کندھ کوٹ(پی پی آئی) کندھ کوٹ میں راکٹ لانچر کا گولا پھٹنے سے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔پی پی آئیکے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں راکٹ لانچر کا گولا پھٹا جس کی وجہ سے دھماکا ہوگیا، دھماکے سے بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ گھوڑا گھٹ تھانہ کی حدود علی نواز سبزوئی میں پیش آیا جہاں اہلخانہ نامعلوم مقام سے ملنے والا گولہ کباڑ میں بیچنے کیلئے توڑ رہے تھے۔حادثے میں چار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، گولا پھٹنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔کندھ کوٹ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔
اے بی ڈی ویلیئرز نے ایک میچ میں دو عالمی ریکارڈ قائم کردیے
ورلڈ ٹی 20 کیلئے آفیشل تھیم سانگ کی آڈیو ریلیز کردی گئی
شدیدمالی بحران ،اذلان شاہ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت مشکوک
انجرڈ تلکارتے دلشان کی ایشیا کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی
معاوضے میں اضافہ ،وین رونی مانچسٹریونائیٹڈ کیساتھ نئے معاہدے پر راضی
اینڈی فلاور کو کوچنگ کی ذمہ داری نہیں سونپ رہے : بھارتی کرکٹ بورڈ
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
(June 11, 2026)
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
(June 11, 2026)
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
(June 10, 2026)
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب 16اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ میں طلب
ؤلاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی اشاعت کے کیس میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو 16اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی اشاعت کے کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس شجاعت علی خان وفاقی حکومت کی جانب سے رپورٹس جمع نہ کرانے پر برہم ہوگئے،عدالت نے کہاکہ 8ماہ سے وفاقی حکومت کی رپورٹ نہیں آئی، وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ ہم رپورٹس جمع کروا دیتے ہیں،عدالت نے کہاکہ آپ یہاں سیر کرنے آئے ہیں کیوں رپورٹ جمع نہیں ہوئی،عدالت نے کہاکہ یہ کیس آپ کا ہے نہ عدالت کا، یہ ہم سب کا کیس ہے۔جسٹس شجاعت علی خان کی جانب سے یہ ریمارکس بھی دیئے گئے پھر ہم ملک کے چیف ایگزیکٹو کو بلا لیتے ہیں،نگران وزیراعظم آکر خود جواب دیں،لگتا ہے کہ نگران وزیراعظم کے سامنے معاملہ رکھا ہی نہیں گیا،وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ ہمیں مزید مہلت دے دیں،عدالت نے کہاکہ آپ سنجیدہ ہوتے تو ہمیں کوئی رپورٹ ضرور جمع کراتے،عدالت نے 16اکتوبر کو نگران وزیراعظم کو پیش ہونے کا حکم دیدیا، عدالت نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو بھی پیش ہونے کا حکم دیدیا، عدالت نے کہا کہ ملک اور صوبے کے چیف ایگزیکٹو پیش ہوکر اپنا موقف واضح کریں، اگر وہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتے تو عدالت کو لکھ کر دیں۔
سائیکل بنانے والے معروف برانڈز کی3 قدیم پاکستانی فیکٹریاں بند
کراچی(پی پی آئی) موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سائیکلوں کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں کیونکہ خراب معاشی صورتحال کے باعث مقامی طور پر سائیکل بنانے والے معروف برانڈز کی تین بڑی اور قدیم فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں جس کے باعث اب زیادہ انحصار در آمدی سائیکلوں پر ہے، گزشتہ 15 ماہ کے دوران سائیکلوں کی قیمتیں ڈیڑھ سو فیصد تک بڑھی ہیں۔ماضی میں 9 ہزار روپے میں ملنے والی مقامی سائیکل اب گاڑی کھاتہ کی سائیکل مارکیٹ میں 20ہزار روپے میں دستیاب ہے۔اسی طرح10 ہزار میں ملنے والی در آمد شدہ سائیکل کی قیمت 24 ہزار روپے اور 18 ہزار والی سائیکل کی قیمت38 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم 2 اکتوبر سے شروع ہو گی
کراچی(پی پی آئی) پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم 2 سے 8 اکتوبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے اورمستقبل کے معماروں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران کم کارکردگی والی یو سیز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں نیزپولیو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کو بھی آمادہ کریں تاکہ تمام بچے پولیوجیسے دائمی معذوری والے موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں –
تلاش کریں
خبریں

