیکٹ کرنا یا نہ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے۔