اے بی ڈی ویلیئرز نے ایک میچ میں دو عالمی ریکارڈ قائم کردیے
(February 22, 2014)
پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ کر ٹیسٹ میچوں میں چھکوں کی نصف سنچری بھی مکمل کر لی۔ وہ ٹیسٹ میچوں میں 50 چھکے لگانے والے جنوبی افریقا کے دوسرے اور دنیا کے 28 ویں کھلاڑی بن گئے۔ڈی ویلیئرز سے قبل جنوبی افریقا کی طرف سے جیک کیلس بھی یہ کار نامہ انجام دے چکے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ کے پاس ہے، انہوں نے 96 میچوں میں 100 چھکے لگائے تھے۔ پورٹ الزبتھ میں کینگروز کے خلاف جاری دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ویلیئرز نے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری سکور مکمل کی۔ یہ ان کے کیریئر کی انیسویں سنچری ہے اور اسی اننگز میں انہوں نے ایک چھکا لگا کر کیریئر کے 50 چھکے بھی مکمل کئے۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹیسٹ میچوں میں مسلسل بارہ نصف سنچریوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ویلیئرز نے یہ سنگ میل آسٹریلیا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عبور کیا۔ ویلیئرز نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں نصف سنچری سکور بنا کر ویسٹ انڈیز کے ویون رچرڈز، بھارت کے گوتم گھمبیر اور وریندر سہواگ کا ٹیسٹ میچوں میں مسلسل گیارہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔

ورلڈ ٹی 20 کیلئے آفیشل تھیم سانگ کی آڈیو ریلیز کردی گئی
(February 22, 2014)
ڈھاکا: ورلڈ کپ ٹی 20 کا آفیشل گیت جاری کردیا گیا، میگا ایونٹ 16 مارچ سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا۔ بنگلہ دیش میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کیلئے آفیشل تھیم سانگ کی آڈیو ریلیز کردی گئی، کھلاڑیوں کا خون گرمانے کیلئے بنگلہ اور انگلش زبان تھیم سانگ میں شامل کی گئی ہے۔ ورلڈ ٹی 20 کے 3 منٹ 41 سیکنڈ کا یہ سانگ انعم بسواس اور رفایت احمد نے لکھا ہے، موسیقی بنگلہ دیش کے مشہور گلوکار و موسیقار فہد المقتدر نے دی ہے، گانے میں 7 گلوکاروں نے آواز میں آواز ملائی ہے۔

شدیدمالی بحران ،اذلان شاہ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت مشکوک
(February 22, 2014)
لاہور: شدید مالی بحران کے باعث قومی ہاکی ٹیم کی اذلان شاہ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔فیڈریشن کے پاس اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کیمپ تک لگانے کے پیسے نہیں، ایونٹ میں پاکستان کی شرکت مشکوک نظر آرہی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطے نے پی ایچ ایف کو ایونٹ کیلئے فنڈز دیئے ہی نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اعلان کردہ رقم بھی اب تک فیڈریشن کو نہیں ملی۔آئندہ ماہ 13 تاریخ سے شروع ہونے والے اذلان شاہ ایونٹ کیلئے تاحال کیمپ نہیں لگ سکا، فنڈز نہ ملے تو قومی ہاکی ٹیم گھر بیٹھے ٹورنامنٹ دیکھے گی۔

انجرڈ تلکارتے دلشان کی ایشیا کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی
(February 22, 2014)
ڈھاکا: سری لنکا کو بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں کمار سنگاکارا، تکارتنے دلشاناور مہیلا جے وردھنے کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی ۔آخری ون ڈے میں سنگاکارا کو آرا م دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ بلے باز لاہیرو تھریماما نے ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ دلشان ہاتھ کی انجری میں مبتلا ہیں جس کے باعث وہ واپس وطن لوٹ گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ایشیا کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔

معاوضے میں اضافہ ،وین رونی مانچسٹریونائیٹڈ کیساتھ نئے معاہدے پر راضی
(February 22, 2014)
لندن: انگلش فٹبالر وین رونی مانچسٹر یونائیٹڈکے ساتھ نئے معاہدے پر راضی ہوگئے ۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے ٹاپ کلب نے انہیں معاہدے ہونے پر 12لاکھ پاﺅنڈ ماہانہ ادا کرے گا ۔ ان کا معاہدہ 2015میں ختم ہوگا ۔ پرانے معاہدے کے تحت کلب انہیں 10لاکھ پاﺅنڈ ماہانہ ادا کررہا تھا ۔ 2004میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو جوائن کرنے والے وین رونی نے اب تک 430میچوں میں شرکت کرکے 208گول کیے ہیں ۔

اینڈی فلاور کو کوچنگ کی ذمہ داری نہیں سونپ رہے : بھارتی کرکٹ بورڈ
(February 22, 2014)
ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ انگلینڈ کے سابق کوچ اینڈی فلاور کو ڈنکن فلیچر کی جگہ انڈین ٹیم کا کوچ بنایا جارہا ہے ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری سنجے پاٹیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ اینڈی فلاور کو بھارتی ٹیم کاہیڈ کوچ بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ کو چ کے لئے آئندہ ماہ اخبارات میں اشتہارات دیے جائیں گے ۔